Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چار قرآنی آیات اور پیٹ کی لاعلاج رسولی ٹھیک

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

(محمد شبیر گوندل، حافظ آباد)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں آپ کا رسالہ عبقری دو سال سے پڑھ رہا ہوں آپ کو اللہ تعالیٰ سلامتی عطا فرمائے ۔ آپ کے سبب بہت سے بھٹکے ہوئے لوگوں کو صحیح راستہ نصیب ہوا ہے۔حضرت شاہ عبدالعزیز ؒنے اپنے والد بزرگوار حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ سے قضائے حاجت کے لیے نفل پڑھنے کا بیان فرمایا ہے اور شاہ عبدالعزیز صاحبؒ مزید فرماتے ہیںکہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ارشاد فرمایا کہ یہ چاروں آیات اسم اعظم ہیں۔ انکے وسیلے سے جو سوال کیا جائے اور دعا مانگی جائے وہ قبول ہوتی ہے۔
میں نے خود بھی آزمایا میری بیگم شدید بیمار تھی پیٹ میں بہت بڑی رسولی تھی،جسم میں طاقت نہیں رہی اور وزن دن بدن کم ہورہا تھا، وزن کم ہوتے ہوتے آدھا رہ گیا۔ ٹیسٹوں پر ہزاروں خرچ کیے تھے لیکن فائدہ نہ ہوا۔ کوئی ایسی لیب نہ تھی جہاں میں نہ گیا ہوں۔ لیکن کوئی تشخیص نہ کرسکا کہ بیماری کیا ہے۔ میں نے تین دن نماز عشاء کے بعد چار نوافل میں ان آیات کو خشوع و خضوع سے پڑھا اللہ تعالیٰ نے کرم فرمایا اور اہلیہ صحت یابی ہوگئی۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اگر صدق دل سے یہ عمل کیا جائے تو اللہ جل شانہٗ ضرور کرم فرماتا ہے۔ میری بیٹی جو جناح ہسپتال میں ڈاکٹر تھی اس نے میرے اس عمل میں میرا بھرپور ساتھ دیا۔ اسکی دعائوں اور تیماداری سے اللہ جل شانہ ٗنے صحت عطا فرمادی اور اللہ جل شانہ ٗنے ایسا کرم فرمایا کہ اب بالکل تندرست اور صحتمند ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہر ایک پر اپنا رحم فرمائے۔ آمین۔ان نوافل کو پڑھنے کی ترتیب یہ ہے کہ نماز عشاء کے بعد گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے اس کے بعد چار رکعت نماز نفل کی نیت کرکے، سورۂ فاتحہ کے بعد 101 مرتبہ لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ سُبْـحَانَكَ اِنِّي كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِيْن۔ فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَنَـجَّيْنٰهُ مِنَ الْغَمِّ وَكَذٰلِكَ نُنْجِي الْمُؤْمِنِينَ۔ پھر دوسری رکعت میں اتنی تعداد میں رَبِّ اِنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَـمُ الرّٰحِمِیْنَ۔ تیسری رکعت میں وَ اُفَوِّضُ اَمْرِیْٓ اِلَى اللّٰهِ اِنَّ اللّٰهَ بَصِیْرٌۢ بِالْعِبَادِاور چوتھی رکعت میں قَالُوْا حَسْبُنَا اللّٰهُ وَ نِعْمَ الْوَكِیْلُ پڑھنا ہے۔ سلام پھیرنے کے بعد رَبِّ اِنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ 101 مرتبہ پڑھیے اور اللہ تعالیٰ سے مانگیں، آپکی مراد پوری ہوگی۔ کامیابی حاصل ہونے پر اپنی استطاعت کے مطابق صدقہ دیجئے۔ بیماری کی صورت میں یَاقَہَّارُیَاغَفَّارُ یَااَللہُ یَاشَافِیَ الْاَمْرَاضِ اول آخر گیارہ مرتبہ درد شریف کے بعد 101 مرتبہ پڑھیے اور صحت پائیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 598 reviews.