Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسپغول کے معجزاتی فوائد اور استعمال کا طریقہ

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

(مریم عدیل، دینہ)

اسپغول کے چھوٹے چھوٹے لمبوترے بیج شام، مصر، ایران، عراق اور پاکستان میں بہاولپور اور ملتان کے علاقے میں کاشت کیے جاتے ہیں۔ اس کی شکل گھوڑے کے کانوں کی طرح ہے۔ اسی لیے فارسی میں یہ اسپغول یعنی گھوڑے کے کان کے نام سے مشہور ہے۔ اس کا مزاج سرد اور تر ہے۔ اسپغول کے دانوں کے اوپر سے باریک چھلکا علیحدہ کردیا جاتا ہے جسے سبوسِ اسپغول یعنی اسپغول کی بھوسی کہتے ہیں یہ بھی لعاب دار ہوتا ہے۔ تخم اور بھوسی دونوں بطور دوا استعمال کیے جاتے ہیں اس میں روغنی مادے بھی موجود ہیں اسی لیے یہ جسم کی خشکی اور گرمی دور کرنے کی غذائیت اور نرمی پیدا کرنے کی انمول دوا تصور کی جاتی ہے۔ اس کے استعمال سے آنتوں کی خشکی دور ہو جاتی ہے۔ قدرتی لچک برقرار رکھنے میں اسپغول انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔ آنتوں کی جلن خراش اور خاص کر دائمی قبض کے علاج کے لیے اسپغول اکسیر کا درجہ رکھتا ہے ۔صدیوں کی تحقیق نے اسپغول کو ایک عام گھریلو اور فائدہ مند دوا بنا دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صبح کے وقت دودھ، دہی، لسی، شکر یا شربت کے ساتھ بے شمار افراد اسپغول کا ناشتہ کرکے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ثابت اسپغول کوٹ کر یا چبا کر نہیں کھانا چاہیے، اس سے نقصان ہوسکتا ہے۔ تیز بخار میں اسپغول کا چھلکا پینے سے فائدہ ہوتا ہے اس سے تیز بخار میں بخار کی گرمی، حدت اور پیاس میں کمی واقع ہوتی ہے۔ پیچش کے لیے ثابت اسپغول دس گرام لے کر 125گرام دہی میں اچھی طرح شامل کرکے رکھ دیں اور گھڑی دیکھ کر پورے ایک گھنٹے بعد کھالیں۔ غذا میں صرف مونگ کی دال کی کھچڑی استعمال کریں تو تین روز میں پیچش ٹھیک ہوسکتی ہے۔ قبض میں جتنے لوگ مبتلا ہوتے ہیں، اتنے شاید کسی اور بیماری میں نہ ہوں۔ بہت پرانی قبض ہوتو دس گرام ثابت اسپغول 250گرام دودھ کے ساتھ پھانکیے، چبانا نہیں ہے۔ آپ کو ثابت اسپغول پھانکنا مشکل لگے تو چار گرام اسپغول کا چھلکا دودھ یا پانی کے ساتھ کھائیے۔ کچھ لوگ ایک چائے کے چمچ سے لے کر تین چار چمچ چھلکا دودھ یا دہی کے ساتھ کھا لیتے ہیں۔ آج کل فاسٹ فوڈز کھانوں کا دور ہے جسے دیکھو تلی ہوئی مرچ مصالحوں سے پُر غذا استعمال کررہا ہے جس سے ہاضمہ خراب، دست اور پیچش لاحق ہوسکتی ہے اور اگر فوری توجہ نہ دی جائے تو یہ خونی پیچش کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔ ایسی حالت میں روٹی، گوشت مرچ مصالحے کا استعمال بالکل بند کردینا چاہیے۔ اس پریشانی سے نجات کے لیے اسپغول سولہ گرام سے استعمال شروع کرنا چاہیے۔ دودھ یا دہی کے ساتھ اس کی مقدار بڑھاتے جائیں ایک دو دن میں نمایاں فرق محسوس ہوگا۔
آپ کے لیے یہ بات شاید انتہائی حیران کن ہو کہ تقریباً 35 گرام اسپغول اور آدھا کلو دودھ یا دہی کھانے سے جسم کو پوری غذائی توانائی باآسانی مل جاتی ہے۔ لوگوں کی اکثریت فضاء میں گردوغبار پٹرول اور سگریٹ کے دھویں کی وجہ سے الرجی کا شکار ہے۔ یہ الرجی دمہ میں بھی نظر آتی ہے۔ ایسے میں بھی اسپغول کا استعمال کسی اچھے طبیب کی نگرانی میں کرنے سے تکلیف میں نمایاں افاقہ محسوس ہوتا ہے۔ گیس اور تبخیر معدہ میں بھی اسپغول بہت مفید ہے۔

 30 دن میں موٹاپا ختم،سستا علاج

طب مشرقی میں اسپغول ایسی بیش قدر غذا ہے جسے کھانے سے بدن میں بننے والی زائد چربی کے عمل کو روکا جاسکتا ہے۔ اسپغول امینوایسڈز کا خزانہ ہے۔ اس کے اجزاء انتڑیوں اور اعضائے معدہ پر مسکن اثر مرتب کرتے ہیں۔ اسپغول میں پائی جانے والی گوند کی وافر مقدار انتڑیوں کی دیواروں پر تہہ جما دیتی ہے جس سے انتڑیوں کا السر بتدریج ختم ہو جاتا ہے۔ اسپغول کے بیجوں کا خام تیل 50 فیصد لینولیک ایسڈ پر مشتمل ہے۔ جو شریانوں کو سکڑنے اور تنگ ہونے سے روکتا ہے۔ اسپغول کولیسٹرول کم کرتا ہے۔ اس کے غذائی اجزاء بدن کی حفاظت کرتے ہیں لہٰذا موٹاپے میں پیدا ہونے والی بیماریوں مثلاً گنٹھیا جس میں یورک ایسڈ کی زیادتی ہوتی ہے، اسپغول یورک ایسڈ کا تدارک کرتا ہے۔ موٹاپے کو کم کرنے کے لیے صبح ایک گلاس نیم گرم دودھ میں دو چمچے اسپغول ڈال کر بطور ناشتہ استعمال کیا جائے اور شام کے وقت دہی پر اکتفا کیا جائے تو موٹاپے کا مرض ختم ہو جائے گا۔ یہ نسخہ تیس دن تک استعمال کرنا چاہیے۔
کچھ لوگوں کے بال بہت سخت ہوتے ہیں۔ اسپغول بھگو کر اس کا لعاب نکال کر کچھ عرصہ بالوں پر لگانے سے بال نرم اور ملائم ہوسکتے ہیں بہت سے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے بال کم عمری میں گرنے لگتے ہیں یا بال کمزور ہو جاتے ہیں بالوں کی دو نوکیں نکل آتی ہیں، بالوں میں چمک نہیں رہتی، سیاہی کی بجائے بھوراپن آجاتا ہے ایسی صورت میں چوبیس گرام اسپغول ثابت لے کر اسے ایک گلاس پانی میں بھگو دیجئے پھر ہاتھ سے ایک گھنٹے کے بعد خوب مل مل کر اس کا لعاب نکالیے۔ اب اس پانی کو چھان کر بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح مالش کیجئے۔ دو اڑھائی گھنٹے بعد بال دھو لیجئے۔ دو تین ماہ یہ عمل کیجئے۔ اس کے ساتھ اگر آپ گیارہ بادام، ایک چمچ چھوٹا چار مغز، سات دانے منقیٰ کے بیج نکال کر سردائی بنا کر پئیں تو جلد افاقہ ہوگا۔
ایسے افراد جن کا مزاج بلغمی ہو، ہاضمہ خراب رہتا ہو اور پیٹ میں گیس کثرت سے پیدا ہوتی ہو۔ ان کو چاہیے اسپغول استعمال نہ کریں۔ ثابت اسپغول غلطی سے کوٹ کر یا چبا کر کھالیا جائے تو یہ نقصان دہ اثر رکھتا ہے ایسے میں فوراً قے کروانی چاہیے تاکہ فاسد مادہ باہر نکل جائے اور جسم کو نقصان نہ ہو۔

 

 
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 678 reviews.