محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بیوہ ہوں‘ تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کی ماں ہوں ۔ رشتہ داروں ، بہن بھائیوں نے بلانا چھوڑ دیا ہے ‘ اللہ کے سوا میرا کوئی نہیں ہے۔ میرا کوئی سہارا نہیں اور نہ کوئی کمانے والا ہے ۔ غرباء کے لئے جو دسترخوان لگتے ہیں وہاں سے کھانا لا کر بچوں کو کھلاتی ہوں ۔ مجھے رزق ، عزت اور دولت کے لئے کوئی وظیفہ بتائیے جس سےمیری اولاد کا مستقبل بھی سنور جائے۔(نادرہ، سرگودھا)
جواب:محترمہ آپ کے نام اور آپ کے حالات کے مطابق اسم’’ یَا ذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَام ‘‘آپ کے لئے اسم اعظم کی حیثیت رکھتا ہے‘ اس اسم کی تکرار کریں‘ زندگی میں رحمتیں اور خوشیوں کی بارش ہو جائے گی ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں