Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یہ سورۂ پڑھیے! حرمین کی حاضری یقینی!

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

(محمد منیر حسین، منڈی بہائوالدین)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ میں اکثر سورۂ قریش کے فوائد پڑھتا ہوں‘ آج میں بھی سورئہ قریش کی فضیلت بیان کرنا چاہتا ہوں‘ میںگجرات اپنے ایک رشتے دار سے ملنے گیا۔ شاہین چوک سے منڈی کی ویگن مل جاتی ہے لیکن وہ سواریوں کے لیے عذاب سے کم نہیں کنڈیکٹر آدھے راستے میں اُتار کر دوسری بس میں سوار کروا دیتا ہے جس سے سواریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘ میں اس اذیت سے بچنے کے لیےکھڑا سورئہ قریش پڑھ رہا تھا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کررہا تھا کہ مجھے کوئی ایسی وین ملے جو منڈی تک جائے۔ اتنے میں عصر کی اذان ہوئی ساتھ ہی جی ٹی روڈ پر مسجد ہے میں باجماعت نماز پڑھ کر آیا تو پھر ویگن کیلئے کھڑا ہوگیا اور سورئہ قریش پڑھنا شروع کردی اتنے میں ایک آدمی آیا مجھ سے پوچھنے لگا کہ منڈی جانا ہے میں نے کہا کہ ویگن کدھر ہے اس نے کہا کہ میرے پاس اپنی کار ہے اور تم فلاں کے بھائی ہو؟ میں نے کہا ہاں۔ اس نے اپنا تعارف کروایا کہ میرا بھائی کالج میں سپرنٹنڈنٹ ہے۔ میری اس سے اچھی سلام دعا تھی ‘ میں گاڑی میں بیٹھا اس نےگھر سے 500 میٹر دور آکر اتارا اور بتایا کہ یہ میرا گاڑیوں کا شوروم ہے ‘ سورئہ قریش کی برکت سے اللہ کا خاص کرم ہوا۔میں ایک گھنٹے میں پہنچ گیا نہیں تو تین گھنٹے لگ جاتےہیں۔
سورۂ فتح کی برکت سے عمرہ کرلیا
جب سے درس میں اس آیت ’’لَـقَدْ صَدَقَ اللہُ رَسُوْلَـهُ الرُّؤْيَا بِالْـحَقِّ لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْـحَرَامَ اِنْ شَآءَ اللّهُ اٰمِنِيْنَ مُـحَلِّقِيْنَ رُءُوْسَكُمْ وَمُقَصِّرِيْنَ لَا تَـخَافُـوْنَ فَعَلِمَ مَا لَمْ تَعْلَمُوْا فَـجَعَلَ مِنْ دُوْنِ ذٰلِكَ فَتْحًا قَرِيْبًا ‘‘(سورئہ فتح، آیت ۲۷) کی فضیلت سنی تو حج یا عمرہ کی نیت سے میں نے پڑھنا شروع کردی ایک صبح میں پھوپھی کے گھر گیا تو پھوپھی نے پوچھا کہ تمہارا پاسپورٹ بنا ہے۔ میں نے کہا پاسپورٹ تو بنا ہوا ہے لیکن اس کی مدت ختم ہوگئی ہے۔ پھوپھی نے کہا کہ یہ پیسے لو اور پاسپورٹ بنوائو تم نے عمرہ پر جانا ہے۔ پھوپھی کی بیٹی اور داماد جو کہ میرا بھانجا ہے۔ عمرہ پر جارہے ہیں میری بہن بھی جارہی تھی یعنی بھانجے کی اماںپھوپھی نے مجھے ٹکٹ اور سعودی عرب کا پورا خرچ دیا تو یوں میں عمرہ پر چلا گیا‘ میرے مالی حالات تھوڑے تنگ چل رہے تھے کیونکہ میرے دو بچے یونیورسٹی میں پڑھ رہے تھے ان کی فیس اور خرچہ بہت ہے لیکن اس آیت کی برکت سے میں عمرہ کرآیا۔محترم حکیم صاحب! آپ کو اور آپ کی پوری عبقری کی ٹیم کو دعائیں دیتا ہوں جن کی وجہ سے بھٹکے ہوئے راستے سے سیدھے راستے پر آگیا ہوں اللہ تعالیٰ تسبیح خانہ کو تاقیامت قائم و دائم رکھے۔ آمین۔

 

 
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 517 reviews.