Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سینے کے راز قارئین کو لوٹا رہا ہوں (خالد محمود اردوبازار‘ لاہور)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2010ء

میرے ایک دوست ہیں وہ دیسی ادویات کو پسند نہیں کرتے۔ ڈاکٹری علاج کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں ان کو کالا یرقان تھا‘میں نے ان کو اللہ کا نام لے کر موٹی الائچی، سبز الائچی اور میتھرے کے بارے میں ذکر کیا کہ اس کو بنا کر استعمال کریں‘اللہ نے ان کو شفاءدی میرے پاس ایک دوست کے توسط سے ایک مریض آیا کہ اس کو 4 سال سے زیادہ عرصہ گزر گیا ہے۔ کافی جگہ سے اپنا علاج کروایا ہے مگر اس کی حالت ابتر سے ابتر ہوتی گئی جب میں نے اس سے پوچھا تو موصوف نے صاف صاف بتایا کہ اسکی مردانہ طا قت ختم ہوگئی ہے اور چار سال سے زیا دہ عرصہ گزر گیا ہے وہ اپنی بیوی کے پاس نہیں گیا بہت علاج کرایا مگر ہرطبیب نے گرم ادویہ کھلا کھلا کر میرے اندر آگ لگادی اب تو رات کو نیند بھی نہیں آتی۔ تھوڑا ساکام کروں تو جسم نڈھال ہوجا تاہے۔ تھکاوٹ سے چور ہوتا ہوں اور ہروقت لیٹے رہنے کو دل کرتا ہے۔ بھوک نہیں لگتی۔ صرف پانی پینے کو دل کرتا ہے۔ چہرہ پیلا۔ آنکھیں پیلی ہاتھ پیلے ہوگئے تھے۔ ہروقت ہاتھوں پاﺅں میں پسینہ اور جلن ہوتی رہتی ہے کا فی سوچ بچار کے بعد میرے ذہن میں فشاری کے بارے میںآیا کہ اس کو فشاری دے دی جائے۔ پس پھر اللہ کا نام لے کر اس کو صبح، دوپہر اور را ت کو دو کیپسول ہمراہ دودھ یا پانی استعمال کرنے کے لیے دے دئیے۔ ٹھیک 10 دن بعد وہ جناب تشریف لائے اور طبیعت پہلے سے بہت بہتر اور جلن وغیرہ کے نہ ہونے کا بتایا اور پھر اللہ کا شکر ادا کر تے ہوئے میں نے اس کو مسلسل ایک مہینہ فشاری کے کیپسول دے دئیے۔ ایک ماہ کے بعد موصوف نے بتایا کہ اب تو اللہ کا کرم ہے کہ نہ تو طبیعت سست ہے اور صحت بھی بہت بہتر ہے اور پھر اس کے بعد میں نے فشاری صرف صبح نہار اور ناشتے کے بعد آپ کی کتاب ”کلونجی کے کر شمات“ میں سے نسخہ سینے کا راز (کلونجی عاقر قرحا، تخم ریحان، مصری) بنا کر ایک گرام صبح ناشتے کے بعد اور ایک گرام رات کھانے کے بعد ہمراہ پانی استعمال کے لیے دیا۔ تقریباً ایک ماہ استعمال کے بعد موصوف بہت خوش کہ اب وہ حقوقِ زوجیت اداکرنے کے قابل ہوگیا ہے اور اب ان کی ازدواجی زندگی ٹھیک گزر رہی ہے انہی دنوں میں ایک کاروباری دوست جو کہ گجرات سے تعلق رکھتے ہیں وہ ایک نسخہ لائے کہ آج ہی یہ دوا بنوا دو میں نے فوری طور پر لڑکے کو پاپڑ منڈی غلام رسول کے پاس بھیجا اور اس کو فون کرکے بتادیا لڑکا آدھ گھنٹے بعد دوائی پسوا کر لے آیا اورمیں نے اس دوست کو دے دی اب دوست بضد کہ اس میں سے لے لو پہلے تو میںنے انکار کردیا بعد میں میں نے تھوڑی سی دوا لے لی۔ اس وجہ سے کہ اس دوست کو دے دوں اور اللہ کرے اس کی قوت باہ والا معاملہ ٹھیک ہوجائے اللہ نے ایسا کرم کیا کہ اس کی قوت خاص کا وقت اس دوائی کے پندرہ دن استعمال کے بعد سے بڑھ گیااور موصوف اب اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں یہ تحریر کرتے بھول گیا کہ اس دوست کے دو بچے ہیں اور انتہائی شریف آدمی بھی ہے۔ دوسرا نسخہ بھی تحریر کررہا ہوں کیونکہ آپ بھی نہیں چھپاتے اور چھپاتا میں بھی نہیں‘ ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اگر کوئی اور بھی استعمال کرے تو اسکو شفائے کاملہ عطا کرے۔ میری تو دعا ہے جو بھی شخص استعمال کرے اللہ تعالیٰ اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے اس کو شفا عطا فرمائے آمین۔ نسخہ : -1 سبز الائچی ا یک تولہ -2 صندل سفید ایک تو لہ -3 گوند کیکر 3 تولہ - 4 اسگندھ نا گوری 3 تولہ طریقہ استعمال : خوراک ایک ماشہ صبح ایک ماشہ شام ہمراہ پانی مگرمیں نے یہ نسخہ صرف دن میں ایک بار استعمال کرایا کیونکہ صبح کلونجی والا نسخہ اور رات کو دوسرا نسخہ استعمال کرایا اور اللہ تعالیٰ نے اپنا کرم فرما دیا۔ میں نے دوسرے والا نسخہ بعد میں خود بنوا کر کچھ لوگوں کو جن میں جوان اور بوڑھے حتیٰ کہ 55 یا 60 سال کی عمر کے لوگ بھی شامل ہیں۔ ان کو صرف دوسرے والا نسخہ صبح و شام دیا اور صرف 8 دن کے بعد سب لوگ مطمئن تھے اور ان کے بقول کہ ان کے اندر جوانی والی بہاریں پھر عود کر لوٹی ہیں دوسرے والے نسخے کے استعمال کے بعد سب لوگوں نے ایک بات مشترکہ یہ بتائی کہ اس کے استعمال سے جسم انتہائی چاق و چوبند، فریش اور ہلکا پھلکا رہتاہے۔ اب میں دوسرے نسخہ کی طرف آتا ہوں یہ نسخہ میں نے عبقری میں ہی پڑھا اور اس کو بنا کر لوگوں کو استعمال کرایا۔ نمبر 1 : نسخہ جو بنایا وہ عبقری میں سبز الائچی اورمیتھرے ہم وزن تھے۔ پہلے تو یہ بنا کر لوگوں کو دیتا رہا بعد میں عبقری میں آپ نے ایک نیا سلسلہ شروع کیا کہ صفحہ کے نیچے ایک لائن میں کوئی دعا، وظیفہ یا مختصر نسخہ لکھ دیتے ہیں۔ بس اس ایک لائن میں آپ نے تحریرکیا تھا کہ ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے لیے موٹی الائچی اور میتھرے ہم وزن صبح و شام پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔ پھر اس کو بنایا اور استعمال کرایا بہت افاقہ محسوس ہوا اور کا فی لوگوں کو دیا۔ اس کے بعد ایک دن سوچتے ہوئے یہ ذہن میں آیا کہ کیوں نہ ان دونوں کو اکٹھا کردیں اس کو ٹرائی کے طور پر کچھ دن خود استعمال کیا مگر طبیعت میں بہتری نہیں آئی۔ سر میں درد رہنے لگا۔ پھر خیال گزرا کہ ہوسکتا ہے کہ میتھرے ڈبل ہیں اس وجہ سے درد ہورہا ہے اور بعد میں میں نے (موٹی الائچی، سبز الائچی اور میتھرے) ہم وزن بناکر استعمال کرایا تو نتائج حوصلہ افزاءآنے لگے پھر اس کو لوگوں کو دینا شروع کردیا اور لوگوں کو اللہ کے فضل سے شفا ملنا شروع ہوگئی۔ پھر میرے ایک دوست ہیں وہ دیسی ادویات کو پسند نہیں کرتے۔ ڈاکٹری علاج کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں ان کو کالا یرقان تھا۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ٹیکوں کا کورس کروائیں مگر وہ ٹال مٹول سے کام لے رہے تھے۔ ایک دن انہوں نے اپنا ٹیسٹ LFT میں دوٹیسٹ SGPTاور SGOT ڈاکٹر کے کہنے پر کروائے تو ان کارزلٹ SGPT - 92اور SGOT-85 آیا جوکہ نارمل سے بہت زیادہ ہے۔ پھر ان کو دیسی دوائیو ں کا خیال آیا تو میرے پاس آکر ذکر کیا کہ اب کیا کروں۔ میں نے ان کو اللہ کا نام لے کر موٹی الائچی، سبز الائچی اور میتھرے کے بارے میں ذکر کیا کہ اس کو بنا کر استعمال کریں۔ موصوف مان گئے اور یہ دوائی بنالی میں نے ان کو صبح و شام کھانے کوکہا مگر انہوں نے صرف رات کو کھانا شروع کردی۔ 15 یا 20 دن بعد انہوں نے دوبارہ ٹیسٹ کروائے تو اللہ کے کرم سے ان کی رپورٹ میں SGPT-48 اور SGOT-57 پوائنٹ آیا موصوف کے بقول کہ ڈاکٹر پریشان کہ ایلوپیتھی ادویا ت سے یہ اتنی جلدی ڈاﺅن نہیں آتا ضرور آپ نے کوئی دیسی دوائی استعمال کی ہے۔ ورنہ ڈاکٹری دواﺅں سے یہ ممکن نہیں ہے اب دوست صرف ایک دفعہ استعمال کررہے ہیں اور اپنے آپ کو بہت سکون میں محسو س کرتے ہیں۔ یہ دوائی میں نے بہت سے لوگوں کو دی ہے ہر ایک اپنی جسمانی طبیعت کے مطابق مختلف عوارض میں حوصلہ افزاءرپورٹ دیتے ہیں۔ مثلاً معدے کی گیس، جوڑوں کے درد، اعصابی کھچاﺅ، کمردرد، تیزابیت، قبض وغیرہ میں بہت اعلیٰ ہے۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 355 reviews.