محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ہمارا گھر لڑائی جھگڑوں‘ نفرتوں اور پریشانیوں کا گڑھ بن چکا تھا۔جسم اور بالخصوص چہرے شیطانی اثرات کی وجہ سے سیاہ ہو چکے تھےاور بد نما داغ تھے طرح طرح کی بیماریوں میں جکڑ چکے تھے۔یہ خطرناک جادو ہم تمام گھر والوں پر ایک عزیز نے کروایا ہوا تھا اور وہ ڈنکے کی چوٹ پر سب کو کہتا اور چیلنچ کرتا تھا کہ میرے استاد کے کالے جادو کا توڑ کوئی بھی نہیں کرسکتا۔دلوں میں نفرتیں بڑھتی چلی جا رہی تھیں ‘ والد صاحب ذرا ذرا سی بات پر آگ بگولا ہو جاتے ‘بات بات پر بے عزت کرتے۔ اپنے علاوہ کسی کی نہ سنتے‘ ۔ بھائی بھی کشمکش کا شکار تھا‘ ذکر اور تسبیحات سے دور تھا۔
جب سےتسبیح خانہ سے نسبت ہوئی‘ وہاں سے جو روحانی اعمال ‘ وظائف ملے ان کی وجہ سے مشکلات دور ہونا شروع ہو گئیں‘ مسائل ختم ہو رہے ہیں۔والد صاحب کے رویے میں نرمی آگئی ہے‘اب سب کے ساتھ شفقت اور محبت کے ساتھ پیش آتے ہیں۔جادو ٹوٹ چکا ہے ۔ چہرہ سے سیاہی اور داغ ختم ہو رہے ہیں۔آپس میں اتفاق و محبت کی فضاء پیدا ہوئی ہے۔گھر میں اب بے بہا برکت اور سکون نصیب ہوا ہے۔ بھائی کی جب سے کلینک میں آپ سے ملاقات ہوئی ہے‘اللہ تعالیٰ نے اس کے دل کی دنیا بدل دی ہے‘پانچ وقت کی فرض نمازیں باقاعدگی کے ساتھ پڑھتا ہے‘تسبیحات‘وظائف اور روحانی اعمال کرنا بھی شروع ہو گیا ہے ‘ ان اعمال کی وجہ سےوہ بہتر سے بہتر ہوتا چلا جارہا ہے۔اللہ تعالیٰ تسبیح خانہ کو سدا شاد و آباد رکھے۔ آمین! (محمد یونس جٹ‘ ننکانہ صاحب)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں