Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرے بارہا کے آزمودہ نسخے

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کی توجہ سے حکمت کا پھر عروج شروع ہوچکا ہے جس طرح آپ عبقری میں حکمت کے موتی لٹا رہے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہے۔ میرے چند مجربات حاضر خدمت ہیں۔
مردو خواتین کے پوشیدہ امراض کیلئے لاجواب
عرصہ پچیس سال سے مجرب نسخہ ہے جو قوت باہ، جوڑوں کے درد، ریح ہوا، قبض، بندش حیض میں مفید ہے۔ نسخہ:ہیرا ہینگ، گوگل، کالی مرچ، مغز نیم، کوڑ تمہ کی جڑ، لونگ، تربد سفید، کچلہ مدبر ہر ایک دوا کو ایک تولہ، سم الفار چار رتی تمام ادویات باریک پیس کر پانچ عدد کھجوروں کے گودے میں کالی مرچ کے برابر گولیاں بناکر محفوظ کرلیں۔قوت باہ کے مریض نیم گرم دودھ کے ساتھ، بندش حیض میں سونف اور کشمش کے قہوہ کیساتھ اور باقی امراض کیلئے سبز پتی کے قہوہ کے ساتھ استعمال کریں ان شاء اللہ افاقہ ہوگا۔
شادی شدہ مایوس مریضوں کے لیے
خراطین 1½ گرام، ثعلب مصری2 تولہ ، بیر بہوٹی 1 تولہ، دارچینی 6 ماشہ، جائفل مغز 6 ماشہ، زعفران 3 ماشہ، کشتہ شنگرف 6 ماشہ لے کر پیس لیں، چنے کے برابر گولیاں بنائیں۔ ایک گولی روزانہ دودھ کے ساتھ لیں ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔
دمہ کے لیے
یہ نسخہ جگر کے امراض، دمہ کا مرض اور کالی کھانسی کیلئے بہت مجرب ہے۔ ھوالشافی: کوڑتمہ اڑھائی تولہ، لوٹہ سجی پانچ تولہ، چھوٹی الائچی پانچ تولہ، کالی مرچ پانچ تولہ، کالانمک پانچ تولہ، تمام اجزاء کو باریک پیس کر 500 ملی گرام کیپسول بھرلیں۔ صبح و شام ایک کیپسول کھانے کے بعد استعمال کریں ۔ اس نسخہ کیساتھ مندرجہ ذیل چاٹہ بھی بنائیں:پٹھ کنڈا ایک تولہ، سہاگہ بریاں ایک تولہ، چھوٹی الائچی ایک تولہ، فلفل سیاہ ایک تولہ ، شہد خالص حسب ضرورت میں مکس کرکے چاٹا(معجون) بنالیں۔ صبح ، دوپہر ، شام آدھا چمچ چائےوالا چاٹ لیں۔

 

 

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 681 reviews.