Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کالے جادو سے تڑپتے سلگتے انوکھے خط اور شافی علاج! روحانی بیماریوں کا روحانی علاج ! کالے جادو سے ڈسی دکھ بھری کہانیاں!

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو کے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں ۔توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ، جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں صفحے کے ایک طرف لکھیں۔خط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں ۔خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ فرد کا نام‘ موبائل نمبر اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں

ایک حاسد شخص پیچھے پڑا ہے اور نقصان کرتا ہے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پیچھے ایک شخص پڑا ہوا ہے جو کہ میرے کام بگاڑتا ہے اور مجھے نیچے گرانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا اس سے بچائو اور کام میں تیزی آجائے کوئی وظیفہ جو انتہائی سریع الاثر اور سریع التاثیر ہو عنایت فرمائیں بے حد ممنون ہوں گا۔ (محمد عثمان خان، کراچی)
جواب:آپ کوشش کریں ہر وقت وضو میں رہیں اور اس دعا ’’اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَـجْعَلُکَ فِیْ نُـحُوْرِ ھِمْ وَ نَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرُوْرِ ھِمْ‘‘ کو سارا دن اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے نہایت توجہ دھیان کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں پڑھیں۔ان شاء اللہ حاسدین سے محفوظ رہیں گے اور بگڑے کام بن جائیں گے۔

بے روزگار، قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا ہوں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ایک سکول میں گارڈ کی نوکری کرتا تھا جہاں سے مجھے فارغ کردیا گیا ہے۔ مالی حالات بہت خراب ہوگئے ہیں اور میرے اوپر قرضے کا بوجھ بھی ہے ۔ کوئی وظیفہ بتائیے کہ مجھے کوئی اچھی سی نوکری بھی مل جائے اور سر پر جو قرض ہے وہ بھی اُتر جائے۔ (عمر امجد،لاہور)
جواب:آپ ہر وقت باوضو رہیں اور وضو کے درمیان کی دعا ’’اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِی وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ‘‘ کثرت سے سارا دن اٹھتے بیٹھے چلتے پھرتے یقین دھیان اور توجہ سے پڑھیں ان شاء اللہ اچھا روزگار ملے گا اور قرض سے چھٹکارا کے سبب پیدا ہوں گے۔

کپڑے الماری میں پڑے پڑے کٹ جاتے ہے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری شادی کو سولہ سال ہوگئے ہیں اور میرے نئے کپڑے الماری میں رکھے ہوئے جب نکالوں تو ان پر ایسے جیسے کٹ سا لگا ہوتا ہے اور کئی جگہوں سے رنگ اُڑ جاتا ہے جیسے تیزاب گرا ہو۔ ابھی پچھلے دنوں میں ایک ہی ہفتے میں میرے تین سوٹ ایسے بیکار ہوگئے ہیں۔(والدہ ح۔ع)
جواب:آپ کے گھر اثرات ہیں جو ایسی حرکات کرکے آپ کو تنگ کرتے ہیںاس لیے تمام گھروالے افحسبتم اور اذان والا عمل کرے اگر تمام افراد نہیں کرسکتے تو آپ کریں جس کا طریقہ یہ ہے کہ سات مرتبہ سورئہ مومنون کی آخری چار آیات اور سات مرتبہ اذان کے کلمات پڑھنے ہیں‘ دن میں وقفے وقفے سے یہ عمل کریں نہایت طاقتور عمل ہے۔ ان شاء اللہ اس عمل کی برکت سے آپ کے گھر سے اثرات ختم ہو جائیں گے ۔

 سوتے میں سخت دبائو پڑ جاتا ہے!

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے سوتے وقت کبھی کبھی بہت سخت دبائو ہو جاتا ہے پھر میں چیخ مار کر اٹھ جاتی ہوں خواب کے اندر ایک بہت بے ڈھونگ آدمی نظر آتا ہے وہ مجھے ڈراتا ہے میں یہ کردوں گا وہ کردوں گا دبائو اس قدر کہ میں بول بھی نہیں سکتی لیکن ٹوٹے پھوٹے لفظ سے آیت الکرسی پڑھتی ہوں اب میرا دل بہت گھبراتا ہے۔سورئہ جن پڑھو تب بھی ایسے ہوتا ہے بعض اور بھی عمل ہیں جن کے پڑھنے سے میری یہ کیفیت ہو جاتی ہے صرف آیت الکرسی پڑھنے سے معاملہ کچھ دیر بعد ٹھیک ہو جاتا لیکن بے قراری گھبراہٹ موت کا خوف مسلسل طاری رہتا ہے خاص کر رات کے وقت، عصر کے بعد سے شروع ہو جاتا ہے۔ (خورشید بی بی، گوجرانوالہ)
جواب:آپ آیۃ الکرسی صبح ایک بار پڑھیں اور پھر سارا دن کثرت سے آیۃ الکرسی کا آخری حصہ وَلَایَؤُدُہٗ حِفْظُھُمَا وَھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُپڑھیں اور اپنے اوپر دم کرتی رہیں ان شاء اللہ فوائد ہوگا۔

ٹیوشن کے بچے کم ہوتے جارہے ہیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ایک ٹیچر ہوں میرے گھر بچے ٹیوشن پڑھنے آتے تھے مگر نجانے کیا ہوا کچھ عرصہ سے بچوںکی تعداد آنا کم ہوگئی ہے پہلے50 بچے ٹیوشن آتے تھے اب 20رہ گئے ہیں مجھے کوئی وظیفہ وغیرہ بتائیں کیونکہ میرے گھر کا نظام ٹیوشن کی فیس سے ہی چلتا ہے۔ (ح، لاہور کینٹ)
جواب: نماز فجر کے بعد 100 مرتبہ لا الہ الا اللہ الملک الحق المبین اول وآخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔ اس کے علاوہ سارا دن درج ذیل وظیفہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں پڑھیں‘ جتنا زیادہ یقین توجہ اور دھیان سے پڑھیں گے اتنا جلد رزق اور دیگر مسائل حل ہوں گے۔ وظیفہ یہ ہے:۔
یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ
تمام بھائی سخت ڈیپریشن کا شکار
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!نامعلوم ہم لوگ اتنے دربدر کیوں ہیں؟ گھر میں دو افراد نے خودکشی کی ہے اور میں خود اور میرے بھائی بھی سخت ڈپریشن کا شکار رہتے ہیں۔ ہمیں کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں تاکہ ہمیں مسائل اور ڈپریشن سے نجات مل سکے۔ (عبدالمالک سہروردی قادری، کوئٹہ)
جواب:تمام بھائی حـٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کا وظیفہ لاتعداد پڑھیں اور ثابت اسپغول کا ایک چمچ پانی کے ساتھ کھانا ڈیپریشن کا آخری علاج ہے۔
والد صاحب ہمارے پاس آجائیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہمارے ابو 13 سال سے کراچی میں ہیں وہاں انہوں نے دوسری شادی کرلی ہے اور ہم بہن بھائی اپنی ماں کے ساتھ رہتے ہیں وہ ہمیںبہت کم خرچہ بھیجتے ہیں جس سے گزارا بہت مشکل ہوتا ہے اور ہمارے پاس سال میں ایک بار آتے ہیں۔وظیفہ بتا دیں کہ میرے ابو ہمارا پورا خرچہ بھی اٹھائیں اور ہمارے پاس واپس آجائیں(بیٹی، اٹک)
جواب:آپ سورئہ الضحیٰ کا عمل کریں جسکا طریقہ یہ ہے کہ سورئہ الضحیٰ میں 9 کاف ہیں ہر کاف پر 9 مرتبہ ’’یَاکَرِیْمُ‘‘ پڑھیں اس طرح روزانہ چالیس مرتبہ یہ عمل کریں۔

 

 
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 462 reviews.