میری خالہ آٹھ سال سے شوگر کی مریضہ تھیں‘ انسولین کے باوجود ساڑھے چار سو تک شوگر رہتی تھی۔ میں ان سے ملنے گیا تو وہ اتنی تکلیف میں تھیں کہ مجھ سے کہنے لگیں کہ دعا کرو اللہ مجھے موت دے دے ۔ اس وقت ان کے علاقے میں ایک شوگر کا ڈاکٹر سپیشلسٹ آتا تھا‘ ہفتہ میں دو دن مریض دیکھتا تھا۔ اس ڈاکٹر نے جب سے وہاں اپنا کلینک شروع کیا تھاتب سے خالہ اپنا شوگر کاعلاج اس سے کروا رہی ہیں۔
آخر ڈاکٹر نےدوا مفت دینا شروع کر دی
پانچ سال کے بعد اس ڈاکٹر نے کہا کہ بی بی آپ کی دوائی مفت ہے کیونکہ جب سے کلینک شروع کیا ہے آپ میری پہلی مریضہ ہیں ۔ میں جب خالہ سے ملنے کراچی گیا تو میں نے شوگر اور بہت سی بیماریوں‘ دل، جگر اور معدہ کے امراض میں بے حد مفید نسخہ عبقری میں پڑھا تھا‘ میں نے یہ نسخہ خالہ کو لکھ دیا۔ھوالشافی: پودینہ کے پتے 100 گرام، انار ادنہ کھٹا 100 گرام،ادرک چھلکا اتارنے کے بعد 100 گرام ، دیسی لہسن 50 گرام چھلکا اتارنے کے بعد۔ ان تمام چیزوں کو پیس کرپیسٹ بنا لیں‘ چٹنی تیار ہے۔ ایک بڑاچمچ صبح دوپہر اور شام استعمال کرنا ہے۔خالہ نے یہ چٹنی استعمال کی ، الحمد للہ جو مریضہ اپنے لئے موت کی دعا مانگ رہی تھیں اور انسولین لگانے کے باوجود شوگر ساڑھے چار سو تھی‘ حتی کہ ناک سے خون بھی آتا تھا‘الحمد للہ اب وہ صحت مند ہو گئی ہیں‘ چلنے پھرنے کے قابل ہو گئی ہیں اور اب ان کی شوگرنارمل لیول سے اوپر نہیں جاتی ۔
معالج اپنا علاج‘ مریض سے پوچھنے لگا
ڈاکٹر بھی پوچھنے پر مجبور ہو گیا کہ آپ کے پاس کیا جادو کی چھڑی آ گئی ہے جو آپ میرے آٹھ سال کے علاج سے ٹھیک نہ ہوئی اور اب اچانک اتنی صحت مند ہو گئی ہیں ‘ آخر ڈاکٹر کہنے لگا مجھے خود کو بھی شوگر ہے مجھے بھی بتائو کیا استعمال کیا ہے۔خالہ نے کہا کہ میرے بھانجے نےیہ نسخہ بتایا ہے اوراسے بھی چٹنی کا نسخہ بتا دیا۔آج بھی خالہ کبھی اس ڈاکٹر کے پاس جاتی ہیں تو وہ کہتا ہے چٹنی والی اماں آگئیں ‘ ان سے شوگر کا علاج لے لو۔ وہاں وہ چٹنی والی مائی مشہور ہو گئی ہیں۔ڈاکٹر کہتا ہے اپنے بھانجے سے ملوائو میں اس حکیم سے اور بھی نسخے لے لوں تاکہ اپنے مریضوں کو دوں ان کو بھی فائدہ ہو ۔ خالہ نے مجھے فون کیا تو میں نے کہا میں کوئی حکیم نہیں ہوں میں تو عبقری سے دیکھ کر نسخےبتاتا ہوں۔ خالہ نے پھر فون کیا کہ وہ ڈاکٹر آپ سے ملنا چاہتا ہے لیکن میں اب پنجاب سے کراچی کیسے جائوں ، میرے لئے کام چھوڑ کر جانا ممکن نہیں ہے ۔ اس چٹنی کے اتنے کمالات ہیں کہ گمان سے بالاتر ہیں مختصر یہ ہے میں نے بہت سارے لوگوں کو بتایا انہیں بہت نفع ہوا ، ہاں ایک بات اہم ہے کہ چٹنی کا نفع ان لوگوں کو ہوا جنہوں نے کچھ عرصہ مسلسل استعمال کی ۔ میری خالہ شروع سے کراچی میں رہائش پذیر ہیں اور کئی سال وہ چارپائی پر پڑی رہی ہیں۔پیشاب پاخانہ بھی بیٹی یا بہو کراتی تھیں اور اب خود بخود چل پھر کر بازار جا تی ہیںا ور بچو ں کو بھی لے کر جاتی ہیں انہیں سنبھالتی ہیں۔
سینکڑوں مریض شوگر سے نجات پا چکے
وہ بہت خوش ہیں ہنستی مسکراتی رہتی ہیں۔ مجھے خصوصی فون کر کے بہت دعائیں دیتی ہیں‘ میں کہتا ہوں کہ اصل میں ان دعائوں پر حضرت حکیم صاحب اور عبقری کی ٹیم کا حق ہے ۔
اسی طرح پاکپتن میں بھی تقریباً ڈیڑھ سو لوگ شوگر کے مرض سے ٹھیک ہوئے، ایک صاحب جو پیشے کے لحاظ سے ٹیچر ہیںان کو بھی شوگر تھی ، ایک سال بعد میری ملاقات ہوئی تو دعائوں اور شکریہ کے الفاظ کا ڈھیر لگا دیا‘ کہنے لگے ’’بڑی جگہ علاج کروایا مگر شوگر ٹھیک نہ ہوئی لیکن اس چٹنی نے تو بیٹا کمال کردیا‘‘۔ میرا تجربہ ہے کہ اگر اس علاج کے ساتھ علامہ لاہوتی صاحب کا بتایا ہوا عمل 11 تسبیح یَاقَھَّارُ صبح و شام پڑھی جائے تو فائدہ زیادہ ہوتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں