محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عرض یہ ہے کہ ہم تین بہنیں ہیں۔ ہماری شادی نہیں ہوئی ہے اور کوئی رشتہ بھی نہیں آتا ہے ، پہلے رشتے آتے تھے‘لوگ پسند کر کے جاتے تھے پھر بعد میںکوئی جواب نہیں آتا تھا اب تو وہ بھی نہیں آتے ۔ میری عمر 35 سال ہو چکی ہے ۔دو تین عاملوں کو دکھایاانہوں نے کہا کہ دونوں بہنوں پر سخت بندش ہے ۔ کسی نے عبقری کا بتایا تو آپ کو خط لکھ رہی ہوں امید ہے آپ اس کا حل عنایت فرما دیں گے۔ (ش ، کراچی)
جواب: رشتوں کے مسائل اور بندش کے لئے یہ عمل فیصلہ کن ہے‘ اگر سچے دل سے کیا جائے تو انشاء اللہ کبھی ناکامی نہ ہو گی۔ جمعرات سے عمل شروع کریں‘ بعد از نماز عشاءاول و آخر گیارہ بار درود111 مرتبہ یَا قَدِیْرُ یَا عَزِیزُ کا ورد کریں‘ گیارہ دن یہ عمل کریں
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں