نظر بد‘کالاسفلی جادو‘خطرناک حادثات‘آفات و بلیات سے حفاظت کے لئے ایسا عمل جو صرف کسی کامل کی اجازت سے ہی کیا جائے۔ موجودہ دور مخدوش ہے‘ زندگی کے حادثات سے کوئی شخص محفوظ نہیں‘ تحفظ کے لیے اسماء نورانی کا خاص وظیفہ دیا جارہا ہے جو حادثات‘ نظربد‘ سحر‘ چوری‘ خوف‘ اغواء‘ جنات اور غرقابی سے محفوظ رکھتا ہے۔ برسوں اس عمل کے کرشمے صدہا مرتبہ اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں‘قارئین کی فرمائش پر اس خاص عمل کو شائع کیا جارہا ہے تاکہ دکھی‘ مجبور‘ در در کے بھکاری‘ بیماریوں سے عاجز زندگی کو سکھی بناسکیں۔
کالی دیوی کا جادو اور سفلی عمل دنیا کے طاقتور ترین جادو میں سے ایک ہے مگر نورانی اور قرآنی عملیات کے آگے جو ولیوںؒ اور اکابرینؒ کی اجازت سے کیا جائے چند دنوں میں ٹوٹ جاتا ہے‘ سفلی عمل بار بار حملہ آور ہوتا ہے اور اس سے بچنے کیلئے مسلسل اواردو وظائف‘ مسنون اعمال کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہٰذا ادارہ عبقری آپ اور آپ کی نسلوں کیلئے ہر ماہ خاص ساعتوں کے حساب سے ایک خاص عمل‘ وظیفہ اور صدقہ بتائے گا جس کے کرنے سے آپ ان شاء اللہ زمینی و آسمانی مصائب سے محفوظ رہیں گے۔ لہٰذا ہر ماہ حفاظتی حصار کا عمل کرنا ہرگز نہ بھولیے۔
جون2024ء کا طاقتور عمل
صبح جب نیند سے بیدار ہوں تو بستر پر لیٹے ہی آسمان یا چھت کی طرف دیکھتے ہوئےیَا نَاصِرُ یَا نَصِیْرُ یَا حَافِظُ یَا حَفِیْظُ اول و آخر تین بار درود پاک کے ساتھ گیارہ مرتبہ پڑھ اس تصور کے ساتھ دم کریں کہ اللہ کے ان مبارک ناموں کا نور اور ان کی تاثیر میرے جسم میںاتر رہی جو برکت اور حفاظت کا حصار ہے۔اس عمل کےدوران اپنا‘ اپنے گھر والوں اور جان ومال کا بھی تصور رکھیں۔ان شاء اللہ حادثات‘ ان دیکھی آفات و بلاؤں اور بیماریوں سے حفاظت رہے گی اور اگر کوئی نقصان قسمت میں لکھا بھی ہے تو اللہ کریم کے پاک ناموں کی برکت سے وہ نقصان یا تو ہوگا نہیں یا انتہائی کم ہوگا کہ محسوس بھی نہ ہوگا۔ اس عمل کو اس ماہ بلا ناغہ کریں۔عمل کا ہدیہ:ماہ جون میں کسی بھی دن حسب توفیق بچوں میں ٹافیاں اور چاکلیٹ بانٹ دیں اور اس تمام عمل کا ثواب حضرت سمیہ رضی اللہ عنہا اور حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی ارواح مبارکہ کو ہدیہ کردیں۔
نوٹ: یہ عمل ہر حالت میں کر سکتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں