Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روزہ! جسم اور روح کیلئے ایک مفید ورزش! -- مطلوب احمد باجوہ‘ بہاولپور

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

حضوراکرم ﷺ کے ارشاد گرامی کا مفہوم ہے ’’مجھے حکارم اخلاق کی تکمیل کیلئے مبعوث کیا گیا‘‘ گویا انسانیت کا نصب العین اخلاق حسنہ کی تکمیل ہے جو تزکیہ نفس کے ذریعے ہی حاصل ہوتی ہے۔ دنیا کا ہر مذہب کسی نہ کسی صورت میں تزکیہ نفس اور روحانی طہارت کی اہمیت کو اجاگر کرتا رہا ہے۔ ارکان اسلام میں سے روزہ ایک اہم ترین عمل ہے جو تزکیہ نفس کیلئے اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے‘ روزہ کا تصور کم و بیش ہر مذہب اور ہر قوم میں موجود رہا ہے اور اب بھی ہے مگر ا سلام میں روزہ کا تصور یکسرجداگانہ‘ منفرد اور مختلف ہے۔ ’’انسائیکلو پیڈیا آف جیوز‘‘ میں تحریر ہے ’’یہ اسلام یہ ہے جس نے روزہ کے بارے میں اپنا زاویہ نگاہ اور دائرہ کار وسیع کردیا اور روزہ کے اغراض و مقاصد کو بلند کردیا‘ زندگی کی وہ تمنائیں اور خواہشات نفسانیہ جو عام طور پر جائز ہیں۔ اسلامی روزہ میں ان پر بھی متعین عرصہ کیلئے پابندی عائد کردی جاتی ہے اور اسلام کا ماننے والا ان پابندیوں کو اپنی دلی رغبت و مسرت کے ساتھ اپنے اوپر عائد کرلیتا ہے۔ یہ چیزیں جسم اور روح دونوں کیلئے ایک مفید ورزش ہے‘‘۔مختلف مذاہب میں روزہ رکھنے کے مکلف بھی مختلف طبقات میں تقسیم ہیں۔ ہندووں میں برہمن‘ پارسیوں میں صرف مذہبی پیشوا اور یونانیوں میں صرف خواتین روزہ رکھنے کے پابند ہیں اور ان کے روزہ کے اوقات بھی مختلف ہیں۔ مگر مذہب اسلام میں دنیا کے ہر خطے میں رہنے والا ہر عاقل‘ بالغ‘ مسلمان مرد وخاتون کو ایک ہی وقت میں ماہ رمضان میں روزہ رکھنے کا مکلف ٹھہرایا گیا ہے۔روزہ کیا ہے: روزے کو عربی میں صوم کہتے ہیں جس کا لغوی معنیٰ کسی ارادی فعل سے باز رہنا اور رک جانا ہے اور اصطلاح شریعت میں روزہ کی نیت سے طلوع فجر سے غروب آفتاب تک کھانے پینے اور عمل زوجیت سے رک جانا ہے۔ البتہ جھوٹ‘ غیبت‘ چغلی‘ گالی گلوچ یا کسی کو تکلیف دینا مکروحات روزہ میں شامل ہیں۔روزہ کی فضیلت: ارشادات نبوی ﷺ کا مفہوم ہے۔1۔ روزہ جہنم کی آگ سے ڈھال ہے جیسے تم میں سے کسی شخص کے پاس لڑائی کی ڈھال ہو۔2۔روزہ دار کیلئے دو خوشیاں ہیں ایک افطار کے وقت اور دوسری خوشی اپنےر ب سے ملاقات کے وقت۔ (صحیح بخاری)۔جس شخص نے ایمان اور احتساب کے ساتھ رمضان کا روزہ رکھا اس کے پچھلے گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں۔ (صحیح بخاری) (باقی صفحہ نمبر 58 پر)
(بقیہ:روزہ! جسم اور روح کیلئے ایک مفید ورزش!)
آدم کے بیٹے کا نیک عمل دس گنا سے لیکر سات سوگنا تک بڑھایا جاتا ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ روزہ اس سے مستثنیٰ ہے کیونکہ وہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا۔ (سنن ابن ماجہ)۔اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں محمد ﷺ کی جان ہے روزہ دار کے منہ کی ہوا اللہ کے نزدیک یوم قیامت مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ بہتر ہے۔ (صحیح مسلم)
دعا ہے کہ اللہ رب العزت اپنی رضا کے حصول اور تزکیہ نفس کے لیے کامل اخلاص‘ کامل ہدایت واستقامت نصیب فرمائے۔ ماہ رمضان کے تقاضے پورے کرنے کی توفیق اور خیر برکات سے نوازے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 336 reviews.