محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!گزشتہ گیارہ سال سےمختلف مسائل میںمبتلا تھے۔کئی جگہوں پر روحانی علاج کیلئے گئےمگر کسی کو ہمارا مسئلہ سمجھ نہ آیا۔عجیب قسم کے ڈرائونے خواب آتے تھے۔ایک دن عبقری یوٹیوب چینل پر آپ کی روحانی محفل سنی۔آپ کی باتیںبہت پُر تاثیر تھیں۔ کچھ عرصہ بعد عبقری دواخانہ میں آپ کے اسسٹنٹ صاحب سے ملاقات ہوئی‘ انہوں نے استخارہ کے مطابق بتایا کہ گزشتہ گیارہ سال سے سخت بندش ہے۔انہوں نے کچھ وظائف پڑھنے کے لئے بتائے جس صفحہ پر وظائف لکھے تھے وہاں یہ بھی لکھا ہوا تھا کہ شب جمعہ کی روحانی محفل میں 21 جمعراتوں کی حاضری دیں اور مرادیں پائیں۔ میں نے فوری 21 جمعراتوں کی منت مان لی۔12 جمعراتوں کی حاضری دے چکی تھی‘ اس دوران زندگی میں تبدیلی آنا شروع ہو گئی تھی لیکن کئی مسائل ایسے تھے جن سےنجات نہیں مل رہی تھی۔والدصاحب کی طبیعت بھی اکثر خراب ہو جاتی‘ دراصل وہ بلڈ پریشر کے بھی مریض تھے مگر پرہیز بالکل بھی نہیں کرتے تھے۔ان کا بلڈ پریشر ہائی ہونا شروع ہو گیا اور سر درد کی تکلیف بھی رہنے لگی۔کئی بار طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر کے پاس لے جانا پڑا۔بلڈ پریشر کی دوا کے ساتھ معدہ کی دوائی کھانا بھی شروع کر دی مگر سر درد دن بدن بڑھتا چلا گیا‘ بلڈپریشر ہائی رہنے لگا۔ساری رات نیند نہ آتی تھی‘ مجبوراً نیند کا انجکشن لگوانا شروع کر دیا‘ مرض بڑھتا چلا گیا اور کھانا پینا بھی بند ہو گیا۔
شہر کے معروف ہسپتال سے سٹی اسکین کروایا تو معلوم ہوا کہ دماغ کی ایک نَس متاثر ہو گئی ہے اور خون دماغ میں لیک ہو رہا ہے۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کے دماغ کا فوری آپریشن کروانا ہوگا۔ہم سب گھر والے یہ بات سن کر بہت پریشان ہو گئے ۔اس پریشانی کے عالم میں اچانک دل میں خیال آیا اور میں نے منت مانی کہ یا اللہ والد صاحب بغیر آپریشن کے ٹھیک ہو جائیں تو میں تسبیح خانہ میں جا کر 21 جمعراتوں کی حاضری بھی پوری کروں گی اور دل کھول کر لنگر بھی بانٹوں گی۔تھوڑی دیر گزری والد صاحب کو آپریشن تھیٹر میں لے گئے۔سینئر سرجن نے آپریشن سے پہلے والد صاحب کی ٹیسٹ رپورٹس لے کر چیک کیں
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں