Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یہ صفحہ خواتین کے روزہ مرہ خاندانی اور ذاتی مسائل کیلئے وقف ہے۔ خواتین اپنے روز مر ہ کے مشاہدات اور تجربات ضرور تحریر کریں۔ نیز صاف صاف اور صف

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

تیز دھڑکن کا علاج

دوسال سے رات کو لیٹتے ہی میرے دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہے بہت علاج کرایا ‘فائدہ نہیں ہوا۔ کام کرنے میں نہیں صرف لیٹنےمیں تکلیف ہے۔(شاہینہ‘ کوٹ ادو)
مشورہ:دل کی تیز دھڑکن ہونا ایک عمومی مسئلہ ہے۔ کچھ لوگوں کے دل میں تو باقاعدہ آواز اور پھڑپھڑاہٹ بھی محسوس ہوتی ہے۔ آپ ادویات تو آزما چکیں، اب غذاکی طرف توجہ دیجیے۔ آج بھی چند ممالک میں دل کی تیز دھڑکن کے لیے میٹھے انگور کارس پیاجاتا ہے۔ اس تکلیف میں رات کوسونے سے پہلے ایک گلاس پانی میں ایک کھانے کاچمچہ شہد اورآدھے لیموں کا رس ملاکر پینے سے افاقہ ہوتاہے۔ آدھ پائو سونف اور آدھا پائوخشک دھنیا پیس کر رکھ لیں۔ اس میں شکر یا مصری برابرمقدار میں ملائیں۔ کھانے کے بعد صبح و شام چھ گرام سفوف پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ اس سے بھی فرق پڑےگا۔امرود کھائیے، دل کی طاقت کے لیے آملےکا مربہ دھوکر کھاسکتی ہیں۔ آپ کے دل میں جو خوف بیٹھ گیا ہے وہ آہستہ آہستہ دورہوگا اور ان شاء اللہ آپ بالکل ٹھیک ہو جائیں گی۔ اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کی دوا ’’دل شفاء‘‘ بھی استعمال کرسکتی ہیں۔

 

نیند کا مسئلہ

میرا بیٹا گیارہ سال کاہے۔رات کو دیر تک جاگتارہتاہے۔ میں اسے اس عمر میں نیندکی گولی نہیںدینا چاہتی۔ آپ سےمشورہ درکار ہے۔ صحت مند ہے، پڑھائی میں بھی ٹھیک ہے۔ اس کیلئے کیاکرناچاہیے؟ (ب،سکھر)
مشورہ:بعض دفعہ بچے کسی مسئلے سے دو چار ہوتے ہیں اور سوچتے رہتے ہیں، اس لیے ان کی نیند اچاٹ ہوجاتی ہے۔آپ اپنے بچے سے بڑے پیار سےپوچھیے کہ سکول کا توکوئی مسئلہ نہیں۔ چھوٹی چھوٹی باتیں بچوں پر اثرانداز ہوتی ہیں۔ ایک ہرا گھیا لے کر اس کا جوس نکالیے۔ جتنا جوس ہو اتنا ہی تلوں کا تیل ملاکر ہلکی آنچ پر پکائیے۔ جب صرف تیل رہ جائے تو اتار کر رکھ لیجیے۔ شام کو اس تیل سے بچے کے سرمیں مالش کریں، خصوصاً کنپٹیوں پر، کھانے میںاسے دہی، گھیااور سلاد کے پتے ضرور دیں۔ سلاد کے بے شمار فائدے ہیں۔ بے خوابی کے مریض غذا میں سلادکے پتے شامل کریں تو اچھارہتاہے۔ اسی طرح دہی بھی بے حد مفید ہے۔ رات کو سونے سے پہلےدودھ میں ایک چمچہ شہد ڈال کر پلائیے، نیند آجائےگی۔ بچے کو نیند آور گولی نہ کھلائیے ذراسی احتیاط سے چند روز میں اس کی نیند ٹھیک ہوجائےگی۔
وزن بڑھ رہاہے
میری عمر اٹھارہ سال ہے۔وزن بڑھتاجارہاہے سیڑھیاںچڑھتی ہوں تو سانس پھول جاتاہے۔اپنی عمر سے بڑی لگتی ہوں۔ ماہانہ نظام نہ ہونے کے برابر ہے۔ بال بھی بے تحاشہ گررہے ہیں۔(شمائلہ،ڈسکہ)
ماہانہ نظام خراب ہونے سے یہ تکالیف ہوتی ہیں۔ بالوں کے لیے آپ تھوڑے سے دہی میں سرسوں کا تیل ملا کر ہفتے میں دو بار ایک گھنٹے کے لیے سر پر لگائیے پھر شیمپو کریں، بالوں میں چمک آجائے گی۔ صحت اچھی ہوگی تو بال بھی صحت مند ہوں گے۔ غذا میں پنیر،مچھلی، انڈے،دودھ، مغزیات، سبزیاں،اناج شامل ہونا چاہیے۔ بالوں میں تیل ضرور لگانا چاہیے۔ بہت زیادہ چکنے بال ہوں تو روزانہ سر دھوئیے۔ بال بہت خشک ہوں تو تیل کی مالش کریں۔ سر کے بالوں کو جھکا کربالوں کی جڑوں سے کنگھی کریں۔ پھر بالوں کو پیچھےسے اٹھاکر کریں۔ اس طرح دوران خون تیز ہوتاہے۔آملہ خشک پائو پسوا کر رکھ لیں۔اپنے بالوں کے مطابق یہ سفوف ایک گلاس گرم پانی میں بھگوئیے۔ جب پانی ٹھنڈا ہوجائے تو اسے سر پراچھی طرح لگائیں اورشیمپو کی طرح مل مل کردھولیں۔جھاگ بنے گی اورسر صاف ہوجائےگا۔ ہفتے میں تین چار بار سردھوئیے۔ بالوںکو اچھی طرح جھٹک کر کنگھی کریں اور ذرا ساتیل انگلیوں پرلگاکر سر پر مالش کرکےچھوڑ دیجئے۔ آپ کے بال نرم ملائم ہوجائیں گے اور ان کارنگ بھی ٹھیک رہے گا۔ آہستہ آہستہ بال بڑھنے لگیں گے بس تھوڑی سی احتیاط کی ضرورت ہے، اسی عمر میں تو ویسے بھی صحت اچھی ہوتی چاہیے۔
مسّے نکل رہےہیں
بغل اور اطراف میں مسے نمودار ہورہے ہیں سوزش یا درد نہیں۔ اس کی وجہ معلوم کرنا چاہتے ہیں۔ اس بارےمیں بتائیے۔عمر46برس ہے۔(عمر فاروق، ڈربن جنوبی افریقہ)
مسوں کی مختلف شکلیں ہیں۔ بچوںکے مسےنرم ملائم اور جلد کی رنگت کے ہوتے ہیں۔ کچھ مسے بہت سخت ہوتے ہیں۔ کچھ اوپر سے چوڑے نظر آتے ہیں اور نیچے سے باریک جبکہ کچھ مسّے باریک ڈوریوں کی طرح نظرآتے ہیں۔ ایک آدھ مسا ہو تو گھوڑے کا بال لے کر کس کر بندھنے سے آٹھ دس دن میں مسا خشک ہونے لگتا ہے۔ اسے پھر کس کرباندھا جائے تو اپنے آپ بغیر کسی تکلیف کے گرجاتا ہے۔ یہ تو ایک ٹوٹکاتھا جسے لوگ برس ہابرس سے آزماتے آرہے ہیں۔ اب تو اسے منجمد کرنے والی یخ دوا سے جلا بھی دیتے ہیں۔ بجلی کی حرارت سے بھی مسّے جلائے جاتے ہیں۔ کچھ دوائیاں ایسی ہیں جنہیں لگانے سے مسّے گرجاتے ہیں۔ ایک نسخہ ہے جس کو استعمال کرنے سے بھی مسّے کا مسئلہ حل ہوجاتا ے۔ پھلوں کا خالص سرکہ ہونا چاہیے، ورنہ فائدہ نہیںہوتا۔ لوبان دس گرام، صعترفارسی بیس گرام، مرمّلی بیس گرام، حب الرشاد تیس گرام، سنامکی تیس گرام، ان سب کوملا کر پیس لیں اور 500گرام پھلوں کے سرکےمیں دس منٹ تک پکائیے۔ٹھنڈا ہونے پر چھان کر رکھ لیجیے اور اس لوشن کو مسوں پر بلاخوف و خطرلگائیے۔
ناخن خراب ہیں
میرےناخن بہت کمزور ہیں،ٹوٹ جاتے ہیں۔ اس لیے بتائیے کہ یہ کیسے ٹھیک ہوں گے؟(رعناانوار،لاہور)
گھرمیں بادام کا تیل ہوتو دوچمچ تیل اورآدھا لیموں نچوڑ کر گرم کرلیں۔ جب تک تیل جائے اچھی طرح ناخن ڈبوئیں پھر ناخن پرتیل لگا کر ملیں یہ عمل رات کو سونے سے پہلے کریں۔ کیلشیم سے بھرپور غذا کھائیے اور سب سے اچھی بات کہ دیسی لہسن رات کو پانی میں بھگوئیے۔صبح اس پانی میں ہاتھ ڈال کر لہسن چھلیں، یہ عمل ہفتہ میں دو تین بار کریں۔ ناخن مضبوط ہو جائیں گے۔
کالے ہاتھ
میری رنگت سانولی ہےمگر ہاتھوں کا رنگ کالا ہے جس سے میں بہت پریشان رہتا ہوں۔ دوسرے یہ کہ میرا بھائی لقمان پیٹ بھر کر کھانا کھاتا ہے پھر بھی موٹانہیں ہوتا۔ اس کے لیے بتائیے۔(عدنان،قصور)
آپ عرق گلاب کی ایک چھوٹی بوتل خریدیے اس میں ایک لیموں کا رس ملا کر فریج میں رکھ لیجیے۔ جب بھی منہ ہاتھ دھوئیں، ہاتھوں پر لگالیں۔ صبح کی باجماعت نماز کا اہتمام کریں۔ نماز پڑھ کر سیر کریں۔ پانچ وقت وضو کیا جائے توہاتھ صاف رہتے ہیں۔ رات کو سوتے وقت آدھا لیموں ایک چمچہ دودھ میں ملائیے، دودھ پھٹ جائے گا۔ اسے دونوں ہاتھوں پر مل کر سو جائیے، صبح دھو لیجیے۔ اس سے ہاتھوں کی رنگت صاف ہو جائے گی۔اپنے بھائی لقمان سے کہیے، ہاتھ دھو کر بسم اللہ پڑھ کر کھانا کھائیں، برکت ہوگی۔ جس کھانے سے پہلے بسم اللہ نہیں پڑھی جاتی، اس میں برکت نہیںرہتی۔ پیٹ میں کیڑوں کا آسان علاج یہ ہےکہ آڑو کا موسم آنے والا ہے۔ شام کو تین چار آڑو، آٹھ دس دن کھالیں، پیٹ میں کیڑے نہیںرہیں گے۔ اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کی دوائی ’’تریاق‘‘ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

 

 

جلد پر سفید داغ

دوسال سے میرے ہاتھوں پرسفید داغ پڑگئے ہیں۔ ڈاکٹر اسے برص کہتے ہیں۔ میری ابھی شادی نہیں ہوئی۔ (ش،بہاولپور)
مشورہ:سفید داغوں کیلئے میں نے کئی دفعہ نسخے بتائے ہیں۔ یہ بیماری دواکھانے سے رک جاتی ہے مگر پھر دھبے نمودار ہو جاتے ہیں۔ لیچی کے بیجوں سے نکلا ہوا مادہ ہندوستان میں ٹکیوںکی شکل میں استعمال کیا جاتاہے جوبرص کیلئے بے حد مفیدہے۔اسی طرح کلونجی کو ہرمرض کی دوا قرار دیا گیاہے۔ اسےتوےپراچھی طرح جلا کر اس کی راکھ پھلوں کے سرکے میں ملاکر داغوں پرلگانی ہے۔ کلونجی اورحب الرشاد 50,50گرام لے کر پیس لیں پھر نوسوگرام پھلوں کے سرکے میں دس منٹ ابال کر چھان کر رکھ لیں۔ صبح شام داغوں پر لگائیں۔ یہی سفوف 4گرام صبح اور 4 گرام شام کو کھائیں آرام آجائےگا۔جالندھر کے شاہی طبیب ایسے مریضوں کوچنے کی روٹی کھلانے کی تاکید کرتے تھے۔ گندم اورچنے کا آٹا برابرمقدار میںملاکر روٹی پکواتے اور بھنے ہوئے چنے کاآٹا برابر مقدار میں ملاکرروٹی پکواتے اور بھنے ہوئے کالے چنے چھلکوں سمیت دومٹھی بھرروزانہ کھانے کی تاکید کرتے۔ سرس کا درخت عام پایا جاتا ہے۔ اس کی پھلیاں لمبی ہوتی ہیں اور ان میں بیج ہوتے ہیں۔ پنساری کے ہاں عام مل جاتے ہیں۔ آپ صاف ستھرے بیج چھٹانک بھر خریدیے۔ صاف کرکے آدھاکلو گائے کے دودھ میں ڈال کر پکائیے۔ دودھ کا کھویا بن جائے تو اتار کر بیجوں کو چھلنی میں ڈال کر پکائیے۔ دودھ کا کھویا بن جائے تو اتار کر بیجوں کو چھلنی میں ڈال کردھولیجیے۔ اب ان بیجوں کو چھیل کر دھوپ میں اچھی طرح سکھائیے۔ جب دو تین دن میں خشک ہو جائیں تو پیس کرشیشی میں محفوظ کرلیں۔ یہ سفوف ایک ماشہ صبح پانی سے کھائیے۔ بھنے ہوئےکالے تقریباً آدھی چھٹانک مع چھلکوں اور کشمش کے دانے تولہ بھر کھالیں، یہی ناشتہ ہے۔ چالیس دن کھاکر دیکھیے۔
کچھ کمی ہوتو پھر چالیس دن کھائیں۔ اللہ تعالیٰ شفاء دےگا۔ اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کی دوائی ’’پھلبہری کورس‘‘ کا استعمال کرسکتے ہیں اور سفید داغوں پر لگانے کے لیے عبقری دواخانے کی ’’برص مرہم‘‘ استعمال کریں فائدہ مندہے۔

 

رنگت خراب ہوگئی

اپنے شوہر کیساتھ سیر کے لیے خنجراب گئی‘ وہاں کی آب و ہوا نے میرے چہرے کی رنگت خراب کردی‘ اب چھائیاں پڑ رہی ہیں اب چہرے کا گورا رنگ کیسے ٹھیک ہوگی؟ (فرح،لاہور)
مشورہ :خنجراب میں خوبانی کا تیل بہت ملتا ہے اسے آپ چہرے پر لگاتیں تو بہت فائدہ ہوتا۔ آپ ایک چمچ بیس میں آدھے لیموں کا رس اور ایک چمچ دودھ ملا کر چہرے پر لگائیے۔ دس منٹ بعد منہ دھو لیجیے۔ رات کو چہرے پر گھیکوار کا گودا لگائیے۔ پندرہ منٹ بعد منہ دھو لیجیے۔ اس سے فرق پڑ جائیگا۔
غسل خانے میں بدبو
میرے غسل خانہ میں عجیب سی بدبو ہے جسے میں کوئی نام نہیں دے سکتا۔ سیدھی دماغ پر چڑھتی ہے۔ اسے دور کرنے کا کوئی آسان سا ٹوکا بتائیے۔ (مسز شکور،راولپنڈی)
مشورہ:غسل خانہ کی کھڑکی دن میں کھول دیا کیجیے۔ جب بھی غسل خانہ استعمال کریں ماچس کی تیلی جلا کر پلیٹ میں رکھ دیجئے اور چار پانچ تیلیاں اسی سے جلائیے۔ حیران کن طور پر تیلیاں جلانے سےبو دور ہو جائے گی اور وقتی طور پر آپ کو سکون محسوس ہوگا۔ فینائل کی گولیاں واش بیسن میں ڈال دیا کیجیے ان سے بھی فرق پڑتا ہے۔
آواز باریک ہے
میری عمر16 سال ہے کچھ عرصے سے میری آوازبہت باریک ہوگئی ہے جس سے مجھے شرم آتی ہے میں چاہتی ہوں میری آواز صحیح ہو جائے اس کیلئے بتائیے کیا کروں؟ (س ‘ لاہور)
مشورہ:بعض دفعہ ناک کے غدود بڑھنے سے آواز میں فرق پڑ جاتا ہے۔ آپ کسی مقامی ڈاکٹر کو ناک دکھائیے۔ اگر غدود بڑھ گئے ہوں تو نیم کے مٹھی بھرتازہ پتے تین گلاس پانی میں خوب پکائیے، جب دو گلاس پانی رہ جائے تو اتار کر چھان کر رکھ لیجیے۔ چٹکی بھر نمک ملا کر ایک گلاس نیم گرم پانی سے ناک کو غسل دیجیے جیسے وضو میں ناک کے اندر پانی ڈالتے ہیں۔ صبح شام یہ عمل کیجیے ایک ماہ میں فائدہ ہو جائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 050 reviews.