Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جائز مرادیں ضرور پوری ہونگی (طہرین فیاض ضلع اٹک خضرو)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2010ء

بعد نماز عشاءمیاں بیوی کیلئے اور بیوی میاں کے لئے 41 بارہ سورة کوثر پڑھ کر دعا کرے اللہ کے فضل سے دونوں میں قابل رشک محبت اور ہم خیال وہم جذبات ہوجائیں گے۔ گھر کی فضاءپر سکون ہوجائے گی صدق دل اور کامل یقین سے دعا کریں پھر اثر دیکھیں میاں بیوی کا جھگڑا ہو (زوجین کیلئے) 20 مرتبہ یا وَدُودُ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اور ہاتھ منہ پر پھیر لیں جب آمنے سامنے جائیں تو سخت سے سخت دل پھر مائل ہوجائیں گے۔ میاں بیوی میں محبت کیلئے بعد نماز عشاءمیاں بیوی کیلئے اور بیوی میاں کے لئے 41 بارہ سورة کوثر پڑھ کر دعا کرے انشاءاللہ۔ اللہ کے فضل سے دونوں میں قابل رشک محبت اور ہم خیال وہم جذبات ہوجائیں گے۔ گھر کی فضاءپر سکون ہوجائے گی صدق دل اور کامل یقین سے دعا کریں پھر اثر دیکھیں۔ گھر کے امن کیلئے سورج نکلنے سے پہلے 100 مرتبہ یاوَدُودُ پڑھ کر پانی پر دم کرکے مٹکے کے پانی میں ملا کر رکھ لیں تاکہ سب گھر والے اس کو پیتے رہیں انشاءاللہ گھر کی فضاءبدل جائے گی اور گھر امن کا گہوارہ بن جائے گا۔ کلام اللہ کی برکت کا کمال میرے بہنوئی جو کہ ہانگ کانگ میں غیرقانونی گئے وہاں وہ پانچ سال رہے اس دوران وہ مزدوری وغیرہ چھپ کرکرتے ایک دن وہ ایک حادثے میں بری طرح جل گئے اس حد تک کہ ان کا چہرہ اس تک سوج گیا کہ وہ پانی خود سے نہیں پی سکتے تھے۔ چہرہ بری طرح جھلس گیا باقی جسم بھی بری طرح جل گیا ان کے دوست انہیں جلدی سے رہائش پر لے آئے ہسپتال نہیں لے کر جاسکتے تھے کہ پکڑے جانے کا خطرہ تھا دوست کام پر چلے جاتے تو وہ اس حد تک اکیلے تھے کہ اٹھ کر پانی بھی نہیں پی سکتے تھے۔ میڈیکل سٹور سے دوست کریم لادیتے جو وہ زخموں پر لگاتے لیکن فرق کچھ خاص نہیں پڑرہا تھا ایک دن ان کی نظر آئینے پر پڑی تو ان کی چیخ نکل گئی شکل اس حد تک ڈراونی ہوئی تھی وہ بہت روئے کہ پاکستان میں بیوی بچوں کو چھوڑ کر آیا ہوا ہوں یہ شکل لے کر جاونگا تو بچے کیسے برداشت کریں گے۔ اللہ کا نام لے کر وہ کہتے ہیں میں نے بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِلحَمدُ لِلّٰہِ یعنی بسم اللہ کی آخری م کو سورة فاتحہ الحمدو کے ساتھ ملا کر 41 بار پڑھنی شروع کی وہی جسم پر پھوکتے اور جو پانی پیتے اس پر دم کرتے۔ اس کلام کی بدولت ان کے چہرے پر بال برابر بھی نشان نہیں رہا ان کو دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ان کو کبھی آگ نے چھوا بھی تھا صرف ہاتھ پر نشان ہے۔ چمڑا چمٹا ہوا ہے شاید وہ بھی اس لیے نشان رہ گیا کہ قدرت کے معجزے کا پتہ چلے کہ کیسے نشان صرف کلام سے بغیر میڈیسن کے وہ کچھ عرصے میں ٹھیک ہوگئے۔ صرف کلام کی بدولت کسی بھی بیماری میں 41 بار دم کرکے پانی پئیں اور زخم پر لگائیں پھر معجزہ دیکھیں لیکن یقین اور ایمان سے پھر ہی فائدہ ہوگا۔ ہر جائز مراد کیلئے اِذتَستَغِیثُونَ رَبَّکُم فَاستَجَابَ لَکُم اَنِّی مُمِدُّکُم بِاَلفٍ مِّنَ المَلٰئِکَةِ مُردِفِینَo (پ 9 آیت 9 سورة الانفال)مسلمان پر واجب ہے کہ تمام امور میں اللہ پر توکل کرے اس کے سوا کسی اور پر وثوق نہ کرے۔ مدد اور کامیابی اسی وقت والے کے ہاتھ میں ہے جو سب کا پیدا کرنے والا ہے۔ ہر جائز مراد کیلئے 14 دفعہ 11 دن تک پڑھیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 408 reviews.