Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حاجت کوئی بھی ہو بس یہ عمل کیجئے ! پوری

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ میرے گھرمیں ایک ڈائری پڑی ہے جس میں ہمارے بڑوں کے وظائف‘ تعویذات اور نقش لکھے ہوئے ہیں‘ جس کے بعض صفحات اتنے بوسیدہ ہیں کہ ہاتھ لگاتے ڈر لگتا ہے کہ کہیں ہاتھ میں ہی نہ رہ جائے۔ اس میں ایک عمل پڑھا‘ دل کو لگا‘ سوچا کیوں نہ یہ عمل عام کردوں تاکہ لاکھوں لوگوں کا فائدہ ہوا ور میرے ‘ میری نسلوں اور اس ڈائری میں یہ عمل لکھنے والوں کیلئے ہمیشہ کا صدقہ جاریہ ہو۔ بس اسی سوچ نے مجھے قلم اٹھانے پر مجبور کیا‘میں نے ڈائری اٹھائی‘ ورق گردانی کی اور اس عمل کو سامنے رکھ کر لکھنا شروع کردیا۔
جس شخص کو کوئی حاجت درپیش ہو خواہ کتنی پریشانی ہوتو لازم ہے کہ فوراً وضو کرکے کسی مسجد میں یاگھر میں صاف علیحدہ کمرہ میں بہ نیت قضائے حاجت دو رکعت نماز نفل ادا کرے پہلی رکعت میں بعد سورۂ فاتحہ‘ سورۂ اخلاص تین مرتبہ اور تسمیہ ستر بار پڑھے دوسری رکعت میں یہی پڑھ کر معوذتین(سورۂ فلق اور سورۂ ناس) زیادہ پڑھے پھر سلام پھیر کر ستر مرتبہ درود شریف پڑھے پھر رب کریم سے گڑگڑا کر اپنے مقصد کی دعا مانگے۔ ان شاء اللہ حاجت پوری ہوگی۔
درج بالا تحریر لفظ بہ لفظ ڈائری سے اتار کر آپ کے سامنے پیش کردیا۔ عمل انتہائی مجرب ہے اور بس دل میں نیت کریں اور اپنی من کی مراد پالیجئے۔ کسی کو پہلی‘ کسی کو دوسری اور کسی کو چند بار عمل کرنے کے بعد مراد مل جاتی ہے۔ جس کو بھی فائدہ ہو عبقری رسالہ میں اپنا مشاہدہ ضرور لکھے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 002 reviews.