اس ماہ کا نورانی مراقبہ
Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔
سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداد یاوَاسِعُ جَلَّ جَلَالَہ کا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ” آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں“ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپ کو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اس کے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔
روحانی مراقبہ سے فیض پانے والے
السلام علیکم
حضرت جی احوال یہ ہیں کہ پچھلے مہینے آپ نے رسالے میں نورانی مراقبے کے عنوان سے ایک نئے سلسلے کا آغاز کیا۔ میں نے پڑھتے ہی اسی رات سے مراقبے کے نورانی عمل کا آغاز کیا دو تین دنوں ہی میں مجھے اس کے اثرات محسوس ہونے لگے اور میرا دل سکون اور نور سے آراستہ ہونے لگا۔ مجھے ہر طرح کا روحانی اور جسمانی نفع محسوس ہوا۔ کسی کام کو دل نہ چاہتا تھا‘ طبیعت میں بے چینی رہتی تھی۔ مراقبہ سے سب کیفیات میں تبدیلی آگئی ہے۔ طبیعت میں نشاط پیدا ہو گئی ہے اور گھر والوں سے محبت کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے اورکام میں دل لگا رہتا ہے۔ اللہ کا احسان ہے کہ مجھے آپ جیسے محسن سے ایسا لاجواب تحفہ ملا۔ اللہ آپ کو اپنی شایان شان برکتوں سے نوازے۔
فقط والسلام (محمد اسامہ ‘ میلسی)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 262
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں