Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھٹنوںاور جوڑوں میں درد

ماہنامہ عبقری - اپریل 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم !میری عمر 35 سال ہے اور چار سال سے میرے جوڑوں میں درد ہے‘ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز سے معائنہ کروایا‘ تجویز کردہ ادویا ت باقاعدگی سے دوائی لیں لیکن اس کے باوجود ذرا بھی کوئی افاقہ نہ ہوا۔ سٹیرائیڈ استعمال کرتی ہوں پھر بھی آرام نہیں بلکہ چہرے پر سوجن ہو گئی ہے‘ پیٹ بڑھ گیا ہے خاص طور پر پیٹ کا نچلہ حصہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ معدہ بھی نہیں ٹھیک‘ پٹھوں میں کھچائو ہے‘ تھوڑا سا چلنے سے سانس پھول جاتا ہے‘ ٹانگیں اور پائوں بھاری محسوس ہوتے ہیں۔ گھٹنوں میں بہت درد اور سوزش ہے۔ نماز بھی کرسی پر بیٹھ کر پڑھتی ہوں‘ واش روم میں کموڈ استعمال کرتی ہوں‘ مگر اس کے باوجود بھی بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جسم میں بالکل طاقت نہیں بھوک برداشت نہیں ہوتی اور گھبراہٹ ہو جاتی ہے۔براہ مہربانی اس کا علاج بتا دیجئے۔(شمائلہ نصیر ، کراچی)
مشورہ: آپ کے ان تمام مسائل کے لئے ایک مجرب نسخہ بتا رہا ہوں۔کلونجی 200 گرام، میتھر ے کے بیج 200 گرام، کالی مرچ 100 گرام ، کالا نمک 100 گرام لیں۔ان تمام اجزاء کو پیس کر محفوظ کر لیں ، اس سفوف کاآدھا چمچ دن میں تین سے چار بار کھانا کھانے کے بعد ہمراہ پانی استعمال کریں۔یہ نسخہ جہاں جوڑوں کے درد اور اعصابی کمزوری کے لئے مفید ہے وہاں گیس تبخیر ‘ معدے کی تیزابیت اور بے شمار امراض کا بھی علاج ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 161 reviews.