Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

نئی نویلی دلہن اور نومولود بچے پر ہنومان کےوار!

ماہنامہ عبقری - جون 2024ء

کالے جادو کا ایک طاقتور وار جو ہنومان کے ذریعے ہوتا ہے جو برتن کو ریزہ ریزہ ‘ انسان کو بوٹی بوٹی‘ ہڈیوں کو چورہ چورہ دکان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیتا ہے‘ گھر کو برباد ‘ ویران اور قبرستان بنا دیتا ہے‘ نسلیں سسکتی ہیں‘ روحیں تڑپتی ہیں‘ وجود منتشر ہوجاتا ہے‘ کھلی کلیاں بکھر جاتی ہیں‘ پھول مرجھا جاتے ہیں‘ قہقہے‘ سسکیوں میں بدل جاتے ہیں‘ کامیابیاں ناکامیوں میں بدل کر ہمیشہ کیلئے کالی مہریں لگ جاتی ہیں۔ ہنومان بندر کی شکل کا ایک وجود‘ جس کے اوپر بڑے بڑے بال لیکن چلتا انسانوں کی طرح ہے باقی تمام جسم بندر کی طرح ہے۔یہ کالے جادو کا خطرناک ترین وار ہے‘ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ہم اس خطرناک وار سے کیسے بچیں۔ خاص طور پر یہ خطرناک وار 5 انسانوں پر ہوتا ہے:1۔ نئی نویلی دلہن یا دولہا پر۔ 2۔ پیدا ہونے والے چھوٹے بچے پر۔
3۔ ایسی بیٹی یابیٹا جو ترقی کی راہیں‘ تعلیمی منازل طے کررہا ہو‘ اس میں رکاوٹیں۔ 4۔چلتی روزی پر تیل ڈال کر جلا دیا جاتاہے۔ 5۔ گھر میں آگ‘ جلن‘ بیماریاں‘ دکھ‘ تکالیف‘ اور طوفان۔ بس یہ ہنومان کا کام ہے ۔
ہنومان کے وار اور طاقتور روحانی اعمال
ہنومان سے بچنا ہر کسی کے بس کا کام نہیں‘بڑے بڑے عاملین اس کے آگے بے بس ہو جاتے ہیں لیکن شیخ الوظائف کی نگرانی میں طاقتور روحانی اعمال کی برکت سے ہم ہنومان کے وار سے سوفیصد بچ سکتے ہیں ’’بس اس ماہ جون میں ہر جمعہ والےدن عصر تا مغرب ایک پانی کی بوتل اپنے پاس رکھیں‘7 مرتبہ اول و آخر درود پاک کے ساتھ اکتالیس مرتبہ اَللّٰھُمَّ شَتِّتْ شَمْلَھُمْجادو جنات اور تمام شیطانی چیزوں اور واروں کا تصور کرتے ہوئے پانی پر پھونک ماریں۔اب اس پانی کو روزانہ کی بنیاد پر گھر کے چاروں کونوں پر چھڑکائیں‘ کھانے پینے میں بھی یہی پانی استعمال کریں۔پانی کو بڑھاتیں اور پھر دوبارہ مذکورہ عمل اسی پانی والی بوتل پر کریں۔ بوجہ کسی سخت مجبوری کے تحت اگر یہ عمل چُوک جائے تو اگلے دن مکمل کر لیں۔
آپ محسوس کریں گے کہ آپ کے کندھوں کا بوجھ ہلکا‘ جسم ہلکا‘ پریشانیاں اور بندشیں ٹوٹ رہی ہیں‘ ان شاء اللہ‘ بس عمل مکمل ہوا۔ یہ عمل بظاہر چھوٹا لیکن جو شخص ہنومان کے جادو میں جکڑا ہے یا اس سے بچنا چاہتا ہے وہ آنکھوں سے جلوے دیکھے گا‘ کمال دیکھے گا‘ مظاہر اورمناظر دیکھے گا اور اپنی زندگی میں سکھ‘ سکون دیکھے گا۔ عبقری آپ کو ہنومان سے بچنے کا ایک عمل ہر ماہ بتاتا رہے گا۔ نوٹ:یہ عمل ہر حالت میں کر سکتے ہیں۔
عمل کا ہدیہ:اس ماہ30 روپے صدقہ کر دیں اور اس عمل کا ثواب ام المومنین حضرت سودہ رضی اللہ عنہا اور صحابی رسول ﷺ حضرت خالد بن ولیدؓ کی ارواح مبارکہ کو ہدیہ کردیں۔ قارئین!اس عمل سے بے شمار لوگ فائدہ پارہے اور اپنے مشاہدات لکھ کر بھیج رہے‘اگر آپ کو بھی اس عمل سے فائدہ ہوا تو بذریعہ خط ضرور لکھیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 093 reviews.