Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تلبینہ نبویؐ ٹانک کھوئی قوتیں بحال! بخار‘ ہائی بلڈپریشر‘امراض معدہ و جگر اور دل کاشاہی معالج

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

(محمد طاہر صدیق‘ لاہور)
ابوجی کو دیکھو! صبح سے موشن کررہے‘ کمزوری سے ٹانگوں پر کھڑا نہیں ہوا جارہا مگر ڈاکٹر کے پاس نہیں جارہے‘ میں گھر میں داخل ہی ہوا تھا کہ میرے کانوں میں بھابھی کی آواز پڑی‘ جلدی سےموٹرسائیکل سٹینڈ پر کھڑی کی‘ ہیلمنٹ اس کی جگہ پر رکھا‘ والدصاحب کے کمرے میں گیا تو مطمئن لیٹے ہوئے تھے مگر نقاہت‘ کمزوری ان کے چہرے پر عیاں تھی‘ ان کے بیڈ پر بیٹھ کر ان کا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لیکر ہال چال پوچھا توبڑی تگڑی آواز کے ساتھ جواب دیا‘ ’’اللہ کا شکر‘ بالکل ٹھیک ہوں‘‘ میں نے کہا میں نے سنا کہ آپ کو پیچش آرہے ہیں‘ بے پرواہی سے جواب دیا کہ پھر کیا ہوا‘ ابھی ٹھیک ہوجائیں گے‘ اس عمر میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔
میرے والد کی عمر ماشاء اللہ 79 سال ہے‘ اللہ کا شکربالکل ٹھیک ٹھاک ہیں‘ جب کبھی بیمار ہوتے ہیں تو بچوں کی طرح ضد شروع کردیتے ہیں کہ میں نے کسی صورت ڈاکٹر کے پاس نہیں جانا‘ اس دن بھی صبح سے پیچش آنا شروع ہوگئے تھے‘ دوپہر تک توکسی کو بتایا بھی نہیں‘ دوپہر کے بعد جب ٹانگوں نے جواب دے دیا تو گھر والوں نے بہت زور لگایا کہ ڈاکٹر کے پاس چلیں‘ مگر نہ گئے۔ میں رات کو تقریباً نو بجے گھر آیا تو نڈھال بیڈ پر پڑے تھے مگر صرف ڈاکٹر کے پاس نہ لے جائے اس وجہ سے اپنی ساری توانائیاں اکٹھی کرکے چہرے پر لاکر مجھے جواب دے رہے تھے کہ ’’میں بالکل ٹھیک ہوں‘‘میں نے بہت اصرار کیا کہ ابھی چلیں ڈاکٹر کے پاس چلتے ہیں مگر وہ نہ مانے‘ جب میں نے زیادہ زور دیا تو غصہ میں آگئے‘ میں کمزور پڑگیا یعنی آج وہ جیت گئے اور میں ہار گیا۔ اب میرے لیے پریشانی تھی کہ یہ کچھ کھا بھی نہیں رہے‘ اور انہیں ایسا کیا کھلاؤں کہ ان کے پتلے پیچش بھی رک جائیں اور توانائی بھی بحال ہوجائے۔ فوراً بازار گیا اور او آر ایس لاکر بنا کر بوتل میں ڈال کر ان کو فوری ایک گلاس پلایا اور تاکید کی یہ ڈیڑھ لیٹر کی بوتل آدھ گھنٹے میں ختم کرنی ہے۔
کافی سوچنے کے بعد مجھے شیخ الوظائف کا بتایا نبوی ٹانک یاد آیا‘ یعنی تلبینہ۔ فوراً سوچا کہ والد صاحب کو تلبینہ بنا کر دیتا ہوں‘ تلبینہ کا ذکر احادیث میں بھی آیا ہے۔
تلبینہ بنانے کاطریقہ:جَو کا آٹا دو بڑے چمچ بھرے ہوئے ایک کپ تازہ پانی میں گھولیں برتن میں دو کپ پانی تیز گرم کریں۔ اس گرم پانی میں جَو کے آٹے کا گھولا ہوا کپ ڈال کر صرف پانچ منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور ہلاتے رہیں پھر اتار کر اس کو ٹھنڈا کریں ہلکا گرم ہو تو اس میں شہد حسب ذائقہ مکس کریں اور پھر اسی میں دو کپ دودھ نیم گرم (یعنی پہلے سے ابال کر اس کو ہلکا نیم گرم کرلیا گیا ہو) ملا کر خوب مکس کریں۔ تلبینہ تیار ہے۔چمچ سے کھائیں یا گھونٹ گھونٹ پئیں یہ تیار مرکب اسی مقدار میں دو آدمیوں کیلئے کافی ہے۔ جب بھی استعمال کریں نیم گرم استعمال کریں۔ چاہیں تو ٹھنڈا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔(چاہیں تو دن میں ایک ہی دفعہ بنا کر رکھ لیں بار بار بھی بناسکتے ہیں ہر بار تازہ بھی بناسکتے ہیں۔ لیکن اس کی مقدار ہر دفعہ یہی رہے گی۔ ڈبل کرنا چاہیں یا اس سے یادہ کرنا چاہیں تو کوئی حرج نہیں لیکن جَو کے آٹے پانی دودھ کا پیمانہ یہی رہے گا۔نوٹ: اگر جَو کا آٹا نہ ملے تو جَو کا دیسی دلیہ اتنی ہی مقدار میں لیں ڈبے والا نہ ہو دیسی دلیہ ہو۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا کہ اس کیلئے تلبینہ تیار کیا جائے۔ پھر فرماتے تھے کہ تلبینہ بیمار کے دل سے غم کو اُتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے جیسے کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کراس سے غلاظت اُتار دیتا ہے (ابن ماجہ)
اسی مسئلے پر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی ایک روایت میں اسی واقعہ میں اضافہ یہ ہوا کہ جب بیمار کے لیے تلبینہ پکایا جاتا تھا تو تلبینہ کی ہنڈیا اس وقت تک چولہے پر چڑھی رہتی تھی جب تک وہ تندرست ہوجاتا۔اس سے معلوم ہوا کہ نیم گرم تلبینہ مریض کو مسلسل اور بار بار دینا اس کی کمزوری کو دور کرتا ہے اور اس کے جسم میں بیماری کا مقابلہ کرنے کی استعداد پیدا کرتا ہے۔
میں والد صاحب کے لیے فوراً تلبینہ تیار کیا اور اس میں ایک عدد چھوٹی الائچی بھی ڈال دی‘ نیم گرم والد کے پاس لایا‘ پہلے تو انہوں نے کھانے سے انکار کیا جب ایک چمچ محبت سے ان کے منہ میں ڈالا تو پھر خود ہی کھانا شروع ہوگئے‘ آہستہ آہستہ پوری پلیٹ کھاگئے‘ کھانے کے پندرہ منٹ بعد والد کے چہرے پر نقاہت‘ کمزوری کے آثار ختم ہوگئے‘ وہ ایسے جیسے صبح سے پیچش آئے ہی نہیں‘ بلکہ اٹھ کر چہل قدمی شروع کردی‘ حیران کن بعد اس کے بعد پیچش نہیں آئے۔ صبح اٹھ کر بھی انہیں ایک پلیٹ تلیبنہ الائچی ڈال کر کھلا دی‘ ان کا ہاضمہ بہترین ہوگیا اور کھوئی ہوئی توانائی بحال ہوگئی۔ تلبینہ اتنا جلد اثر دکھائےگا مجھے امید نہ تھی‘ اب گھر سے کبھی تلبینہ یعنی (جَو کا آٹا) ختم نہیں ہونے دیا‘ اکثر بچوں کو بھی کھلاتا ہوں بچے تندرست رہتے ہیں۔ شیخ الوظائف کیلئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں کہ وہ انہوں نے اس نبویؐ ٹانک سے ہمیں روشناس کروایا۔ یہ ٹانک ٹینشن‘ ڈیپریشن‘ ہائی بلڈپریشر‘ دل کے امراض کا آزمودہ ترین علاج ہے۔ جگر ‘ معدہ کے مریض اس خوشبودار ‘ لذیذ ٹانک کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں ہمیشہ صحت مند رہیں گے۔ کھلاڑی‘ طالب علم‘وکلاء چاہتے ہیں کہ ہمیشہ کامیاب رہیں تو اپنے ناشتہ میں ہمیشہ اپنے سامنے تلبینہ رکھیں۔ سارا دن جسمانی طور پر تازہ دم اور دماغی طور پر فریش رہیں گے۔ نوٹ: تلبینہ ناصرف مریضوں کیلئے بلکہ صحت مندوں کیلئے بہت بہترین چیز ہے۔ بچوں بڑوں بوڑھوں اور گھر بھر کے افراد کیلئے غذا ٹانک بھی دوا بھی شفاء بھی اور عطا بھی!خاص طور پر دل کے مریض ٹینشن ذہنی امراض دماغی امراض معدے جگر 'پٹھے اعصاب عورتوں بچوں اور مردوں کے تمام امراض کیلئے انوکھا ٹانک ہے۔

 

 
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 864 reviews.