محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!مجھے بچپن سے نکسیر کے مرض کی شکایت تھی۔بیٹھے بٹھائے نکسیر پھوٹ جاتی اور ناک سے خون بہنا شروع ہو جاتا۔گرمی کے موسم میں یہ مرض مزید بڑھ جاتا جس وجہ سے بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا۔ اس مرض سے نجات پانے کے لئے میں نے بہت سے ٹوٹکے سنے‘ آزمائے اور اس کے علاوہ مختلف علاج کروانے کی کوشش کی مگر شفایاب نہ ہو سکا۔خون بہنے کی وجہ سے کمزوری ہونا شروع ہو گئی اور اس کے بعد اکثر سر بھی چکراتا رہتا ۔ہر طرح کی کوشش کر کے دیکھ لی جس نے جو بتایا وہ کیا مگر فائدہ نہ ہوسکا۔میرے والد صاحب ایک عرب مملک بحرین میں کام کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے ایک عرب دوست جو طب سے بھی واقفیت رکھتے ہیں انہیں میرے مرض کے متعلق بتایا۔انہوں نے اس مرض سے نجات کے لئے ایک ٹوٹکہ بتایا‘ میں نے وہ ٹوٹکہ استعمال کیا اور چند ہی دن میں ایسی حیر ت انگیز شفاء ملی کہ میں حیران رہ گیا‘ایسے محسوس ہوا جیسے نکسیر کا کبھی کوئی مرض تھا ہی نہیں۔اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے اس بات کوئی سال گزر چکے ہیں مگر دوبارہ کبھی بھی اس مرض کی شکایت نہیں ہوئی‘ ٹوٹکہ درج ذیل ہے۔
کہیں سے اونٹ کے تھوڑے سے بال لے لیں۔آج کل عید قربان قریب ہے اس لئے یہ آسانی سے مل جائیں گے۔ان بالوں کو جلا کر راکھ بنا لیں۔رات کو سوتے ہاتھوں کی چٹکی میں لے کر اس طرح سونگھے کہ راکھ ناک کے اندر چلی جائے۔یہ ٹوٹکہ مسلسل ایک ہفتہ آزمائیں‘ ان شاءاللہ دوبارہ کبھی نکسیر نہیںپھوٹے گی۔میں نے یہ ٹوٹکہ بہت سے جاننے والے عزیز و اقاب جنہیں نکسیر کی شکایت رہتی تھی انہیں استعمال کروایا‘ اللہ کا شکر ہے سب کو شفاء ملی ہے اور دوبارہ کبھی اس مرض کی شکایت نہیں ہوئی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں