محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کریم آپ کو اور آپ کے متعلقین کو دنیا آخرت میں کامیاب اور سرخرو کرے۔ آپ کا حکم ہے کہ جس نے کوئی طبی روحانی ٹوٹکہ یا عمل آزمایا ہو وہ ضرور لکھا کریں تاکہ دوسروں کا نفع ہو۔ میرے آبائو اجداد سے ہمارے خاندان میں طب کا پیشہ چلتا آ رہا ہے اور ہم آج بھی عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ میں اپنے کچھ تجربات عبقری کے لئے پیش کر رہا ہوں تاکہ لوگ خود یہ ادویات تیار کر کے شفاء پائیں ‘ ویسے تو عبقری میں بہت باکمال نسخے اور تجربات شائع ہوتے ہیں میں امید کرتا ہوں آپ میرے نسخہ جات کو عبقری کے سینے میں جگہ دیں گے ۔
خون کی کمی اور انیمیا کا مجرب علاج
میں نے یہ نسخہ بہت سے لوگوں کو دیا ‘ جس نے بھی استعمال کیا اللہ تعالیٰ نے اسے سو فیصد شفاء عطا فرمائی۔اس نسخے میں ایک چیز خبث الحدید کا استعمال ہوتا ہے ‘پہلےمیں اس کا تعارف کروا دیتا ہوں۔ انگریزی میں اسے آئرن رسٹ کہتے ہیں۔ یہ لوہے کا میل ہے، جو تقریباً ہر جگہ مِل جاتا ہے۔ یہ جگر، معدہ، تلّی اور مثانہ کے لیے نہایت مفید ہے۔ خون کی کمی (انیمیا) کے باعث تمام بدن کی رنگت زرد پڑ جاتی ہے۔ خونی بواسیر، حیض یا خونی دستوں کے سبب مریض بے حد کمزور ہو جاتا ہے تو خبث الحدیدان تمام امراض میں نہایت مفید دوا ہے۔اس کے استعمال سے کمی خون (انیمیا) کی شکایت دُور ہو جاتی ہے۔اپنی بات کی طرف واپس آتا ہوں اوراب وہ نسخہ بتاتا ہوں جو یرقان اور جگر کی بیماریوں میں بہت مفید ہے۔
ھوالشافی: خبث الحدید ، پوست ترپھلہ یعنی (ہرڑ، بہیڑہ، آملہ) ہر ایک 250 گرام۔ ترکٹا(فلفل دراز‘ سونٹھ ‘ کالی مرچ) ہر ایک چار تولہ لیں ۔ ترکیب : خبث الحدید اور ترپھلہ کو کوٹ پیس کر لوہے کی کڑاہی میں ڈالیں اور اس کے اوپر گائے کے دودھ سے تیار دہی یا کھٹی چھاچھ اتنی ڈالیں کہ چار انگلیوں کے بقدر ڈوب جائے۔ اب اسے خشک ہونے دیں ‘ چند دن بعد جب دہی یا چھاچھ خشک ہو جائے تو لوہے کے دستے سے خوب رگڑیں یہاں تک کہ یہ پائوڈر بن جائے۔ اس میں ترکٹا خوب پیس کر ملالیں اور محفوظ کر لیں۔ خوراک: 3 ماشہ یہ دوا گائے کے دہی کے ہمراہ لیں ‘ دہی زیادہ سے زیادہ پئیں۔ یہ دوالسی کے ساتھ بھی لے سکتے ہیں۔ صبح ناشتے میں یا رات سوتے وقت بھی لے سکتے ہیں۔ ایک یا دو ہفتے کے استعمال سے مکمل شفاء ہو گی انشاء اللہ ۔ اس کے استعمال سے بدن کی زردی دُور ہو کر سُرخی ظاہر ہونے لگتی ہے اور جسم میں طاقت آ جاتی ہے۔
پوشیدہ امراض اوربخار کا علاج !
اس کے علاوہ ایک اور مشاہدہ بتانا چاہوں گا جو سوزاک کے مرض کا بہترین علاج ہے۔ایک مشہور اور ماہر حکیم کے مطب میں میرے چچا کے دوست کام کرتے تھے ۔ ان کے ذریعے مجھے اس مرض سے نجات کے لئے بہت مجرب نسخہ ملا۔ اس نسخے کو چند دن یا چند ہفتے استعما ل کرنے سےسوزاک نیا ہو یا پرانا‘ختم ہو جاتا ہے۔نسخہ درج ذیل ہے۔
ھو الشافی:دال چنا ایک چھٹانک ، ، قلمی شورہ ایک تولہ لے کر الگ الگ پیس لیں اور پھر ملا لیں۔ دونوں کو 5 کلو پانی میں خوب حل کریں ۔ مریض کو روزانہ ایک ایک گھنٹے بعد یہ پانی پلا دیا جائے۔ان شاءاللہ 3 سے 7 روز میں شفاء ہو گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں