محترم شیخ الوظائف السلام علیکم!تسبیح خانہ سے نسبت کے بعد اللہ تعالیٰ نے جھولیاں بھر بھر کے رزق دیا ہے‘ در در کی محتاجی ختم ہو گئی ہے۔ایک وقت ایسا تھا کہ قربانی کرنے کے لئے بھی وسائل نہ ہوتے اور ہر عید قربان پر لوگوں کا منہ دیکھتے مگر اب برکات کے خزانے مل چکے ہیں اور قربانی کی بھی توفیق ملی ہے۔نوکری کر رہا تھا جس سے بہت مشکل کے ساتھ گزارہ ہوتا تھا مگر اعمال و وظائف کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے کنسٹرکشن کے شعبہ میں قلیل وقت میں کامیاب کاروبار عطا کیا۔پہلے جو سال میں کماتا تھا اب اللہ کا شکر ہے کہ مہینہ میں مل جاتا ہے۔کاروبار میں ایسی بے بہا برکت ملی ہے کہ کام کروانے کے لئے لوگ ایک ایک ہفتے سے میرے منتظر رہتے ہیں ‘ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ مجھ سے ہی کام کروائیں لیکن کام اتنا زیادہ ملنا شروع ہو گیا ہے کہ اب فرصت نکالنا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔اللہ تعالیٰ اتنا عطا فرما رہا ہے کہ سنبھالنا مشکل ہو گیا ہے۔
میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ اس قدر خوشحالی اور خوش بختی نصیب ہو گی۔اللہ تعالیٰ نے عنایات کی بارش کر دی ہے۔اس میں میرا کوئی کمال نہیں صرف تسبیح خانہ سے ملے مسنون اعمال‘وظائف کا کمال ہے۔آپ کی نسبت نے مجھے کہاں سے کہاں پہنچا دیا ہے۔اللہ سے دعا ہے آپ‘ آپ کی نسلوںاور تسبیح خانہ کو دنیا و آخرت کی اتنی برکتیں‘ رحمتیں‘ عزتیں اور عافیتیں عطا فرمائے جتنا سمندر میں پانی‘ آسمان پر ستارے ہیںاور اللہ تعالیٰ جتنا اپنی ذات میں کریم اور رحیم ہے۔‘آمین۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں