Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پھٹکڑی سے 12 امراض کا آسان قدرتی علاج -- عبدالرحمٰن‘ بہاولپور

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

پھٹکڑی ویسے تو عام سی چیز ہے جو ہر جگہ آسانی سے بہت کم قیمت میں دستیاب ہوجاتی ہے لیکن اسکی افادیت بہت زیادہ ہے۔پھٹکڑی بظاہر کوئی خاص شے نہیں لیکن پھٹکڑی میں پوشیدہ ہیں صحت کے خزانے ۔اسکی ادویاتی خصوصیت کے باعث مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے اسکااستعمال کیاجاتاہے۔ معاملہ زخموں کو صاف اور دور کرنے کاہو،چہرہ کی خوبصورتی کی بات ہویادانتوں کی مضبوطی کی دونوں ہی صورتوں میں پھٹکڑی کااستعمال بہترین ہے۔
۱۔داد اورچنبل پھٹکڑی کو پیس کر پانی یاسرکہ میں ملاکر صبح وشام لگانے سے دور ہوجاتے ہیں۔سرکہ جلد کی بہترین دواہے اگر پھٹکڑی کے ساتھ ملاکرلگایاجائے تو دہرا فائدہ کرتا ہے۔ ۲۔خارش دوطرح کی ہوتی ہے اور دونوں ہی صورتوں میں تکلیف دہ ہوتی ہے۔پھٹکڑی جلاکر راکھ بناکراس میں ایک انڈہ کی سفیدی ملاکر مساج کرنے سے ہر قسم کی خارش میں آرام آجاتاہے۔۳۔بیڈسور بیماری کے باعث مستقل بستر پر لیٹے رہنے سے زخم ہوجاتے ہیں۔جو تکلیف کاباعث بنتے ہیں۔پھٹکڑی باریک پیس کرانڈے کی سفیدی میں ملا کر زخموں کے اوپر لیپ کردیں۔۴۔پیٹ کادرد انتہائی تکلیف دہ ہوتاہے ۔جب بھی ایساکوئی مسئلہ ہوتو پھٹکڑی کی ایک چٹکی کھاکر اوپر سے دہی کھالیں۔پیٹ درد میں فوراً آرام آجاتاہے۔۵۔دانت کادرددانتوں کے لئے پھٹکڑی کی بڑی افادیت ہے۔پھٹکڑی کوجلاکرجب وہ پھول جائے تو اسے ہاتھ سے مل کر پاؤڈر بنالیں۔ریٹھے کی گٹھلی کی راکھ اور پھٹکڑی کی راکھ ہم وزن لے کردانتوں پر ملیں تو آرام آجاتاہے۔۶۔دانتوں کی بیماریاںپھٹکڑی اورکیکر کاکوئلہ ہم وزن لے کر باریک پیس کر کپڑے سے چھان کررکھ لیں۔اس کو دانتوں پر ملنے سے دانتوں کی تمام بیماریوں میں آرام ملتاہے۔۷۔کھانسی اوردمہ میں پھٹکڑی کو پانی میں حل کرکے دن میں تین بار ایک چھوٹاچمچ پینے سے کھانسی سے نجات مل جاتی ہے۔شہد میں ملاکر صبح وشام لینے سے بھی آرام ملتاہے۔۸۔ ناک سے بو آتی ہوتوپھٹکڑی کو پانی میں حل کرکے اس محلول سے ناک کی صفائی کریں۔تو اس عمل سے ناک سے بوآنابند ہوجاتی ہے۔۹۔کیل مہاسےپھٹکڑی کو پیس کرکپڑے سے چھان کر پانی میں ملاکر پیسٹ بناکر صرف دانوں پر لگاکر بیس منٹ بعد دھونے سے دانے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔۱۰۔خشکی صرف ایک چٹکی پھٹکڑی اور ایک چٹکی نمک شیمپو میں ملاکر سر دھونے سے خشکی دور ہوتی ہے۔ ۱۱۔بچوں کے سر میں جوئیں ماؤں کابڑا مسئلہ ہوتی ہیں۔ اگر پانی میں پھٹکڑی حل کرکے اس پانی سے سر دھویاجائے تو بالوں میں جوئیں نہیں پڑتی ہیں۔۱۲۔پھٹی ایڑیاںپھٹکڑی جلاکر باریک پیس کر ناریل کے تیل میں ملاکر ایڑھیوں پرلگانے سے پٹھی ایڑیاں ٹھیک ہوجاتی ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 387 reviews.