Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

رمضان المبارک میں گزرے دنیا کے خوش قسمت لوگوں کے شب و روز!

ماہنامہ عبقری - جون 2024ء

رمضان المبارک میں قیام کے لئے 15 شعبان کے بعد سے ہی مہمان تسبیح خانہ آنا شروع ہو گئے۔ شیخ الوظائف کی طرف سےتسبیح خانہ میں مہمانوں کے قیام کا بہترین انتظام کیا گیا،جہاں 24گھنٹے بلا تعطل بجلی و پانی اور سحری و افطاری کا پر تکلف اور کشادہ انتظام بالکل مفت تھا۔ خواتین کے لئے علیحدہ با پردہ بلڈنگ میں قیام کا انتظام تمام تر سہولیات کے ساتھ کیا گیا۔ سحری اور افطاری میں لذیذ کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی جاتی رہی جس میں کھجور، شربت، پکوڑے، سموسے،پھل، دیسی گندم کے آٹے کی روٹی،پراٹھے ، دہی ،قورمہ،بریانی،نہاری،پائے، زردہ،اور چائے شامل ہیں۔ہزاروں کی تعداد میں مر دو خواتین نے تسبیح خانہ میں رمضان گزار کر قسمت کے بند دروازے کھلوائے ۔ یکم رمضان سے چاند رات تک روزانہ شیخ الوظائف کی روحانی محافل بعد نماز تراویح اور بعد نماز فجر آن لائن عبقری سوشل میڈیا پر بھی نشر کی جاتی رہیں تاکہ پوری دنیا میں موجود مخلصین بھی تسبیح خانہ کے خاص مقبول اعمال میں شامل ہو سکیں ۔روزانہ بعد نماز تراویح ہونے والی روحانی محفل میں دلی مرادیں پانے اور خوشحال زندگی گزارنے کے لئے "حروف تہجی کا نقش" ، "تونگری کشکول"، مجرمانہ حاضری" بعدنما ز فجر محفل کے آخر میں روحانی امراض، جادو جنات بندشوں سے چھٹکارا پانے کے لئے "بندش توڑ لاہوتی عمل" کے طاقتور روحانی اعمال کروائے گئے۔محفل کے بعد مقیم حضرات کو شیخ الوظائف سے براہ راست سوال کرنےکا موقع ملتا اور شیخ الوظائف روحانی و جسمانی مسائل کا آسان حل عنایت فرماتے۔ روزانہ آفیشل عبقری یو ٹیوب چینل پر شیخ الوظائف کا کالنگ پروگرام 30روزے30مرادیں براہ راست نشر کیا جاتا جس میں ساری دنیا سے مخلصین فون کال کے ذریعے شیخ الوظائف سے اپنے جسمانی روحانی مسائل کا حل پوچھتے۔ پہلی مرتبہ شیخ الوظائف نے تسبیح خانہ میں مقیمین کو "صلوٰۃ کن فیکون" کا حیرت انگیز عمل عطا فرمایا۔ رمضان میں عبقری ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہزاروں راشن باکس اور گھریلو ضروریات کے بیگ کنٹینر بھر کر پسماندہ علاقوں میں روانہ کیے گئے۔
دوسرا عشرہ تسبیح خانہ کے مقیمین پر نعمتوں کی بارش : گیارہویں اور بارہویں روزے کی درمیانی شب کو شادی کے لئے بارہ نوافل کا عمل ہوا جس کو کرنے کے لئے پورے ملک سے مخلصین کاجم غفیر آیا۔ اس کے علاوہ خوشگوار زندگی پانے کے لئے بخت بلند چھلہ‘سبز کپڑے/کاغذ اور پتاشوں والا میٹھا پانی پلایا گیا اور اس کا خاص عمل بھی کروایا گیا۔ تیرہویں، چودھوں اور پندرہویں شب کو تسبیح خانہ میں "ایام بیض "کا عمل ہوا۔14 رمضان المبار ک کو تسبیح خانہ میں چاند گرہن اور آخری عشرہ میں سورج گرہن کے اعمال کروائے گئےجن کا کمال گمان سے بالاتر ہے۔ 17 ویں شب :تسبیح خانہ میںاسمائے اصحاب بدریینؓ کاصدیوں سے آزمودہ عمل ہوا‘دعائے کمیل سنائی گئی ‘الائچی والا عمل بھی ہوا جس نے کیا غیبی مدد کا انوکھا نظام ملا۔اسی شب شیخ الوظائف نےخاص روحانی اعمال کی تاثیر ان مخلصین کو بخشی جنہوں نے عبقری کے لئےاپنے آزمودہ طبی و روحانی تجربات لکھے۔مخلصین کےاصرار پر شیخ الوظائف نے ستائیسویں شب تک مزید تحریریں لکھنے کی اجازت دی اور پھر انہیں بھی طاقتور روحانی اعمال کی تاثیر بخشی ۔رمضان المبارک میں شیخ الوظائف نے بچوں سے دعا پر’’ آمین‘‘ کہلوانے کا انوکھا عمل کروایا ۔رمضان کی18 سے 20شب تک شیخ الوظائف نےسر کے اوپر سے تسبیح گھما کر حفاظت کے حصار کا عمل کروایا ۔
تیسرا عشرہ تمام بیماریاں ، روگ اور جادو جنات بہا کر لے گیا: جادو اور بیماریوں سے نجات کیلئےرمضان المبارک کی 21 ویں شب کو تسبیح خانہ میں "بیری کے پتوں اور روئی والا عمل ہوا۔ 23 ویں شب: صحت اور عرشی حفاظت پانے کے لئے گُڑ کی ڈلی ‘ناخن اور بالوں پر عمل ہوا۔ 25 ویں شب: لا علاج روگوں سے نجات پانے کیلئے جھاڑو کا عمل ہوا ‘دم شدہ پانی ‘تیل اور برکتی نوٹ بھی تقسیم کیا گیا۔ 27 ویں شب ـ: تسبیح خانہ میںختم القرآن کی محفل ہو ئی اور روحانی پیکیجز کروائے گئے، پورے ملک سے مجمع خاص اس رات کے اعمال میں شامل ہو کر اپنے آنے والی نسلوں کے لئے رزق، عزت،حفاظت، برکت ، بخت اور تخت منوا گیا‘ اسی رات تسبیح خانہ میں پورا ماہ قیام کرنے والوں میں بذریعہ قرعہ اندازی خضری تعویز تقسیم کیا گیا ۔29 ویں شب :"آیت کریمہ " کا خصوصی عمل ہوا جس نے سارے رمضان کے اعمال اور رحمتوں کو ہمیشہ کے لئے مقبول بنوا دیا۔ لیلۃ الجائزہ میں جب چاند نظر آنے کا اعلان ہوا تو حضرت دامت برکاتہم منبر پر تشریف لائے اور مجمع کے لئے رقت آمیز، سسکیوں بھری اور اللہ کی رحمت کے سمندر کو متوجہ کر دینے والی وجدانی دعا کروائی ۔ اعتکاف سے واپس جانے والوں کوگلاب کے پھولوں کی دم شدہ پتیاں دی گئیں اور شیخ الوظائف کے خلفاء نے اعتکاف کر کے جانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے روانہ کیا۔شیخ الوظائف کے صاحبزادےپیر شبلی عبقری نے لیلہ الجائزہ میں " یا تواب یاکریم" کا مقبول ترین عمل اجتماعی کروایا ، یہ عمل لائیو نشر کیا گیا۔عید الفطر کی نماز سے پہلے حضرت دامت برکاتہم کی روحانی محفل ہوئی اور آپ کے صاحبزادے پیر رومی عبقری نے 6 بجےعید کی نماز پڑھائی ۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 101 reviews.