Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

سفلی جادو جس نے ہڈیاں ٹیڑھی کردیں لاہوتی نقش نے اکھاڑ کر پھینک دیا

ماہنامہ عبقری - جون 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے تسبیح خانہ میں تین دن روحانی چلے میں شرکت کی‘ وہاں میری ملاقات ایک خاتون سے ہوئی ان کو لاہوتی نقش سے بہت فیض ملا تھا اور بہت فائدے ہوئے تھے‘ میںنے انہیں کہا کہ آپ یہ فوائد لکھ کر عبقری دفتر بھیجیں تاکہ رسالہ میں شائع ہو سکیں
اولاد کی نافرمانی دور ہوئی
تو وہ کہنے لگیں کہ مجھے لکھنا نہیں آتا ‘ میں نے ان سے کہا کہ آپ جو بتا رہی ہیں میں لکھ دیتی ہوں‘ وقت کم تھا میں چند فوائد لکھ سکی اور ان سے کہا کہ آپ کسی سے لکھوا کر تفصیل سے ضرور عبقری دفتر کے پتے پر بھجوا ئیں تاکہ لاکھوں لوگوں کو آپ کے مشاہدات سے تقویت ملے اور آپ کے لئے صدقہ جاریہ ہو جائے ۔ انہوں نے لاہوتی نقش پر کرنے کے جو فوائد و کمالات بتائے وہ درج ذیل ہیں۔
میرا بیٹا بہت نا فرمان اور بد تمیز تھا ،اتنے سخت اور برے انداز سے بات کرتا کہ میرا دل ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا اور میں بے بس ہو کر اللہ سے فریاد کرتی کہ اللہ اسے ہدایت دے دے۔ مجھے ڈر تھا کسی وقت ایسا نہ ہو کہ بے ساختہ میرے دل سے اس کے لئے بد دعا نہ نکل جائے اور اس کی زندگی نہ برباد ہو جائے۔اس وقت مجھے لاہوتی نقش کا پتہ چلا تو میں نے لاہوتی نقش پُر کیا‘ بس یہ نقش پُر کرنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے میرے بیٹے کا دل بدل دیا اور اس کا رویہ سلجھ گیا ‘اس کے مزاج میں فرمانبرداری آ گئی اور اس کی آنکھوں میں ادب آ گیا۔اس کے کاروباری مسائل بھی تھے‘اللہ نے اس کو کاروبار میں بھی ترقی دی۔ اب اللہ کا لاکھوں‘ کروڑوں شکر اور احسان ہے کہ میرا بیٹا بہترین زندگی بسر کر رہا ہے۔ وہ میرے ساتھ ٹھیک ہو گیا ہے۔
رشتے کے لئے پریشان تھے
میرا چھوٹا بھائی ہے‘ ہر طرح سے ٹھیک ہے دیکھنے میں بھی اچھا ہے اچھا کما تا ہے‘ پڑھا لکھا بھی ہے لیکن اس کا کہیں بھی رشتہ نہیں ہوتا تھا‘ جہاں بھی رشتہ بھیجتے انکار ہو جاتا۔ جب میں نے لاہوتی نقش کے مزید کمالات دیکھے کہ اسے جس نیت سے پُر کرو اللہ وہی مراد پوری کرتے ہیں تو میں نے اپنے بھائی کے رشتے کی نیت سے لاہوتی نقش پُر کیا ‘ اسی دن سے میرے بھائی کے رشتے آنے شروع ہو گئے حالانکہ اس کے رشتے نہیں آتے تھے‘ اب ایک اچھا رشتہ طے ہو گیا ہے۔ لاہوتی نقش میں انوکھا کمال پوشید ہ ہے۔
میرے شوہر سگریٹ نہیں چھوڑتے تھے‘ میں بہت روکتی تھی وہ کہتے تھے میں بیوی کو چھوڑ دوں گا مگر سیگریٹ نہیں چھوڑوں گا، اس علت کی وجہ سے مجھے مارنے اورگالم گلوچ سے بھی اعراض نہیں کرتے تھے۔ میں نے ان کی نیت سے لاہوتی نقش پُر کیا تو حیرت انگیز طور پر انہوں نے سیگریٹ چھوڑ دیے اور ان کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا ہو گیا۔(مریم نصیر ، فیصل آباد)
آہ! بیٹا کہتا تھا خودکشی کر لو ں گا
ہمیں علامہ لاہوتی صاحب کے لاہوتی نقش سے بہت فائدہ ہوا ہے ۔ ہم پر بہت سخت قسم کاجادو کیا گیا تھا۔ ہماری قسمت اچھی تھی کہ عبقری میںہمیں علامہ لاہوتی صاحب کا نقش مل گیا۔اس نقش کا عمل کرنے سے سب گھر والوں کی صحت ٹھیک ہو گئی ہے ‘ سب گھر والوں کے ساتھ جادو کا بہت برا اثر ہوا تھا۔ جبڑے ٹیڑھے ہو گئے تھے، دانت بھی ٹیڑھے ہو گئے تھے۔ میرے ساتھ تو ایسا تھا کہ جیسے کوئی میرے دانتوں کو پلاس کے ساتھ اندر کو موڑ رہا ہے اور ایسا ہی ہوتا تھا‘ دانت اندر کی طرف مڑ گئے تھے‘ جو کہ اب ٹھیک ہو رہے ہیں۔ علامہ لاہوتی پر اسرای صاحب کے لاہوتی نقش کی ایسی برکت ہے کہ ہماری جڑوں سے جادو ختم ہو گیا ہے‘ اللہ کا شکر ہے ہمیں نئی زندگی ملی ہے ۔جب جادو کا حملہ ہوا تو میری سب عبادات چھوٹ گئیں‘ پہلے میں ہر ماہ اسلامی مہینے کے خاص عبادات اور نوافل اہتمام اور دھیان سے پڑھتی تھی‘ جب جادو ہوا تو جائے نماز پر بیٹھتے ہی ایسی حالت خراب ہو جاتی کہ میں فوراً جائے نماز سے اٹھ جاتی‘ خواب میں مجھے بہت شدید زلزلہ نظر آتا تھا‘ مجھے لگتا میں بچ نہیں پائوں گی۔میرا بیٹا اتنا فرمانبردار اور ادب والا تھا‘ میرے بغیر سانس نہیں لیتا تھا‘ وہ آخری درجے کا بد تمیز ہو گیا‘ مجھ سے جھگڑا کرنے لگ گیا اور کہتا تھا میں نے چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لینی ہے۔لاہوتی نقش کے عمل کے بعد وہ پھر سے ٹھیک ہو گیا ہے۔ ہمارے حالات ٹھیک ہو نے کے بعداب ہم ماہانہ اسم اعظم کا دم کروانے تسبیح خانہ آتے ہیں جس سے سکون اور بلائوں آفتوں مصیبتوں سے حفاظت ہو گئی ہے۔ اسم اعظم کے دم کے لئے جو ڈبہ ملتا ہے‘ اس میں موجود چیزیں ہم گھر میں استعما ل کرتے ہیں ۔اس کی وجہ سے ہمیں گھر میں بہت برکتیںخوشیاں مل رہی ہیں۔عبقری کی وجہ سے میرے تمام مسائل حل ہو گئے ہیں ‘ عبقری نے ہمیں موت کے منہ سے نکال کر نئی زندگی دی ہے۔ میں اللہ کا لاکھ شکر ادا کرتی ہوں۔(بشریٰ، شیخوپورہ)
کینیڈا کی یونیورسٹی سے ملی تین کروڑ کی سکارلرشپ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو دائمی خوشیاں اور عزتیں عطا فرمائے اور آپ پر خوشیوں کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں۔ آپ نے ہمیں سچائی اور سکون کا وہ راستہ دکھایا جو پہلے کسی نے نہیں دکھایا۔ میں جب سے تسبیح خانہ آنا شروع ہو ئی ہوں زندگی میں بہت سکون آ گیا ہے‘ تسبیح خانہ سے جتنے اعمال اور ٹوٹکے سنے ان میں سے چند پر عمل کیا اور ان سے مجھے بہت فائدے حاصل ہو ئے ہیں۔ خاص طور پر جب سے لاہوتی نقش کا عمل شروع کیا ہے تب سے زندگی میں بہت سے کام ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ ایک انوکھا واقعہ بیان کر رہی ہوں جو لاہوتی نقش کی کرامت کا واقعہ ہے۔ میرا بیٹا کینیڈا جانے کے لئے دو سال سے سکالرشپ کے لئے کوشش کر رہا تھا لیکن اس کو سکالر شپ نہیں مل رہی تھی‘بہت دعائیں مانگیں بہت وظیفے کیے اور بہت درباروں پر بھی گئی لیکن بیٹے کا کام نہیں ہوااور ہر جگہ سے ناکام ہو رہا تھا‘ 12 ممالک کے لئے اپلائی کیا ہوا تھا لیکن ہر جگہ سے ناکامی ہوئی ۔ پھر مجھے کسی نے تسبیح خانہ کا بتایا تو میں تسبیح خانہ بھی آئی‘ یہاں ایک اللہ والی نے مجھے عبقری رسالہ دیامیں نے اس میں لاہوتی نقش کے بارے میں پڑھا اور اس کا عمل شروع کیا۔ ابھی صرف تین لاہوتی نقش کے عمل کیے تھے کہ بیٹے کا کینیڈا ٹورنٹو کی یونیورسٹی میں داخلہ ہو گیااور اس یونیورسٹی نے بیٹے کو تین کروڑ کی سکالرشپ دے دی۔ اب بیٹے کو وہاں گئے ہوئے سات ماہ ہو چکے ہیں اور ہر کام خود بخود بہترین انداز میں بنتا جا رہا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے اللہ آپ کو صحت وتندرستی دے ۔ آپ نے ہمیں جو سچا ئی اور برکت کاراستہ دکھایا ہے وہ کسی نے کبھی نہیں دکھایا۔(مصباح علی، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 081 reviews.