Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

وضو کے حیرت انگیز سائنسی کمالات (طہرین فاطمہ)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2010ء

بندہ نے وضو کے جملہ ارکان کو انسانی صحت کو چار چاند لگانے والا پایا ہے۔ میری تحقیق کے مطابق وضو کرکے ایک مسلمان اپنے اعصاب اور عضلات میں بجلی کی رو پہنچا دیتا ہے۔ معدہ کو جلا اور سستی کو کم کرکے کاروباری استعداد حاصل کرلیتا ہے وضو کرنے کا حکم ہمیں اللہ تعالیٰ کی کتاب کے ذریعے ملا اور ہمارے آقاو مولیٰ نبی آخر الزماںا نے وضو کرنا ہمیں سکھایا۔ طب سے لگاﺅ اور انسانی صحت کے امور میں دلچسپی کے باعث بندہ نے وضو کے جملہ ارکان کو انسانی صحت کو چار چاند لگانے والا پایا ہے۔ میری تحقیق کے مطابق وضو کرکے ایک مسلمان اپنے اعصاب اور عضلات میں بجلی کی رو پہنچا دیتا ہے۔ معدہ کو جلا اور سستی کو کم کرکے کاروباری استعداد حاصل کرلیتا ہے۔ وضو اور سرطان سے بچا ﺅ طب جدید وضو کے بہت سے طبی معجزات واضح کرچکی ہے۔کمال عبدالمنعم محمد خلیل لکھتے ہیںکہ وضو انسانی جلد کو نرم رکھتا ہے جس کی وجہ سے سورج سے نکلنے والی شعا عیںکم اثر کرتی ہیں۔ بالخصو ص نہ ڈھاپنے جانے والے اعضاءکو یہ بہت سے نقصانا ت سے بچاتا ہے۔ اس طرح وضو بہت سے کیمیاوی مواد کو بھی انسانی جلد میں سرایت کرنے سے محفوظ رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انسان کا جسم وضو جیسے نورانی عمل سے سرطان جیسے موذی مرض سے بچ جاتا ہے۔ امریکی کا لج برائے فیملی میڈیسن کی وضو پر تحقیق امریکن کالج برائے فیملی میڈیسن نے تحقیق کے بعد مشورہ دیا ہے کہ لوگ اکثر سونے سے پہلے ہاتھ منہ دھوئیں اور سر بھی صاف کرکے سوئیں تو الرجی کا باعث بننے والی اشیاء(گردو غبار وغیرہ) صاف ہوجا تی ہیں اور فرد کو سانس کی تکلیف سے نجات مل جاتی ہے۔ اس تحقیق نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل سے آخرت کی فلاح کے ساتھ ساتھ دنیا میں صحت و عافیت کی زندگی کی نعمت عطا ہوتی ہے کیونکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت یہ تھی کہ وہ سونے سے قبل وضو کرتے تھے۔ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کر کے ہم رضائے الٰہی کے ساتھ دنیا میں بھی تکلیف سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ وضو اور بلڈ پریشر طبی نکتہ ہے کہ جب بلڈ پریشر ہوتووضو کر لو۔ دونوں احکامات اور علاما ت کو ملائیںتو نئے راستے دکھائی دیتے ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریض کو وضو کرواﺅ اور پھر اس کابلڈ پریشر چیک کرو، لازماً کم ہوگا۔ وضو اور نفسیا تی امراض کا علاج وضو نفسیاتی امراض کے خاتمے کا بہترین نسخہ ہے۔ مغر بی ماہرین نفسیاتی مریضوں کو روزانہ کئی بار وضو کی طرح بدن پر پانی لگواتے ہیں اور اسلام نے پہلے ہی فرما دیا کہ وضو کرو۔ آشو بِ چشم علامہ عبدالرحمن صفوری نقل فرماتے ہیںکہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آشوبِ چشم کا علاج ٹھنڈے پانی کے چھینٹے مارنے سے فرمایا۔ (نزہة المجا لس جزثانی) وضو اور آنکھوں کے امراض قبلہ انجینئر نقشبندی مدظلہ عالیٰ مواعظ میں لکھتے ہیں: ”حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح اٹھتے تو وضو کیا کرتے تھے آج سائنس کی دنیا کہتی ہے کہ آنکھوں میں موتیا بند ہوجاتا ہے۔ اس کا بنیادی علاج یہ ہے کہ انسان صبح صبح آنکھوں کے اندر پانی کے چھینٹے مارے جو آدمی تہجد کے لیے اٹھے گاتو وضو کرے گا پھر فجر کے لیے وضو کرے گا تو اس کی آنکھوں کا مرض ختم ہو جاتاہے۔“ الغرض چہرے کا دھونا جہا ں دیگر اعضاءکو فوائد دیتا ہے وہاں پلکوں کے گرنے کے مرض کو بھی ختم کرتا ہے۔ آنکھ کے پپوٹے کے ورم کو بھی ختم کرتاہے۔ سنت نبوی کے جدید سائنسی کمالات اور جدید تحقیقات کیلئے عبقری کی سنت نبوی اور جدید سائنس کتاب کامطالعہ ضرور کریں
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 349 reviews.