Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

بندش اور رکاوٹیں
میں نے دیکھا کہ میں کلاس روم میں ہوں اور میٹرک کا امتحان دےرہا ہوں۔ میرا دماغ بالکل سن ہے۔ مجھے کچھ بھی نہیں آتا تو میںدوسرے لڑکےسے مدد لیتا ہوں وہ میری مدد کرتا ہے۔ پھر وہ بہت آگے نکل جاتا ہے۔ وہ مجھےکہتا ہے کہ جلد کرو۔ وقت بہت کم ہے لیکن مجھ سے لکھا نہیں جاتا۔ وقت ختم ہو جاتا ہے اور میرا پرچہ مکمل نہیں ہوپاتا۔ میں دوسرے دوست سے مدد لیتا ہوں، لیکن وہ میری مدد نہیں کرتا، پھر میری آنکھ کھل گئی۔(محمد ابراہیم، پشاور)
تعبیر:آپ کے خواب کےمطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے کاموں میں بندش کی وجہ سے رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں۔ آپ فوری طورپر حسب توفیق صدقہ دیں اور پنج وقتہ نماز کی پابندی کرتے ہوئے ہرنماز کے بعد 100بار یَارَقِیْبُ پڑھ کرکاموں میںبندش کے خاتمے کی دعا کرلیا کریں۔
گندے مقامات اوراندھیرا
میری خالہ اپنے خوابوں میںاکثر گندے مقامات اور اندھیرا دیکھتی ہیں، کبھی کوئی بدصورت سا آدمی ان کے پیچھے پڑا ہوتاہے، کبھی کوئی عجیب سی شکل والی عورت اس کے پیچھے پڑی ہوتی ہے۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ وہ لائٹ نہیں جلا پاتیں۔ کبھی بھول بھلیوں میں پھررہی ہوتی ہیں اور کبھی انہیںراستہ نہیںملتا۔(عابدہ،پشاور)
تعبیر: آپ کی خالہ کے خواب کے مطابق ان کے ساتھ بندش کا مسئلہ چل رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کے تمام کاموں میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں اورہر اہم کام ادھورا رہ جاتا ہے۔ آپ کی خالہ یافتاح چلتے پھرتے پڑھ لیا کریں۔ یہ عمل اس وقت تک کریں جب تک ان کے تمام اہم کام تکمیل تک نہ پہنچ جائیں، کبھی کبھار صدقہ بھی حسب توفیق دے دیا کریں۔ واللہ اعلم۔
ڈرائونے ماسک والے لوگ
میں نےدیکھا کہ ایک بڑی سی جگہ پر بہت سارے مرد بھیس بدل کر پھررہے ہیں، کبھی وہ چہروں پرڈرائونا ماسک چڑھا لیتے ہی تو کبھی منہ ڈھانپ لیتے ہیں اور پھر وہ ایک جگہ ڈھانچوں کی صورت جمع ہیںاور سر پرشمع دان رکھا ہے اور پھر ایک مردآکر ان سے شمع دان چھین لیتارہے اور پھر وہ ماسک پہنے لوگ گنے کا رس نکالنے والی مشین میں کچھ ڈالتے ہیںتو اس کے اوپ پیلی سی کوئی چیزنظرآنے لگتی ہے، جیسےمشین کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وہ ایساکرتے ہیں کہ جیسے جادو سےڈرا رہے ہوں پھر میری آنکھ کھل گئی۔(د،لاہور)
تعبیر: اس بات کا اشارہ ہے کہ کچھ لوگ آپ کے خیر خواہ بن کر آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش میںمصروف ہیں، لیکن وہ اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ آپ ’’معوذتین‘‘ ہر نماز کے بعد گیارہ بار پڑھ کر حفاظت کی دعا کرلیا کریں۔

 

ظالموں کے انجام کا اشارہ
دیکھا کہ میری نانی کے گھر کے سامنے ایک عورت کھڑی ہے، اس کے ساتھ اس کا بیٹا بھی ذرا فاصلے پر کھڑا ہے۔وہ عورت مجھ سے کہتی ہے کہ اپنا ٹی وی ہمیں دے دو۔ تم کو جتنی رقم چاہئے ہم دے دیں گے لیکن میں انکار کردیتی ہوں پھرمیں دیکھتی ہوں کہ کبھی ساحل سمندر پر ہوں اور کبھی ٹائون جیسی جگہ لگتی ہے۔ میں دوسری منزل کے ٹیرس پر کھڑی ہوں۔ سامنے والے گھر کی دوسری منزل پر بہت سارے کبوتر ہیں۔ میرے قریب سے ایک بھورے رنگ کا بڑا کتا گزر کر دوسرے گھر جاتا ہے اوروہاں کبوتروں کی چھتری پر چڑھ جاتا ہے۔ اتنے میں اس کتے کے پاس ایک سفید رنگ کا بھیڑ پہنچ جاتا ہے۔ وہ کتے کو بہت مارتا ہے۔ کتا اس سے ڈرتا ہے اور اونچی آواز میں رونے لگتا ہے۔ میں خود سے کہتی ہوں کہ یہ تو ایسے رو رہا ہے جیسے کسی کی موت ہونےوالی ہو۔ پھر میں دیکھتی ہوں کہ میںنے ایک بڑی سفید چادر پہنی ہے جس میںمیرا سراور سارا بدن چھپا ہواہے۔ جیسے ہی میں اس کتے کو دیکھتی ہوں تو ڈرتی ہوں اور میں اپنی جگہ سے ہل بھی نہیںسکتی، لکڑی کے چھتے پر جو کبوتر ہیں وہ کچھ اور مخلوق بن جاتے ہیں اور کتے کو پکڑ لیتے ہیں۔(ن،خ،مانسہرہ)
تعبیر: آپ کی بہن کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ انشاءاللہ ظلم و زیادتی کرنے والے جلد ہی مغلوب ہوں گے کیونکہ قدرت کا مکافاتِ عمل کا قانون ظاہر ہوکررہتا ہے اور جو لوگ دین داری کا دعویٰ کرتے ہوئے ظلم اور فساد کرتے ہیں ان کا انجام بدترین ہے۔ آپ اور آپ کے گھر والے یاحفیظ ہر نمازکے بعد41مرتبہ پڑھ کر دعا کرلیا کریں، ان اشاءاللہ ظالم جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے اورآپ کو ان سے نجات مل جائے گی۔ واللہ اعلم۔

دوسری دنیا کی مخلوق
دیکھاکہ گھڑی خرید رہی ہوں اور پھر دیکھا کہ اپنے بستر پر ہوں اور ہوا کی تیز تیز آواز آرہی ہے۔ اتنی تیز ہوا کہ بار بار میرا کمبل ہٹا دیتی ہے۔میں پھر کمبل اوڑھ لیتی ہوں اور دائیں طرف کمبل لے کر کروٹ لیتی ہوں تو آواز کے ساتھ کمبل کے سوراخ سے ہوا پھراندر آجاتی ہے، میں پھر دوباہ کمبل اوڑھتی ہوں توہوا نیلی روشنی کے ساتھ مزید زور سے اندرآتی ہے پھر کمبل ہٹتا ہے تو ایک عورت بستر پرمیرے پائوں کی طرف بیٹھی نظر آتی ہے وہ عورت اس دنیا کی نہیں لگتی اور میرے بستر پر پیروں کے دوسری طرف کوئی کالابکراجیسی کوئی چیز پڑی ہے۔ میںاس عورت کو کہتی ہوں کہ یہ کیا ہے، اسے پیچھے کرو تو وہ بکرےکے کھر پیچھے ہٹا دیتی ہے اور پھر وہ عورت مجھے اپنے ہونٹوںسے ہونٹ ملاکر پانی پلاتی ہے، پھر میری آنکھ کھل جاتی ے۔(ش، لاہور)
تعبیر: اشارہ ہے کہ غیب سے آپ کی مددہوگی۔ نقصان پہنچانے والے اور برے لوگوں کو آپ سے دور کردیاجائیگا اور دینی علوم کاحصول ہوگا۔
گھرمیں اثرات ہیں!
مجھے خواب میںعجیب طرح کی چیزیں نظرآتی ہیں مثلاً کبھی خواب میں سانپ پورےگھر میں گھومتے دکھائی دیتے ہیں۔ کبھی چھپکلی اور کبھی خودکو گہرے پانی میں ڈوبتا ہوا دیکھتی ہوں۔ یری والدہ کے ساتھ بھی یہی مسئلہ درپیش ہے۔ (م۔ ت، فیصل آباد)
تعبیر: آپ کے گھر میںاثرات کامسئلہ ہے، جس کی وجہ پریشانیاں تمام گھر والوں کوگھیرے ہوئے ہے تاہم حسب حیثیت اپنے اور تمام گھر والوں کی طرف سے کچھ صدقہ کریں اور سورئہ بقرہ کی روزانہ بعد نماز عصر ایک بار تھوڑی آوازکیساتھ 41 دن تک بلاناغہ تلاوت کی جائے۔
انشاء اللہ گھر برےاثرات سے پاک ہوجائےگا۔
پاگل شخص
میں نے خواب دیکھا کہ جیسے اونچی جگہ ہے وہاں ریل گاڑی ہے اور نیچے ڈھلان سی کچی جگہ ہے اور وہاں ایک ٹیلیفون بوتھ ہے، میں وہاںجاکر سوچتی ہوں کہ مجھے یہاں سے رانگ نمبرآئےہوں گے۔ پھر کچھ لڑکے بہت مشکل سے کیچڑ میں سے گزر کر ریل پرچڑھ جاتے ہیں مگر ریل کی پٹڑی آگے جاکر ختم ہوجاتی ہے پھر منظر بدل جاتا ہے۔ ایک جگہ کافی تعداد میں لوگ بیٹھےہیں اور ان کوروٹی چاہئے، سالن ان کے پاس ہے کافی لوگوں کوروٹیاں مل بھی چکی ہیں اورکچھ رہ گئے ہیں۔میںاس جگہ کے قریب کھڑی ہوں اور تندور اندر ایک کمرے میں ہے۔ وہاں تندور پردوتین مرد کام کررہے ہیں۔میں نے ہاتھ میں روٹی پکڑی ہے۔ میں ان مردوں کو کہتی ہوں کہ پانچ روٹیاں اورچاہئیں مگروہ میری بات نہیں سن رہے۔اندر تندور والے کمرے میں انڈے بھی پڑے ہیں۔ اچانک ایک روٹیاں لگانے والا آدمی آتاہے۔ جو پاگل سا ہوجاتا ہے اور سب کو قتل کردیاہے۔ میں بھاگ کر باہر اپنی ماں کے پاس آتی ہوں اور بتاتی ہوں کہ پاگل نے سب کوماردیا مگر ہم بچ گئےہیں۔(صائمہ،لاہور)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ مالی مشکلات اور روزی میں تنگی کا آپ کو اورآپکےگھر والوں کو سامنا کرنا پڑے، تاہم آپ اورآپ کے گھر والے جتنا ہوسکے، استغفار پڑھاکریں اوررشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کا معاملہ رکھیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 054 reviews.