Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

برص کے داغ بالکل ختم! دیہاتی کا آزمودہ ٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے رسالہ بہت شوق وذوق سے پڑھتے ہیں۔ بہت زبردست ٹوٹکے‘ نسخہ جات اور لاجواب وظائف ہوتے ہیں۔ یہ شمارہ بے شک لوگوں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لارہا ہے۔ میرے پاس ایک مشاہدہ ہے جو میں عرض کررہا ہوں:۔ہمارے ایک جاننے والے قادر بخش صاحب ریٹائرڈ پوسٹ مین ہیں جو کہ احمد پور لمہ صادق آباد میں مقیم ہیں ان کے چہرے پر سفید برص قسم کے دھبے تھے جو کے بعد میں بالکل ختم ہوگئے۔ بہت قریب سے اور غور سے دیکھنے سے احساس ہوتا ہے۔ انہوں نے بڑا سادہ سا طریقہ کار بتایا کہ یہ ان علاقوں میں کارآمد ہیں جہاں اُونٹ پائے جاتے ہیںکہ ایک عدد ایسا مٹکا (چاٹی) حاصل کیا جائے جس میں کچھ عرصہ دودھ بلو کر لسی وغیرہ بنائی جاتی رہی ہو اسکے پیندے میں کسی باریک کیل یا باریک ڈرِل سے سوراخ کرکے کوئی باریک جالی سی رکھ دی جائے مٹکے کو پیندے کی حد تک زمین میں دفن کرکے سوراخ کے نیچے کوئی کٹورا برتن رکھ دیا جائے مٹکے کو اُونٹ کی لید سے بھرکر ڈھکن بند کردیا جائے اور اوپر اور چاروں طرف اُپلے رکھ کر آگ لگا دی جائے اُپلے اگر جنگلی ہوں تو بہتر ہے۔ اس طرح سے نیچے جو تیل حاصل ہوگا۔ روئی کی مدد سے صبح و شام برص یا سفید دھبے پر لگایا جائے انشاء اللہ شفاء ہوگی۔ (عطاء اللہ اعوان، صاد ق آباد)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


طبی روحانی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ ذاتی تجربات تحریر کررہا ہوں انتہائی مجرب المجرب ہے۔
دماغی طاقت و کمزوری نظر کے لیے:
یہ نسخہ میرا ذاتی آزمودہ ہے۔ دماغی کمزوری کتابیں پڑھنے سے ہوگئی ہو یا زیادہ دماغی کام کرنے سے۔ نظر کی کمزوری کسی بھی وجہ سے 2½نمبر تک کی عینک اتار دیتی ہے۔ نظر کا پھٹنا، ستارے نظر آنا وغیرہ سب دور ہو جاتا ہے۔ ھوالشافی: دیسی بادامی کی گری خود نکالی ہوئی ایک پائو، دھنیا خشک 100 گرام، سونف 100 گرام، اسطوخودوس25 گرام، وج ترکی (بچھ یا ورچھ)25 گرام، برہمی بوٹی 25 گرام، کالی مرچ 25 گرام، مصری 1½پائو۔( ترکیب) بادام کی گولی کو گرم پانی میں ڈال کے چھلکے اتار لیں۔ خشک ہونے پر سب کا سفوف بنالیں۔ خوراک ایک چمچ صبح یا شام پانی یا دودھ سے استعمال کریں فضل ربی شفاء ہوگی۔
آدھا سیسی یا آدھے سر کا درد:
(۱)انتہائی مجرب ہے چار سے پانچ دن میں آرام آجاتا ہے ۔ ھوالشافی: سرسوں کا تیل 100 گرام، کلونجی 10 گرام، لہسن ایک جوئے۔ (ترکیب) لہسن اور کلونجی کو تیل میں جلا لیں۔ صبح سورج نکلنے سے پہلے دو دو قطرے دونوں نتھوں میں ڈالیں فضل ربی شفاء ہوگی۔
(۲)سمندر پھل کو پانی میں پیس کر ناک میں ٹپکانے سے آدھے سر کا درد دفع ہو جاتا ہے۔
توندی، شب کوری کے لیے مجرب نسخے:
(۱)سفید پیاز کا رس نکال کر آنکھوں میں ڈالنے سے شب کوری کا مرض رفع ہو جاتا ہے۔
(۲)کڈوی تو بنی (لمبا کدو) کا رس قدرے شہد ملا کر آنکھوں میں لگانے سے شب کوری و رتوندھی کا مرض ایک روز میں ختم ہو جاتا ہے۔
(۳)گول سیاہ مرچ کو لعاب دہن میں گھس کر آنکھوں میں لگانے سے اندھراتا دور ہو جاتا ہے۔
(۴)سرس کے پتوں کا رس نکال کر آنکھوں میں ڈالنے سے اندھراتا بہت جلد دور ہو جاتا ہے۔
داڑھ ، دانت درد کا شافی علاج:
میرے پاس ایک نعت خواں بندہ آیا۔ گال سوج کر کُپا بنی ہوئی۔ انتہائی شدت کی درد کہنے لگا کہ دو گولی انسڈ اور دو گولی آگمینٹن کھا کے آیا ہوں درد میں رتی برابر فرق نہیں۔ بولا تک نہیں جاتا کھانا تو دور کی بات ہے۔ میں نے تسلی دی کہ درد ایک منٹ میں دور ہوگا کہنے لگا یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ میں نے کہا فضل ربی ایسا ہی ہوگا۔ بلکہ ایک دو بار کرنے سے دوبارہ دانت میں درد نہ ہوگا۔ دانت، داڑھ چورہ چورہ ہوکر گر جائے بے شک۔ بندہ حیران ہوا کر میری طرف دیکھنے لگا یا شاید میری دماغی صحت پر شک کررہا ہو۔ میں نے کہا کہ میرے بھائی ہم لوگ انگریزی دائوں کے اتنے عادی ہوگئے ہیں کہ طب پر سے ہمارا یقین ہی ختم ہوگیا ہے۔خیر میں نے لڑکے کو بھیج کر پانچ روپے کا ’’ادرک‘‘ منگوایا۔ انگوٹھے کے ناخن جتنا چھیل کر دیا کہ جو داڑھ درد کررہی ہے اس کے سائیڈ میں رکھ دو یا دو داڑھوں کے درمیان پکڑ لو اور منہ کھول دو۔ ایک منٹ سے پہلے اس ادرک کے ٹکڑے نے سارا ریشہ اور گندہ پانی نکال دیا اور درد کو ختم کردیا۔ کہنے لگا ختم ہوگیا میرا درد میں نے ایک ٹکڑا اور دیا کہ چبا کر تمام دانتوں پر مل لو اور منہ کھول کے رال بہا دو۔ منہ بند نہیں کرنا ورنہ نزلہ ہو جائے گا۔ اس کے بعد وہ بندہ گاہے بگاہے میرے پاس آتا رہا اور کہتا ہے کہ اس کے بعد میریے دانت داڑھ میں درد نہیں ہوا۔ کہنے لگا کہ میں تو حکمت کو کچھ بھی نہیں سمجھتا تھا لیکن یہ اتنی پائیدار اور دیرپا ہوتی ہے کمال ہے۔ (عاجز سعید شہزاد، بوریوالہ)
خرگوش کی مینگن کھائیں درد گردہ سے نجات پائیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک آزمودہ نسخہ ہے جو کہ درد گردہ سے فوری نجات دتا ہے۔ مئی 2011ء کا واقعہ ہے کہ محمد عارف چک 64/4-R کا رہائشی جو کہ میرا ہمسایہ ہے۔ عارف کی عمر اس وقت سولہ سال تھی عارف کے دائیں گردہ میں کافی دنوں سے شدید درد رہتا تھا۔ کافی ڈاکٹروں سے علاج معالجہ کروانے کے باوجود درد سے نجات نہ ملی۔ پھر عافر کی خالہ نے بتایا کہ خرگوش کی خشک مینگن 50 گرام لیں اسے باریک کرکے پیس لیں ایک چمچ صبح ایک شام ہمراہ پانی استعمال کریں۔ تو ساری زندگی کے لیے گردہ کی درد سے نجات مل جائے گی۔ تو محمد عارف کی والدہ نے میرے دوسرے ہمسائے بابارحمت علی اللہ ان کی بخشش فرمائے۔ ان کے گھر سے خرگوش کی مینگن لے کر ہمارے گھر رات کے آٹھ بجے آئی میری امی سے کونڈلیا۔ خرگوش کی مینگن کو پس کر لے گئی۔ اپنے بیٹے کو کہا بیٹا یہ دوائی ہے کھالو فائدہ ہوگا۔ بیٹے کو نہیں بتایا کہ یہ خرگوش کی مینگن ہے۔ محمد عارف نے صرف تین دن صبح و شام ایک ایک چمچ پانی کے ساتھ مینگن کھائی تو گردہ کی درد سے مکمل نجات ملی گئی۔ یہ مفت کا نسخہ آپ بھی استعمال کریں اور کسی دوسرے مریض کو بھی ضرور بتائیں ناجانے کتنے لوگوں کا بھلا ہوگا۔ (حفیظ الرحمن وھدن جٹ، ساہیوال)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 233 reviews.