محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ نے خشک آلو بخارے کے فوائد بیان فرمائے۔ رمضان کے بعد میرا پیٹ تھوڑا سا بڑھا ، حالانکہ پہلےمیرا پیٹ کم تھا یعنی میں بالکل سمارٹ ہوں، ہر کوئی مجھ سے پوچھتا ہے کہ آپ کیا کھاتی ہیں
بڑھا پیٹ کم کرنے کا آزمودہ گر
اورآپ کی صحت کا راز کیا ہے‘ تو پیٹ کو دیکھ کر میں پریشان ہوئی ۔ میں نے جلدی سے شوہر سے آلو بخارہ خشک منگوایا۔ دن بھر گھر کے کام کے دوران منہ میں آلو بخارا رکھا اور ٹافی کی طرح چوستی رہی، پھر دوسرا لیتی اسی طرح کبھی دو کبھی پانچ چھ اور کبھی سات آٹھ اور کبھی زیادہ آلو بخارہ دن میں کھا لیتی۔ اس سے چند ہی دنوں میں بڑھا ہوا پیٹ غائب ہوگیا۔
غصہ ، چڑچڑا پن دور
دوسرا مجھے بعض اوقات پتہ نہیں تھکاوٹ یا ٹینشن کی وجہ سے غصہ آتا تھا وہ ختم ہوا‘ قبض کا مسئلہ تھا‘وہ ٹھیک ہوا۔ ہر وقت سر پر بوجھ سا ہوتا تھا کبھی کبھی بھوک نہیں لگتی تھی‘وہ سب مسئلے ختم ہوئےاور خود کو تازہ دم محسوس کرنے لگی۔ ایک بچی کو معدہ کا مسئلہ تھا‘ منہ سے بوآتی تھی ۔ وہ ہر وقت پاپڑ یا بازاری چپس وغیرہ بہت کھاتی تھی۔ صحت بھی کمزور اور رنگت بھی زرد تھی تومیں نے اسے آلو بخارہ استعمال کروایا۔ اس کے منہ کی بدبو اورمعدے کے مسائل ختم‘ صحت لاجواب ہو گئی۔ایک عورت کومعدے کا مسئلہ تھا اورمنہ بھی پک جاتا تھا۔ ہر وقت ڈکاریں آتی تھیں۔ اکثر رات کو منہ میں کھٹا پانی آنے کی شکایت کرتی تھی اور معدے پر بوجھ سا محسوس کرتی۔میں نے اسے بھی آلو بخارہ بتایا کہ سارا دن جتنا ہوسکے چوسیں اس نے یہ شروع کیا۔ کبھی کھا لیتی اورکبھی نہ کھاتی، جب محسوس کیا کہ یہ تو فائدہ دیتا ہے تو پھر روز آلوبخارہ استعمال کرنے لگی‘ اسے فائدہ ہوا۔جلد ہی صحت مند ہوگئی۔ایک بچی کا وزن بڑھ رہا تھا وہ پریشان تھی، اس کےلیے وہ دوائی استعمال کرنا نہیں چاہتی تھی کیونکہ وزن کم کرنے کی دوائی کے نقصانات زیادہ ہوتے ہیں اورفائدہ کم ہوتا ہے۔میں نے اسے بھی آلو بخار ہ دیا کہ یہ روزانہ جتنا ہوسکے چوسیں یہ فائدہ دیتا ہے اور اس کا کوئی نقصان نہیں ہے۔ اس نے ایسا ہی کیا۔ روز آلو بخارہ چوستی اس سے نہ صرف وزن کم ہوا بلکہ اس کے مزاج میں بعض اوقات چڑچڑا پن پیدا ہو جاتاتھا ‘وہ بھی ختم ہوا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں