Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

علامہ لاہوتی صاحب نے اجڑی زندگی آباد کردی

ماہنامہ عبقری - جون 2024ء

محترم علامہ لاہوتی صاحب السلام علیکم!میری زندگی میں بہت سی مشکلات اور مسائل تھے۔مجھے کہیں بھی کام نہیں ملتا تھا‘ روزگار کی وجہ سے بہت پریشانی رہتی تھی۔اگر بہت مشکل سے کہیں کوئی کام مل جاتا یا نوکری شروع کر دیتا تو چند دنوں بعد ہی یا تو مالک خود کام سے فارغ کر دیتے یا پھر اکثر ایسی رکاوٹیں اور ناگواریاں پیش آتیں کہ میں تنگ آکر کام چھوڑنے پر مجبور ہو جاتا۔روزگار کے ان مسائل کی وجہ سے معاشی تنگی کا سامنا تھا ۔اس کےعلاوہ گھر میں بھی کسی طرح سے سکون نصیب نہیں تھا۔میری بیوی اکثر کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا ہو کر بیمار پڑی رہتی تھی‘ آئے دن ڈاکٹر کے پاس جانا پڑتا تھا۔بیماری کی وجہ سے وہ اکثر بے ہوش بھی ہو جاتی تھی۔جب قرآن پڑھتی یا کوئی وظیفہ شروع کر تی تو یہ مسئلہ بہت زیادہ ہوتا تھا۔بچے بھی والدہ کا بالکل ادب و احترام نہیں کرتے تھے‘ نہ جانے جادو کا مسئلہ تھا یا کیا تھا کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا۔بیوی اور بچوں کے دلوں میں اس قدر نفرتیں بڑھ چکی تھیں کہ ایک دوسرے کا منہ دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے تھے۔ان کے اس رویے کی وجہ سے میں بھی سخت پریشان رہتا تھا ‘ نہ گھر میں سکون تھا اور نہ ہی با ہر‘ ہرطرف سے بے چینی اور تنگ حالات کا سامنا تھا۔میں نے روحانی علاج کروانے کی بھی کوش کی‘ کوئی جادو جنات کا مسئلہ کہتا ‘ کوئی نظر بداور کوئی بندش کا مسئلہ قرار دیتا‘ ہر کوئی اپنے علم اور تجربہ کی بنیاد پر مسائل بتا دیتے لیکن ان کا حل کوئی بھی نہ کرپاتا۔ان مشکل حالات کے پیش نظر اپنی زندگی سے تنگ آچکا تھا‘ جینے سے دل بھر گیا تھا۔ایک دن کسی مخلص نے عبقری رسالہ ہدیہ کیا ۔یہ عبقری دسمبر 2023ء کا شمارہ تھا‘ اس کے ٹائیٹل پر لاہوتی نقش کے بارے میں پڑھا۔اس شمارہ میں جب لاہوتی نقش کے کمالات پڑھے تو سوچا کہ اتنی جگہوں پر جا کر قسمت آزما لی ہے‘ اس نقش کو بھی آزما کر دیکھ لوں‘حروف مقطعات کے اس طاقتور نقش سے عین ممکن ہے کہ میرے مسائل بھی حل ہو جائیں‘ گھر میں چین و سکون مل جائے اور زندگی سکھی ہو جائے۔چنانچہ میں نے صفحہ نمبر 41 پر موجود ہدایات پڑھ کر اس نقش کو پُر کیا اور اس کا عمل کرتا رہا۔ تھوڑے ہی عرصہ میں اس نقش کی برکات ملنا شروع ہو گئیں۔ہمارے گھر کے حالات بہتر ہونا شروع ہو گئے۔اہلیہ کی طبیعت میں بہتری آئی۔پھر عبقری رسالہ کو مستقل پڑھنا شروع کیا‘ تسبیح خانہ سے تعارف ہوا‘ تین دن کا روحانی چلہ بھی کیا جہاں بہت سے طاقتور اعمال کروائے گئے ‘ اللہ تعالیٰ سے اپنے لئے اور تمام انسانیت کے لئے دعائیں کیں‘اس چلہ سے بہت نفع ہوا۔لاہوتی نقش کی برکتوں نے زندگی میں خوشیوں کے رس گھول دئیے۔مجھے ایک اچھی جگہ پر نوکری مل گئی ہے۔یہاں حالات بھی ساز گار ہیں‘ جیسا کام چاہتا تھا ویسا مل گیا۔جو مالک ہیں ان کا رویہ بھی میرے ساتھ بہت مشفقانہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے معاشی تنگی ختم کر دی ہے۔گھر بیوی اور بچے بھی آپس میں محبت اور سلوک کے ساتھ رہنا شروع ہو گئے ہیں۔بیوی اور بچے سب اللہ کا شکر ہے نمازیں بھی پڑھتے ہیں‘ قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں اور تسبیح خانہ سے ملے روحانی اعمال بھی کر رہے ہیں‘ اللہ کا کرم ہے کہ گھر خوشحال اور آباد ہو چکا ہے۔بیوی صحت یاب ہو گئی ہے‘ بے ہوشی کے دورے پڑنا بھی ختم ہو چکے ہیں۔جن لوگوں کے پاس میں کام کر رہا ہوں وہ بھی میرے کام سے بہت خوش ہیں۔ہم تمام گھر والے عبقری ‘ علامہ لاہوتی صاحب اور شیخ الوظائف کو دعائیں دیتے ہیں کہ ان کی وجہ سے ہماری زندگی شاد وآباد ہو گئی۔اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہم پر سدا قائم و دائم رکھے۔عبقری اور تسبیح خانہ کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی عطا فرمائے اور ہمیں ان کی سچی قدر نصیب فرمائے۔میرا یہ بھی مشاہدہ ہے کہ تسبیح خانہ میں ماہانہ اسم اعظم کے دم میں شریک ہونے سے اللہ تعالیٰ مرادوں کو پورا کرتا ہے۔(شبیر احمد‘ مانسہرہ)
بیٹے کی شادی کی خواہش پوری ہو گئی
محترم علامہ لاہوتی صاحب السلام علیکم!امید کرتی ہوں آپ بخیریت ہوں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و جہاں کی تمام بھلائیاں عطا فرمائے۔زندگی میں دکھ ہی دکھ دیکھے ہیں‘کوئی نہ کوئی مصیبت گلے پڑ جاتی ہے۔کبھی کوئی حادثہ پیش آجاتا ‘ کبھی کوئی رکاوٹ آجاتی لیکن جب سے عبقری رسالہ ملا ہے‘ لوگوں کے تجربات اور مشاہدات پڑھنے کے بعد ایک آس اور امید پیدا ہوئی ہے کہ ہمارے مسائل بھی حل ہو جائیں گے‘ مشکلات دور ہوں گی۔ہر ماہ کے شمارہ میں کوئی نہ کوئی ایسا عمل مل جاتا ہے جس سے دل کو قرار اور زندگی میں کچھ ٹھہرائو نصیب ہوتا ہے۔اپنے مسائل کے لئے پہلے عاملین کے پاس جا کر تعویذات کے لئے دھکے کھاتے تھے‘ پیسے بھی خرچ ہوتے‘وقت کا بھی ضیاع ہوتا مگر اس کے باوجود حاصل کچھ نہ ہوتا۔عبقری نے اللہ کا شکر ہے میری یہ پریشانی بھی دور کردی۔نقش دریائے نیل کا ہر ماہ عمل کرنا شروع کیا اور اس کے علاوہ لاہوتی نقش والا عمل بھی کر رہی ہوں جس سے مرادیں مل رہی ہیں۔ایک بیٹا جو گونگا تھا اس کی شادی کا مسئلہ تھا کہیں کوئی رشتہ نہیں مل رہا تھا مگرلاہوتی نقش کی برکت سے اس کا رشتہ بھی مل گیا شادی بھی ہو گئی‘ اب اللہ تعالیٰ نے انہیں اولاد کی نعمت سے بھی نواز دیا ہے۔(رضیہ‘ اسلام آباد)
شوہر کو بہترین روزگار مل گیا!
محترم علامہ لاہوتی صاحب السلام علیکم!ہم پر سخت شیطانی اثرات تھے‘معلوم نہیں کسی نے کالا جادو کروایا تھا یا آسیب وغیرہ کا مسئلہ تھا۔ شوہر کا چلتا کاروبار بند ہو گیا۔پہلے شوہر کا کام ٹھیک تھا مگر جیسے ہی مجھ سےشادی ہوئی تو یہ مسئلہ شروع ہو گیا‘ کبھی کاروبار چلتا اور کبھی زوال شروع ہو جاتا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے کاروبار ختم ہو گیا۔شوہر نے کوشش کی کہ کہیں ملازمت مل جائے مگر کوئی بھی سبب نہ بن سکا۔ میری بیٹی پر بھی اثرات تھے اسے بہت زیادہ غصہ آتا تھا اور اس کی ایسی کیفیت بن جاتی تھی کہ کوئی بھی بات نہ کرپاتا۔مجھے کہیں سے عبقری میگزین ملا‘وضو کے درمیان والی مسنون دعا پڑھنا شروع کی اور لاہوتی نقش والا عمل کرنا شروع کیا۔اس کے علاوہ حسب توفیق عبقری میگزین بھی تقسیم کرتی رہی۔اس دوران خواب میں دیکھا کہ کوئی ان دیکھی مخلوق آپس میں لڑ رہی ہے اور بھاگ رہی ہے۔میں سمجھ گئی کہ یہ یقیناً شیطانی مخلوق ہے اور لاہوتی نقش کی برکت سےان میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ پھرشوہر کو ایک اچھا روزگار مل گیا جس سے ہماری ایک بہت بڑی پریشانی ختم ہو گئی۔اللہ کا خاص کرم ہوا بیٹی کی طبیعت بھی بہتر ہونا شروع ہو گئی اور اب اس کی پہلے جیسی کیفیت نہیںہوتی‘اب ایک نارمل زندگی گزار رہی ہے۔اللہ آپ کو سدا خوش اور آباد رکھے‘ آمین۔ (رابعہ بی بی‘ جھنگ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 080 reviews.