Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کسی کا دل اپنی محبت میںتڑپانے کا عمل! صرف جائز

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

صرف اکیس دن میں گھر سے نحوست کا خاتمہ
گھر میں نحوست ہو‘ رزق آتا ہو پتہ نہ چلتا ہو گیا کدھر‘ ہروقت گھر میں لڑائی جھگڑے رہتے ہوں‘بچے نافرمان ہوگئے ہوں‘ گھر جانے کو دل نہ چاہتا ہو‘ باہر بالکل ٹھیک گھر جاکر مزاج چڑچڑا ہوجائے۔ ان سب کیلئے انتہائی کامیاب عمل ہے ان شاء اللہ صرف اکیس دنوں میں گھر سے نحوست کا خاتمہ ہوجائے گا۔ ہر روز7 مرتبہ سورئہ یٰسین پڑھ کر پانی پر پھونک کر مکان میں چاروں طرف اور ہر کمرہ میں چاروں طرف چھڑک دیں یہ عمل 21 دن کریں ان شاء اللہ نحوست ختم ہوجائے گی۔انتہائی مجرب اور بے ضرر عمل ہے۔
جادو زدہ سے فوری جادو ختم کرنے کا عمل
جس شخص پر جادو ہوا ہو‘ اس پر یہ عمل کریں‘ ان شاء اللہ فوری اس سے جادو کا اثر زائل ہوجائے گا اور وہ چند دنوں کے اندر اندر بالکل صحت یاب ہوجائے گا۔ یہ عمل انتہائی مجرب اورانتہائی طاقتور ہے۔ خاص طور پر عبقری قارئین کیلئے پیش کررہا ہوں قارئین ضرور آزمائیں مگر یقین کے ساتھ‘ جس نے بھی یقین ‘ توجہ اور دھیان کے ساتھ یہ عمل کیا اس کو اس سےضرور فائدہ حاصل ہوا۔عمل کیجئے جو بھی فائدہ ہو عبقری رسالہ میں ضرور لکھیے تاکہ مزید لوگوں کا بھلا ہو۔ عمل یہ ہے:۔
آیت الکرسی، سورئہ الفلق اور سورئہ الناس کو اکیس اکیس مرتبہ پڑھ کر مسحور پر دم کریں فوراً سحر دور ہو گا۔
دل محبت میں تڑپے! صرف جائز مقصد کیلئے کیجئے
اگر شوہر یا بیوی گھر سے روٹھ کر چلی گئی ہو۔شوہر کا دل بیوی کے ساتھ نہ لگتا ہو یا بیوی شوہر سے محبت نہ کرتی ہو‘ یا شوہر غیرعورتوں میں دلچسپی رکھتا ہو اور بیوی سے رغبت نہ ہو۔گھر میں ہروقت لڑائی جھگڑے‘توتو میں میں چلتی ہو‘ حتیٰ کہ محلے دار بھی روز روز جھگڑوں سے عاجز آچکے ہوں۔ جب ایسی صورتحال ہو تو تب یہ عمل کیجئے۔ انتہائی طاقتور ہے۔ مطلوب کا دل محبت میں تڑپنا اور جلنا شروع ہوجاتا ہے اور اسے اپنی بیوی/شوہر سے شدید محبت شروع ہوجاتی ہے۔ انتہائی طاقتور ہے‘ صرف جائز محبت کیلئے استعمال کیے‘ تجربات گواہ ہیں جس نے بھی ناجائز مقصد کیلئے استعمال کیا الٹا شدید نقصان شروع ہوا۔
عمل یہ ہے: چالیس کالےچنے کے دانے لیں پھر سورئہ اخلاص کو ہر دانہ پر چالیس چالیس مرتبہ پڑھ کر آگ میں چنےڈالتے جائیں پھر کہیں کہ فلاں بن فلاں کا دل میری محبت میں تڑپے تو چند دنوں میں غائب آدمی یا عورت(شوہر یا بیوی) تسخیر ہوکر حاضر ہوجائے گی۔ یعنی اگر گھر چھوڑ کر گئی یا گیا ہے تو واپس آجائے گا۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 003 reviews.