Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چند ہفتوں میں چہرےکے داغ دھبوں سے نجات پایئے

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

(حذیفہ ‘ اسلام آباد)

میرے چہرے پر بہت دانے تھے، اور جب دانے ختم ہوتے تو نشان چھوڑ جاتے تھے۔ میری عادت تھی کہ میں ان دانوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتی رہتی تھی، ہر وقت چہرے پر ہاتھ مارتی تھی ان دانوں کو چھیلتی تھی اور وہ ایک بدنما کالا دھبہ بن جاتے تھے اور وہی ہاتھ جب میں دوسری طرف لگاتی تھی تو ویسا ہی دانہ دوسری جگہ بھی نکل آتا تھا۔ یہاں تک کہ میرا منہ دانوں اور داغ دھبوں سے بھرا ہوا تھا جس کی وجہ سے مجھے کافی شرمندگی ہوتی تھی۔اکثر کسی جگہ جانا ہوتا تو مجھے ان دانوں کی وجہ بہت ہچکچاہٹ ہوتی‘اس مرض کے خاتمے کے لئے میں نے بہت سے ٹوٹکے آزمائے‘بہت جتن کئےمگر مرض میں کمی نہ آئی اورپریشانی مزید بڑھتی گئی۔میں جب بھی اپنی سہیلیوںیا رشتہ داروں کے ہاں جاتی تو وہ میرے چہرے کے متعلق مجھ سے پوچھتے ‘ہر کوئی اس مسئلے کے متعلق اپنے اپنے تبصرے کرتا‘کوئی دوائی یا دیسی ٹوٹکہ بتاتا‘ان کے استعمال سے چند بار تو کچھ فائدہ ہو امگر وہ بھی عارضی ہوتا کچھ دن گزرتے اور پھر وہی مسئلہ سامنے آجاتا۔میرے گھر والے بھی اس مسئلے کی وجہ سے پریشان تھے اور علاج پر زور دیتے مگر میں نے کبھی انگریزی دوا اور کریموں پر یقین نہیں کیا اس لئے انگریزی ادویات اور کریموں کے استعمال اور علاج سے میں پرہیز کرتی ہوں‘کئی لوگوں نے اپنے تجربات بتائے کہ انگریزی ادویات کے استعمال سے عارضی فائدہ مل جاتا ہے مگر بعد میں اس کے منفی اثرات کا بھی سامنا کر پڑتا ہے ۔مجھے عبقری کی دوائوں پر ہی یقین اور اعتماد ہے کہ اگر ہم ٹھیک ہوں گے تو عبقری کی خالص ادویات کی وجہ سے ہی۔  میں نے عبقری رسالہ میں عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ’’حسن وجمال کریم‘‘ کی تفصیلات پڑھیں تو مجھے تسلی ہوئی کہ اب میرا چہرہ ان شاءاللہ ان دانوں اور داغ دھبوں سے صاف ہو جائے گا ِمیں نے اپنےشہر کی قریبی عبقری ایجنسی سے حسن جمال کریم خریدی اور گھر لے آئی‘ میں نے جب ایک ڈبی مکمل استعمال کر لی تو میرے چہرے کے دانوں میں واضح کمی محسوس ہوئی ‘میں نے مزید چند ڈبیاں حسن وجمال کریم کی مسلسل تقریباً دو ماہ استعمال کیں ساتھ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُ یَاجَمِیْلُ پڑھتی رہی‘اس کے بعد میرا چہرہ دانوں اور ہر قسم کے داغ دھبوں سے صاف ہو گیا دوبارہ الحمدللہ کبھی ایسا مسئلہ نہیں ہوا۔ (ثوبیہ قاسم، مورگا گائوں راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 899 reviews.