Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

حضرت علی بن عبدالحمید غضاتریؒ کے شفائی وظائف

ماہنامہ عبقری - جون 2024ء

بینائی تیز کرنے کے لئے
جو شخص نظر کی کمزوری کا شکار ہو یا آنکھوں کے کسی اور مرض میں مبتلا ہو تو اسے چاہیے کہ ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی اس طرح پڑھے کہ جب وَ لَا یَـٴُـوْدُهٗ حِفْظُهُمَا پر پہنچے تو دونوں ہاتھوں کی انگلیاں دونوں آنکھوں پر رکھ لے اور انہی کلمات کو گیارہ بار پڑھ کر دونوں ہاتھوں کی انگلیوں پر دم کر کے آنکھوں پر مل لے‘ ان شاءاللہ تعالیٰ آنکھوں کی بینائی تیز ہو جائے گی۔
شر سے حفاظت
اگر کوئی جانور سواری کے وقت شوخی و شرارت کرتا ہو یاذبح کے وقت بدکنے کا خطرہ ہوتو درج ض ذیل آیت کو تین مرتبہ پڑھ کر جانور کے کان میں پھونک مار دیں‘ان شاءاللہ وہ جانور شرارت اور بدکنے سے رک جائے گا۔اس کے علاوہ کوئی شریر قسم کا ایسا انسان جس کے شر کا خطرہ ہواس کے کان کا تصور کر کے یہی آیات صبح و شام تین بار پڑھ کر دم کی جائیں تو اس کے شر سے حفاظت رہے گی۔
آیت مبارکہ یہ ہے ۔اَفَغَیْرَ دِیْنِ اللّٰهِ یَبْغُوْنَ وَ لَهٗ اَسْلَمَ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ طَوْعًا وَّ كَرْهًا وَّ اِلَیْهِ یُرْجَعُوْنَo(آل عمران:83)
علم کے حصول میں رکاوٹیں ختم
جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کے علم میں ترقی اور اضافہ ہو‘علم کے میدان میں بڑی ڈگریاں حاصل کرے ‘اس راہ میں حائل ہونے والی تمام رکاوٹیں چاہے مالی ہوں یا کسی بھی قسم کی ہوں وہ ختم ہو جائیں تو وہہر فرض نماز کے بعد اول و آخردرود شریف تین مرتبہ پھریہ آیت تین بار پڑھے۔ سُبْحٰنَكَ لَا عِلْمَ لَنَآ اِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا-اِنَّكَ اَنْتَ الْعَلِیْمُ الْحَكِیْمُo (بقرہ:32) پھر یہ کلمات تین مرتبہ پڑھے رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًاo ان شاءاللہ تعالیٰ علم میں خوب ترقی ہو گی اور جملہ رکاوٹیں بھی ختم ہو جائیں گی۔
پاگل پن سے نجات
اگر کوئی شخص پاگل ہو گیا ہویادماغ میں خلل پیدا ہو گیا ہو تو اس کے لئے بعد نماز فجر با وضو حالت میں درج ذیل اسمائے الٰہی پڑھ کر پانی پر دم کر دیں اور تمام دن وہ پانی مریض کو پلایا جائے‘ نیز ایک چھٹانک کشمش پر بھی یہی اسمائے الٰہی پڑھ کر دم کریں اور روزانہ نہار منہ سات یا گیارہ دانے کشمکش کے مریض کو کھلائیں ‘ ان شاءاللہ چند دن میں مریض کی حالت سنبھلنے لگی گی اور جلد مکمل صحت یاب ہو جائے گا۔یَا سَلَامُ ایک سو مرتبہیَا حَکِیْمُ ایک سو مرتبہ۔
بے خوابی کا علاج
اگر کسی شخص کو نیند کم آتی ہوتو اسے چاہیے کہ کوئی بھی اچھا سا تیل سر میں خوب لگائے اور مندرجہ ذیل دعا پڑھتا رہے تو اسےان شاءاللہ جلد نیند آجائے گی۔اگر کچھ عرصہ مسلسل یہ عمل کر لیا جائے تو بے خوابی کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہو جائے گا۔
وہ دعا یہ ہے:اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِہٖ وَعِقَابِہٖ وَ شَرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَنْ یَّحْضُرُوْنِo
محتاجی دور ہو گی
اگر کوئی شخص روزانہ باوضو سورئہ نصر(پارہ30) ایک مرتبہ پڑھ لیا کرے تو محتاجی سے محفوظ رہے گا اور اللہ تعالیٰ کی خصوصی مدد حاصل ہو گی۔اگر فتح یابی کے لئے سورئہ نصر اکہتر بار اول و آخر تین بار درود شریف کے ساتھ پڑھا کرے۔ اگر بے یارو مدد گار ہے تو یہی سورئہ اکیس بار تین مرتبہ اول وآخر درود شریف کے ساتھ پڑھے‘ان شاءاللہ غیب سے مدد اور نصرت نصیب ہو گی۔
مستجاب الدعوات بننے کا عمل
جوشخص یَارَحِیْمُ کا کثرت سے ورد کرتا ہے وہ مستجاب الدعوات بن جاتا ہے اوراس کے علاوہ زمانے کے مصائب و آلام اور پریشانیوں سے محفوظ رہتا ہے۔اس اسم کا ورد کرنے سے انسان ہر وقت اللہ کی رحمت میں رہتا ہے ۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 094 reviews.