Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تانبے کے انوکھے راز‘ کرشمات اورچشم کشاءمشاہدات

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

 

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر: شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)

 

تانبے سچی اور تفصیلی کہانی
تانبے کو ہم نے چھیڑا ہی کیا‘ یہ تو خود کہانی بن گئی اور ایسی سچی اور تفصیلی کہانی جس کو چھوڑ بھی نہیں سکتے کیونکہ تہہ در تہہ واقعات تجربات‘ مشاہدات‘ زندگی میں ایسے ایسے کہ انسان کے گمان اور خیال سے بالاتر‘ میرے ایک مخلص نے اپنا ایک انوکھا سچا واقعہ سنایا وہ کہنے لگے: میں کباڑیہ کے پاس بیٹھا تھا‘ اس کے پاس ایک اڈھیر عمر شخص آیا اور بڑی بےچینی اور بے تابی سے کہنے لگا کہ مجھے تانبے کی خالص پلیٹ کا چھوٹا سا ٹکڑا چاہیے‘ میں نے حیرانی سے اس کی طرف دیکھا اور کباڑیے کے جواب دینے سے پہلے پوچھا آپ نے کیا کرنی ہے؟ مجھے جواب دینے کے بجائےوہ اڈھیر عمر شخص دوبارہ کباڑیے کی طرف متوجہ ہوا اور اسے کہا کہ مجھے فوراً ڈھونڈ کر دو‘ کباڑیے نے جواب دیا کہ میرے پاس خالص تانبے کی پلیٹ کا ٹکڑا نہیں‘ آپ اندرون شہر بڑی مارکیٹ میں جائیں وہاں پرانے برتنوں کی دکانوں سے شاید آپ کو مل جائے۔ کباڑیے کی بات ابھی مکمل بھی نہ ہوئی تھی کہ میں نے پھر اس شخص سے پوچھا کہ آپ نے کیا کرنی ہے۔

کمزور حضرات کیلئے نایاب قیمتی جوہر

اس شخص نے میری طرف دیکھا اور کہا کہ بیٹاجب میری شادی ہوئی تھی مجھے ازدواجی مسائل کا سامنا کرنا پڑا‘ مجھے کسی نے بتایا کہ خالص تانبے کا ٹکڑا لے کر پندرہ سے بیس منٹ ایک پاؤ خالص دودھ میں ابال لو‘ پھر دودھ سے تانبا نکال کر وہ دودھ پی لو۔ چند دن عمل کرو‘ تم ٹھیک ہوجاؤ گے۔ بالکل ایسا ہی ہوا بلکہ پہلے سے زیادہ خود کو طاقتور محسوس کرنے لگا۔ اب میرے بیٹے کی شادی ہوئی ہے اس کو بھی یہی مسئلہ ہے‘ اس لیے میں تانبا ڈھونڈ رہا ہوں۔

تھکاوٹ کےشکار صرف جسم کو تانبا لگالیں!


ایک اور مخلص بتانے لگے کہ میں کرکٹ بہت کھیلتا تھا‘میں اکثر تھکاوٹ کا شکار ہوجاتا تھا‘ مجھے کسی نے بتایا کہ تانبے کا کڑا پہنا کرو‘ میں نے کلائی میں تانبے کا کڑا پہن لیا‘ میں جب تک کرکٹ کھیلتا رہا‘ کبھی دوبارہ ویسی تھکاوٹ کا شکار نہ ہوا جیسا پہلے ہوتا تھا‘ سارا سارا دن کھیلنے کے باوجود شام کو خود کو تندرست اور تازہ دم محسوس کرتا تھا۔
تانبا کے کارخانہ میں کام کرنے والے مزدوروں کا حال
ایک تجربہ کار نے گوجرانوالہ سے بتایا:میں ایک تانبے کے کارخانہ چلانے والے کو جانتا ہوں‘ میں نےوہاں کام کرنے والے کاریگروں کو دیکھا ہے کہ وہ بہت ہشاش بشاش رہتےہیں‘ ان کے چہرے اور جسم میں تھکاوٹ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔انہیں ہمیشہ تندرست اور صحت مند دیکھا۔میں نے تانبے کےکارخانہ کے مالک سے پوچھا کہ آپ کو کوئی فائدہ نظر آیا ہو‘ انہوں نے مسکرا کر جواب دیا کہ یہاں جتنے بھی لوگ کام کرتے ہیں انہیں کسی قسم کی کوئی بیماری نہیں‘ ہمیشہ تندرست رہتے ہیں‘ ان کے بچے بھی زیادہ اور صحت مند ہیں۔ مزیدکئی دوسری شادیوں کے چکر میں بھی ہیں۔

دادا کی صحت پورے خاندان میں مثالی! مگر کیسے


مزید ایک آزمودہ کار نے اپنا مشاہدہ سنایا:میرے دادا پینٹ (گھروں کی سفیدی وغیرہ)کاکام کرتے تھے‘ جب کام پر جاتے تھے تو ان کے ہاتھ پک جاتے تھے۔ ایک عامل کے پاس گئے تھے ‘ انہوں نے ایک چھلہ تانبے کا دیا تھا‘ میرے دادا وہ چھلہ پہن کر رکھتے تھے تو مرتے دم تک ان کے ہاتھ نہیں پکے۔ہاتھوں کی جلد بہترین رہی‘ کبھی دوبارہ رکاوٹ نہیں ہوئی۔ مزیدجب سے میں نے ہوش سنبھالا تو ہمارے گھر میں برتن تانبے کے تھے‘ گھروالے اسی میں کھاتے‘ اسی میں پیتے‘ میرے دادا کی صحت پورے خاندان میں مثالی تھی‘ قد بھی لاجواب‘ صحت بھی لاجواب تھی۔ مرتے دم تک انہیں کوئی بڑی بیماری نہیں آئی‘ کوئی محتاجی نہیں آئی ہروقت صحت مند رہے۔

خوش قسمت ہیں!عبقر ی آپ کو تانبا کی طرف لارہا


قارئین! زمین کے نیچے سارا تانبا ہے‘روایات میں آتا ہے کہ سات آسمانوں میں سے ایک آسمان تانبے کا ہے۔ اب اوپر تانبا نیچے تانبا یعنی آسمان میں تانبا زمین میں تانبا درمیان میں تانبا انسان کے جسم کی اشد ضرورت ہے اب انسان کے جسم میں تانبا نہ رہا‘ غذائی ذروں کے ذریعے برتنوں کے ذریعے چھوٹے چھوٹے آئٹمز اور ذرے جو معلوم نہیں ہوتے نظر نہیں آتے اگر یہ تانبے کے ذرے جسم میں نہ گئے تو انسان کھوکھلا رہ جاتا ہے اور انسان کمزور اور ناتواں رہ جاتا ہے‘ ان تانبے کے ذروں کو اپنے جسم میں داخل کریں اور اپنے جسم کی ضرورت بنائیں اور جسم کا حصہ بنائیں آئیں اپنے برتنوں کو بدلیں اور اپنے برتنوں کو تانبے پر لے آئیں اور تانبے کا استعمال کریں۔ صحت مند رہیں گے‘ تندرست رہیں گے‘ لاعلاج بیماریوں تکالیف اور مصائب سے بچے رہیں گے۔ خوش قسمت ہیں عبقری آپ کو تانبے سے آگاہی دے رہا ہے۔

 

جی ہاں! آپ کے بڑے تانبا کو جانتے تھے
قارئین! یقیناً آپ یا آپ کے بڑوں کا بھی تانبا سے واسطہ رہا ہوگا۔ تانبے کے فوائد ‘ مشاہدات‘ دیکھے‘ سنے یا پڑھے ہوں تو کاپی‘ قلم اٹھائیے اور سب لکھ ڈالیے!لاکھوں کا فائدہ آپ اورآپ کی نسلوں کیلئے صدقہ جاریہ!

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 350 reviews.