طارق بن زیادؒ ایک مشہور سپہ سالار تھے۔انہوں نے 711ءمیں ہسپانیہ(اسپین) میں عیسائی حکومت کا خاتمہ کیا تھا۔ اس کے بعد یورپ میں مسلم اقتدر کا آغاز ہوا تھا۔ مورخین کی رائے ہے کہ اسپین کی فتح پر یورپ کو مسلمانوں کا احسان مند ہونا چاہے۔کیونکہ اس وقت سپین کےحکمران اپنی رعایا پر بہت ظلم کرتے تھے‘انہی کی شکایات موصول ہونے پر طارق بن زیادؒ نے اسپین کو فتح کیا۔آپ نے وہاں انصاف کا بول بالا فرمایا‘وہاں کے غیر مسلموں نے پھر علم ثقافت اور تہذیب میں مسلمانوں کی وجہ سے ترقی کی تھی۔ مسلمانوں نے انہیں اندھیروں سے نکال کر ایک نئی بصیرت عطا کی تھی۔ طارق بن زیادؒ نہ صرف دنیا کے بہترین سپہ سالار وں میں سے ایک تھے بلکہ وہ متقی، فرض شناس، بلند ہمت انسان بھی تھے۔ ان کے حُسن اخلاق کی وجہ سےغیر مسلم عوام انہیں احترام کی نظر سے دیکھتے تھے کیونکہ انہوں نے اپنے دور میں کسی بھی مسلم یا غیر مسلم کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں کی اور نہ ہی کسی پر ظلم کیا بلکہ عدل و انصاف کا بول بالا کیا اورامن قائم کیا۔
طارق بن زیادؒ کے اسی حسن سلوک کی وجہ سے برطانیہ کے ماتحت حکومت گبرالٹر کی جانب سے سال 2022ء میں انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پانچ پائونڈ کا ایک سکہ نکالاجس میں طارق بن زیادؒ کی تصویر بنائی گئی تھی۔اس سے پہلے سال 1995ء میں بھی پانچ پائونڈ کے نوٹ پر طارق بن زیادؒ کی تصویر چھاپی گئی تھی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں