Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ایک نقش!بیٹی کا رشتہ‘ قرض اور نوکری کامسئلہ تینوں حل

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

محترم قارئین! یہ نقش حاجات کےپورا ہونے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ بے شمار جگہ آزمایا ہے‘الحمدللہ! کبھی کسی نے کامل یقین سے استعمال کیا ہو اور اس کو نفع نہ ملاہو مجھے کوئی شخص ایسا نہیں ملا۔ ہمارےقریبی شہر لالیاں میں ایک شخص کی نوکری چلی گئی‘ بیٹیوں کی شادیوں کا مسئلہ تھا‘ نوکری کی تلاش میں در بدر پھرتا رہا مگر کہیں سے کوئی شنوائی نہ ہوئی‘ مزید قرض پر قرض لے کرگزارا کرتا رہا ۔ انتہائی پریشان حال ہوا تو میرے ایک جاننے والے نے اسے میرے پاس بھیجا میں نے جب اس کی داستان سنی تو میں غمگین ہوگیا‘ خیر اس کو تسلی دی اور درج ذیل دو نقش لکھ کر اسے دئیے اور کہا کہ ایک نقش خود پہن لیں اور دوسرا پانی میں گھول کر سارا گھر پیے‘ جس برتن یا بوتل میں تعویذ والا پانی رکھیں اس پانی کو ختم نہ ہونے دیں‘ اسی سے پانی پئیں‘ اسی پانی سے کھانا بنائیں‘ آٹا گوندھیں‘ جیسے ہی پانی کم ہو مزید پانی ملاتے جائیں۔
کچھ ہی عرصہ کے بعد وہ شخص دوبارہ آیا تو اس کی حالت پہلے سے بہت بہتر تھی‘ اب نوکری لگ چکی تھی‘ ایک بیٹی کی رخصتی کرچکا تھا اور دوسری کی شادی کی تیاری تھی‘ قرض بھی کافی اترچکا تھا۔ انتہائی خوش تھا۔ اس کے علاوہ بھی بے شمار واقعات ہیں جو میں وقت کی کمی کی وجہ سے نہیں لکھ پارہا۔ ان شاء اللہ مزید نئے تجربات و مشاہدات کے ساتھ پھر حاضر ہوں گا۔ نقش لکھنے کا طریقہ یہ ہے:۔
جب بھی یہ نقش لکھنے بیٹھیں اول یا اللہ یاحافظ یاحفیظ یارقیب یاوکیل یا سلام تین مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرنے سے رجعت سے محفوظ رہیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 489 reviews.