Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

شیطان کی دہائی ’’خدارا نماز قضا نہ کیجئے‘‘

ماہنامہ عبقری - جون 2024ء

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ آرام فرما رہے تھے کہ اچانک کسی نے آپ ؓ کو بیدار کر دیا‘ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے ادھر اُدھر دیکھا تو ان کو کوئی شخص نظر نہ آیا۔ پھر آپ ہی نے دیکھا کہ ایک شخص دروازے کی آڑ میں اپنا منہ چھپائے کھڑا ہے۔ آپ ؓنے دریافت کیا : تو کون ہے؟ اس نے جواب دیا: ” میرا نام ایک زمانہ جانتا ہے۔ میں بد بخت ابلیس ہوں ۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’اے ابلیس تو نے مجھے کیوں جگایا ؟‘‘ اس نے کہا: ”اے امیر نماز کا وقت تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ کو مسجد کی طرف جلد دوڑ کر جانا چاہیے قبل اس کے کہ وقت نکل جائے ۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ” ہرگز یہ غرض تیری نہیں ہو سکتی کہ تو خیر کی طرف کبھی رہنمائی کرے۔ میرے گھر میں چور کی طرح گھس آیا اور کہتا ہے کہ میں پاسبانی کرتا ہوں‘ بھلا میں چور کی بات پر کیسے یقین کر سکتا ہوں اور تو میرا خیر خواہ کب ہو سکتا ہے۔“ابلیس نے کہا ” ہم کبھی فرشتوں میں شامل رہے ہیں اور اطاعت کے راستے کو دل و جان سے طے کر چکے ہیں۔ سفر کرتے ہوئے کوئی خواہ کہیں چلا جائے وطن کی محبت اس کے دل سے کب جا سکتی ہے ۔ ہم بھی خدا کے دریائے رحمت سے پانی پی چکے ہیں اور اس کی رضا کے باغ کی سیر کر چکے ہیں ‘ ہم بھی اس کی درگاہ کے عاشق تھے۔ اگر اس کےدریائے کرم نے مجھ پر عتاب کیا تو پھر کیا ہوا ‘‘۔ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا’’اے راہزن مجھ سے بحث مت کر تجھ کو میرے اندر گمراہ کرنے کا راستہ نہیں مل سکے گا۔ میرے اندر راستہ مت ڈھونڈ‘ سچ سچ بتا کہ تو نے مجھے نماز کیلئے کیوں بیدار کیا ؟تیرا کام تو گمراہ کرنا ہے۔ اس خیر کی دعوت میں کیا راز ہے۔ جلد بتا ! ابلیس نے کہا: ” بدگمان آدمی تو سچی بات کو سو دلیلوں کے باوجود تسلیم نہیں کرتا‘ میرا قصور صرف یہ ہے کہ ایک بدی کر بیٹھا اور دنیا میں بدنام ہو گیا۔حضور ! اصل بات یہ ہے کہ اگر آپ رضی اللہ عنہ کی نماز فوت(قضا) ہو جاتی تو دنیا آپ رضی اللہ عنہ کی نگاہوں میں تاریک ہو جاتی اور آپ رضی اللہ عنہ شدید غم اور صدمہ سے رو رو کر نڈھال ہو جاتے۔ آپ ؓ کی یہ آہ وزاری دل کا سوز و گداز اور در د و نیاز سونمازوں کے ثواب سے بڑھ جاتا۔ آپؓ کے قرب اعلیٰ کے خوف اور حسد نے مجھے آپؓ کو بیدار کرنے کے لئے آمادہ کیا۔ بھلا مجھ کو یہ کب گوارا تھا کہ آپ ؓ اس قدر زیادہ ثواب حاصل کر لیں۔ آپ ؓکو جگانے کا باعث میرا یہی جذبہ حسد تھا۔ میں نے اسی خوف سے آپ ؓ کو بیدار کر دیا تا کہ آپؓکی آہ و بقاء مجھے جلا نہ دے۔ میں انسان کا حاسد ہوں میں اس کا بھلا کیسے سوچ سکتا ہوں‘ اسی حسد سے میں نے ایسا کیا ہے۔ میں انسان کا دشمن ہوں میرا دل یہ کیسے گوارا کرے کہ اسے کوئی فائدہ پہنچے۔“
حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہاں اب تو نے اصل بات بتائی۔ دراصل تونہیں چاہتا کہ میں خلوص اور درد کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑاؤں اور اپنی آنکھوں سے ندامت اور پشیمانی کے آنسو بہاؤں کیونکہ اس آہ وفغاں کا حق تعالیٰ کے نزدیک بہت بڑادرجہ ہے۔“

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 078 reviews.