محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!آج عبقری قارئین کے لئے ایک بہت خاص نسخہ لے کر حاضر ہوا ہوں جو کہ نہایت آسان ہے اور ہر شخص اسے بنا کر استعمال کر سکتا ہے۔آج کے جدید دور میں خون کی کمی کا مسئلہ ایسا شدت اختیار کر گیا ہے جسے بچے‘ بڑے اور بوڑھے سب متاثر ہیں۔خصوصاً ایسی خواتین جو حاملہ ہوں انہیں خون کی کمی کی بہت زیادہ شکایت رہتی ہے۔اس کمی کو پورا کرنے کے لئے وہ مختلف حیلے اور ادویات استعمال کرتی ہیں مگر اس کے باوجود بھی اکثر خواتین اس مسئلے سے نجات حاصل کرنے میں ناکام رہتی ہیں جس وجہ سے دوران ڈلیوری انہیںبہت سی مشکلات اور پریشانیاں پیش آتی ہیں۔خون کی اس کمی کو پوراکرنے کے لئے میرے پاس نہایت آزمودہ نسخہ ہے جسے ایک ماہ استعمال کرنے سے تین خون کی بوتلوں کی کمی پوری ہو جاتی ہے۔نسخہ:حسب ضرورت سبز ہڑڑ پیس کر پائوڈر بنا لیں‘خالی پیٹ چائے والے چمچ کا ایک تہائی حصہ ہمراہ پانی استعمال کریں۔ اس کے علاوہ یہی نسخہ معدے کی گرمی کا بھی مؤثر علاج ہے۔بس یقین اور مستقل مزاجی کے ساتھ استعمال کر لیں ان شاءاللہ ضرور فائدہ ہوگا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں