قارئین السلام علیکم! عبقری سے بے شمار فوائد حاصل کر چکی ہوں اب قارئین کی خدمت میں اپنے چند تجربات پیش کر رہی ہوں ۔ہم گھر میں لکڑی کی الماری بنوا رہے تھے ۔ بڑھئی ایک دن کام کر کے چلا گیا اگلے دن آیا تو الماری کے ہینڈل گم ہو گئے بہت ڈھونڈا مگر نہ ملے پھر مجھے عبقری کا وظیفہ یاد آیا ، یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ میںنےیہ وظیفہ پڑھا تو اللہ کی طرف سے میرے ذہن میں آیا کہ کوڑ ےدان میں چیک کروں ۔ وہاں دیکھا تو کوڑے کے اندر سے مل گئے۔ وہ صفائی کرتے ہوئے انجانےمیں کوڑے میں چلے گئے تھے۔
خریداری کو ہمیشہ نفع بخش بنائیے
میں صبح و شام حفاظت کی مسنون دعائیں پڑھتی ہوں ۔ پہلے اکثر مجھے چوٹیں لگ جاتی تھیں ۔ کھانا پکاتے وقت ہاتھ جل جاتا تھا مگر اب اللہ کا کرم ہے کہ اکثر کھانا پکاتے گرم ہنڈیا کو ہاتھ بھی لگ جاتا ہے تو نہ جلن ہوتی ہے نہ نشان بنتا ہے۔ میں جب بھی بازار خریداری کرنے جاتی ہوں تو سارا راستہ اَللّٰھُمَّ لَا خِلَابَةَ پڑھتی ہوں ۔ اس وظیفے کی برکت سے دکاندار خود ہی ریٹ کم کر دیتا ہے اور چیز بھی بہترین مل جاتی ہے
نسوانی مسائل کا آسان لیکن حیرت انگیز حل
پائوں کے تلووں پر تیل لگا کر سوتی ہوں، ناف اور ناک میں بھی لگاتی ہوں۔اس سے صبح ایک دم فریش فریش اٹھتی ہوں اور سارا دن جسم ہلکا پھلکا رہتا ہے ۔ پائوں کے تلووں پر تیل کی مالش اور ناف میں تیل لگانے سے نسوانی حسن میں اضافہ ہوتا ہے اور خواتین کے پوشیدہ امراض میں بہت فائدہو تا ہے۔لیکوریا ختم ہو تا ہے۔ ماہانہ ایام آنے سے پہلے جو کمر میں درد ہوتی ہے وہ بھی نہیں ہوتی اور ماہانہ ایام کے دوران کمزوری بھی محسوس نہیں ہوتی ۔
معدہ کا بھاری پن اور تیزابیت دور
معدہ پربھاری پن محسوس ہوتا تھا، ہاضمہ کا مسئلہ تھا ۔قے متلی کی کیفیت رہتی تھی۔ جب سے شیرازی قہوہ کے بارے میں سنا اور بنا کر استعمال کیا۔یہ قہوہ پیتی ہوں‘ معدہ ہلکا پھلکا رہتا ہے اور طبیعت میں چستی آ گئی ہے۔ شیرازی قہوہ کا نسخہ : بادیان خطائی 100 گرام ، لونگ 20 گرام ، دار چینی 20 گرام ، چھوٹی الائچی 50 گرام ، بڑی الائچی چھلکا سمیت 20 گرام ۔ تمام اجزاء کو باریک پیس لیں‘یہ مرکب چائے کا چوتھا ئی چمچ 3 کپ پانی میں ابالیں‘ اڑھائی کپ رہ جائے تو میٹھا ملانا چاہیں تو ملا لیں ورنہ اسی طرح پی سکتے ہیں۔
لیکوریا ایسے ختم جیسے کبھی تھا ہی نہیں
عبقری سے مجھے ایک عمل ملا تھا، میں نے زندگی میں اس عمل کی انوکھی برکات دیکھی ہیں۔ جس بیماری یا جس کام کے لئے یہ عمل کر کے دم کرتی ہوں اسی میں فائدہ ہو تا ہے۔ ایک لڑکی کو لیکوریا کا مسئلہ تھا اس نے ادویات بھی استعمال کیں اس کا مسئلہ حل نہیںہوا۔ پھر میں نے اسے یہ عمل کر کے دم کیا تو اس کا لیکوریا ایسے ختم ہوا جیسے کبھی تھا ہی نہیں ۔ گھر کے دوسرے کاموں میں بھی اس عمل کے بہت فائدے ملے۔ کھانا پکاتے ہوئے یہ عمل کر کے کھانے پر دم کر دوںتو کھانا لذیذ بنتا ہے اور اگر مہمان زیادہ ہوں تو کم کھانے میں برکت شامل ہو جاتی ہے ۔عمل : اول آخر تین دفعہ درود شریف اور تین دفعہ سورۃ قدر اور تین دفعہ سورۃ کوثر پڑھ کر پھونک دیں۔
سوتے وقت آنکھوں اور بھنوئوں پر زیتون کا تیل لگا کر ہلکی ہلکی مالش کرنے سے بہت سکون ملتا ہے نیند جلدی آ جاتی ہے نظر تیز ہو تی ہے، پلکیں لمبی اور مضبوط ہوتی ہیں ۔
نا ممکن کو ممکن کر دینے والاعمل
اگر مجھے کوئی مسئلہ پیش آئے جو نا ممکن بھی ہو تو میں وہ عمل کرتی ہوں جو شیخ الوظائف نے اس وقت کیا تھا جب حج کے سفر کے دوران ان کا پاسپورٹ گم ہوگیا تھاا ور انہوںنے یہ وظیفہ پڑھا اور ان کا پاسپوررٹ مل گیا۔ وظیفہ یہ ہے :اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ مَلِیْکٌ مُّقْتَدِرٌ مَّا تَشَآءُ مِنْ اَمْرٍ یَّکُوْن ۔جو چیز چاہوں اس عمل سے اللہ سے منوا لیتی ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں