Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گردے فیل ہونے کی صورت میں آزمودہ مسیحائی نسخہ!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2024ء

گردے فیل ہونے کی صورت میں آزمودہ مسیحائی نسخہ
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! عبقری قارئین کے لئے گردوں کے امراض کے علاج سے متعلق اپنا ایک تجربہ پیش کر رہا ہوں‘ان شاءاللہ اس سے لوگوں کو بہت زیادہ فائد ہ ہوگا۔ایسے لوگ جو گردے کے امراض کاشکار ہو چکے ہوں یا جن کے گردے فیل ہو چکے ہوں ضرور استعمال کریں۔کئی مریض شفاء پا چکے ہیں ایک مشاہدہ تحریر کر رہا ہوں۔
ایک دن اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف تھا کہ ایک دوست کا فون آیا کہ ہمارا ایک رشتہ دارہیں جو کافی عرصہ سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے‘ ان کے گردے اب فیل ہو چکے ہیں اور وہ لاہور کے ایک بڑے ہسپتال میں زیر علاج رہے ہیں۔لیکن اب ڈاکٹروں نے مریض کو گھر بھیج دیاہے اور بتایا کہ یہ صرف ایک ‘ دو دن کا مہمان ہےکیونکہ مرض اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ اب اس کا علاج نہیں ہو سکتا‘لہٰذا اس مریض کو گھر لے جائیں اور ان کی چند دن خدمت کرلیں۔میرے وہ دوست کافی پریشان تھے ‘کہنے لگے کہ زندگی موت تو اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے‘آپ سے درخواست ہے کہ اس مرض سے متعلق اگر آپ کے تجربے میں کوئی علاج ہے تو بتا دیں۔میں نے انہیں اس مرض سے متعلق اپنے تجربے میں شامل کچھ علاج کے طور پر دوا‘ نسخہ اور پرہیز بتایا۔انہوںنے میری ان تمام ہدایات پر من وعن عمل کیا جس سے مریض کو افاقہ ہونا شروع ہو گیا۔تقریباً پندرہ دن کے بعد دوست کا دوبارہ فون آیا‘ وہ بہت خوش تھا اور بتا رہا تھا کہ الحمدللہ آپ کے مشورے پر عمل کرنے سے مریض کافی حد تک صحت یاب ہو چکا ہے‘ اللہ نے اس کی جان بچا لی ہے اور اب اس نے چلنا پھرنا بھی شروع کر دیا ہے۔آئیے وہ علاج آپ کو بھی بتاتا ہوں نوٹ فرما لیں۔
1۔مریض کو فوراً عبقری دواخانہ کی تیار کردہ گردے فیل شفاءاستعمال کرنے کا کہا۔
2۔اس کے علاوہ انہیں ایک نسخہ بتایا جس کی ترکیب یہ ہے۔2 کلو کلونجی لے کر صاف کرلیں‘ اس کلونجی کو دس لٹر پانی میں ڈال لیں اور ساری رات کے لئے بھگو کر رکھیں۔صبح اس پانی کو کلونجی سمیت ہلکی آنچ پر پکائیں‘جب پانی ابلنا شروع ہو جائے تو اسی طرح مزید ایک گھنٹہ ابلنے دیں‘جب کلونجی کے دانے سرخ ہو جائیں تو آگ سے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر اتار کر چھان لیں۔دو گلاس کلونجی والا پانی نہار منہ شہد ملا کر پئیں۔چند ہفتے اس نسخے کو مسلسل استعمال کریں۔
3۔اس کے علاو ہ زیرہ اور سونف ملا پانی وقفہ وقفہ سے پلانے کا کہا۔4۔گردوں کے امراض سے نجات پانے کے لئے شیخ الوظائف کا بارہا عطا کیا ہوا خربوزے کے شیک والا نسخہ استعمال کرنے کہا ‘جس کی ترکیب یوں ہے۔ایک خربوزہ دھو کر ‘اسے کاٹ لیں‘اس کے بیج‘چھلکے اور گودے سمیت گرائینڈر میں ڈال لیں‘میٹھے کے طور پر شہد‘ شکر یا چینی استعمال کر سکتے ہیں۔یہ شیک دن میں ایک مرتبہ استعمال کرنا ہے۔5۔کچے دودھ کی لسی پلائیں۔6۔گوشت‘ چائے اور چکنائی والی غذائوں سے مکمل طور پر پرہیز کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 967 reviews.