Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھریلو مسائل کا انسا ئیکلو پیڈیا - قبض میری دادی کا بتایا نسخہ

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

ھوالشافی: ایک گلاس نیم گرم دودھ میں گلقند دو چمچ اور سونف ایک چمچ ڈال کر مکس کریں اور پی لیں‘ یا سونف اورگلقند مکس کرکے کھالیں۔ بہتر ہے کہ پہلے سونف کو دودھ میں ڈال کر ابال لیں تاکہ سونف کا عرق نکل جائے اگر چبا سکتے ہیں تو پھر ایسے ڈال لیں‘ بہت کارآمد نسخہ ہے۔ مجھے قبض کی شکایت رہتی تھی بلکہ ہمارے گھر تقریباً سب کوقبض تھی‘ یہ ٹوٹکہ میری دادی جان کا بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے ایک بار مجھے کہا روزانہ رات سونے سے پہلے گرم دودھ میں دو چمچ گلقند اور ساتھ سونف ڈال لیں اور دونوں کو چبا لیں‘ یہ ٹوٹکہ تین دن لگاتار کریں‘ میں نے کیا‘ اللہ کا شکر مجھے سکون آگیا‘ اب گلقند گھر میں منگوا کر رکھی ہے‘ سونف تو ویسے بھی گھر میں ہوتی ہے‘ آپ بھی استعمال کریں‘ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
عرصہ سے پریشان‘ ایک عمل سے ہوئے خوشحال
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بیٹی عرصہ پانچ سال سے بیمار ہے‘ شروع شروع میں اس کے پیٹ‘ سر اور ٹانگوں میں درد ہوتی تھی جب اس کے تمام ٹیسٹ کروائے تو سب کلیئر آیا لیکن تھوڑی سی خون کی کمی آئی‘ اس کو دوا وغیرہ دی لیکن اس کی طبیعت بہتر نہیں ہوئی (میرے شوہر ڈاکٹر ہیں) پھر ہم نے تعویذ اور دم وغیرہ کروانے شروع کردئیے لیکن اس کی طبیعت مزید بگڑتی گئی ہم تعویذ اور دم وغیرہ کرواتے اس کی طبیعت ایک ہفتہ ٹھیک رہتی پھر ویسے ہی تکلیف شروع ہوجاتی تھی اور چپ کرکے بستر پر لیٹی رہتی تھی اور کسی بات کا جواب بھی نہیں دیتی تھی کبھی کبھی اس کی طبیعت اتنی بگڑ جاتی تھی کہ اس کا سانس بند ہونے لگتا تھا پھر میں سورۂ ملک، سورۂ مزمل‘ درود تاج‘ قصیدہ بردہ شریف پڑھ کر دم کرتی رہی تو اس کو آرام آنا شروع ہوگیا۔ اب الحمدللہ بہتر اور مطمئن ہے۔(جلد10)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 240 reviews.