Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شہد چٹائیں دل کا سوراخ بند!انتہائی آزمودہ!

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

(محمد ناظم‘ کوئٹہ)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری میں آنے والے مشاہدات و تجربات سے بہت کچھ سیکھا‘ گھر میں ایک ڈائری پڑی تھی جس پر کچھ نقش و تعویذات لکھے تھے اور اس کے ساتھ ہی کچھ وظائف بھی تھے‘ مجھے نہیں معلوم یہ ڈائری گھر میں کون لایا تھا‘ کس کی ہے؟ جب سے ہوش سنبھالی گھر میں پڑی دیکھی‘ ابھی عبقری پڑھتا ہوں تو ذہن میں آیا کہ کیوں نہ میں بھی عبقری کیلئے کچھ لکھوں‘ لہٰذا اس ڈائری کے یہ موتی میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں‘ قارئین یہ آزمودہ نہیں مگر جس نے لکھا ہے اس نے بارہا یہی لکھا ہے کہ بارہا کے آزمودہ ہیں۔
دل کے سوراخ کو بند کرنے کیلئے
اول آخر گیارہ گیارہ بارکوئی بھی مسنون درود پاک پڑھ لیں اور اس کے بعد ۱۱ہزار بار یہ دو آیات پڑھیں۔فَاَوْحیٰٓ اِلیٰ عَبْدِہٖ مَآاَوْحٓی مَاکَذَبَ الْفُؤَادُ مَارَاٰی ان آیات کو ایک ہی نشست میں پڑھ کر آدھا سیر شہد پردم کردیں اور یہ شہد صبح شام اور رات تین وقت مریض کو کھلائیں‘خوراک کاتعین عمر کے لحاظ سے کریں‘ چھوٹے بچوں کو ایک ایک انگلی چٹائیں اور دس سال سے زیادہ عمر والوں کوچائے کی چھوٹی چمچ تین وقت کھلائیں‘مسلسل چھ ماہ تک یہ عمل کریں ان شاءاللہ یقینی شفاء ہوگی‘بہت ہی آزمودہ عمل ہے۔
پیٹ میں درد کے لئے
پیٹ میں درد کی وجوہات بے شمار ہیں‘بہتر تو یہی ہے کےدرد کی وجہ تلاش کریں کیونکہ حکمت کا اصول ہے کہ بیماری کو اس کی جڑ سے پکڑیں اور پھر اس کا علاج شروع کریں‘ذیل میں جو عمل بتایا جا رہا ہے یہ پیٹ کے درد سے فوری طور پر نجات دیتا ہے۔میدہ کی طرح باریک پیسا ہوا نمک ایک چاول وزن کے برابر ایک ٹی اسپون پانی میں ڈال دیں اور ایک مرتبہ یہ آیت مبارکہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیجئے‘خیال رہے کہ پانی پیتے وقت منہ شمال کی طرف ہونا چاہیے۔آیت کریمہ یہ ہے۔
اَللّہُ لَآاِلٰہَ اِلَّاھُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ ط
نقش برائےتسخیر حکام اور افسران
دیکھنے میں آیا ہےکچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی ذاتی منفعت کے لئے اپنے ماتحتوں کو خلاف دیانت کام کرنے پر مجبور کرتے ہیں‘ایسی صورت میں ہرن کی جھلی یا ہد ہد کے پر یا کسی بھی پاک پرندے مثلاً کبوتر یا مور وغیرہ کےپرکے اوپر نقش لکھ کرسیدھےبازوپرباندھیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 893 reviews.