محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ پڑھنے سے بہت سے طبی و روحانی فوائدحاصل ہوئے ہیں۔ موٹاپا ختم کرنے کے لئے عبقری میں پڑھا جسے کچھ عرصہ مسلسل استعمال کرنے سے بہت فائدہ ہوا۔وزن میں نمایاں کمی ہوئی اور بڑھا ہوا پیٹ بھی کم ہو گیا۔وہ نسخہ عبقری قارئین کی خدمت میں پیش کر رہی ہوں تاکہ میری طرح لوگوں کو بھی نفع ہو۔
ھوالشافی: سونف ایک چمچ‘ اجوائن ایک چمچ لیں۔ان دونوں کو مکس کرلیں‘ پھر اس میں لیموں اس قدر نچوڑیں کہ یہ اجزاء خشک نہ رہیں۔اب ان اجزاء کو دھوپ میں رکھ کر خشک کریں‘ جب اچھی طرح خشک ہو جائے تو اس میں آدھا چمچ کلونجی کے دانے اور ایک ٹکڑا دار چینی بھی شامل کر کے گرائنڈر میں پیس لیں۔یہ ایک بہترین چورن کی طرح بن جائے گا۔اب اس سفوف کو کسی شیشی میں محفوظ کر لیں۔صبح ‘ دوپہر‘ شام کھانے کے بعد ایک چٹکی ہمراہ پانی کے استعمال کریں۔ یہ نسخہ وزن کم کرنے کے علاوہ معدہ کے بہت سےامراض اور خواتین کے ہارمونز کے مسائل کے لئے بھی بہت لاجواب ہے۔کئی لوگوں کواستعمال کروایاجس سے انہیں بہت نفع ملا۔
داغ دھبوں سے بھرا چہرہ صاف و شفاف
ایک اور مشاہدہ قارئین کو بتانا چاہوں گی کہ میری بیٹی کے چہرے کے بہت سے مسائل تھے‘چہرہ داغ دھبوں سے بھرا ہوا تھا اور رنگت گندمی ہو چکی تھی‘ہارمونز کی خرابی اور بھی بہت سے مسائل تھے۔ان مسائل سے نجات کے لئے بہت سی ادویات استعمال کیں اور کئی جگہوں سے علاج کروایا مگر کہیں سے بھی افاقہ نہ ہوا۔عبقری رسالہ میں حُسن شفاء سیرپ کے فوائد پڑھے ۔میں نے بیٹی کو کچھ عرصہ عبقری دواخانہ کا حُسن شفاءسیرپ استعمال کروایا۔اللہ کا شکر ہے تھوڑے ہی عرصہ میں بہترین نتائج ملنا شروع ہو گئے ‘ داغ دھبے چہرے سے غائب ہونا شروع ہو گئے‘ جلد ہی ان تمام مسائل سے مکمل نجات بھی مل گئی اور بیٹی کا چہرہ مکمل طور پر صاف ‘ شفاف اور چمکدار ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ شیخ الوظائف ‘ ان کی نسلوں اور ان کی تمام ٹیم کو دنیا و آخرت میں سرخروکرے اور اجر عظیم عطا فرمائے‘آمین۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں