بواسیر کے لئے آزمودہ مرہم
بواسر سے نجات کے لئے ایک مرہم میری بہت آزمودہ ہے۔اس کی تیاری کی ترکیب یہ ہے کہ مکھن کی ایک ٹکی لے کر اس میں اکیس دفعہ پانی ڈال کر گرا دیں۔پانی کی مقدار اتنی ہو جس میں ٹکی ڈوب جائے۔پھرچار کافورکی گولیاں لے کر پیس لیں اور دھلے ہوئے مکھن میں ملا دیں۔ پھر بواسیر کی جگہ کو دھو کر یہ دوا لگا دیں ۔نوٹ: یہ دوا کسی کھلے منہ والی بوتل میں ڈالنی ہے اور مکھن کواکیس بار پانی سے دھونا ضروری ہے۔ اللہ کے فضل و کرم سے بواسیر سے شفاء ہو گی۔
دل کی بیماریوں کے لئے نسخہ
خشک آملے ، بہیڑےاور سبز ہریڑ ایک ایک چھٹانک برابر وزن لے کر کوٹ لیں ۔پھر کھانا کھانے کے بعد تھوڑی سی مقدار میں لے لیں ۔ ان شاء اللہ دل کے جملہ امراض میں شفاء ہو گی ۔ اس کے علاوہ جسمانی کمزوری دور کرنے کے دو بہت عمدہ نسخے بھی ملاحظہ فرمائیے۔
ھوالشافی : گاجر کا مربہ شہد میں بنا کر کھانا بہت مقوی ہے۔اس سےکمر ، جوڑوں کا درد دور اور قلب کو طاقت ملتی ہے۔
قوت خاص کی کمی دور : ثعلب مصری پیس کر 6 ماشہ ہمراہ شہد کھانا قوت باہ اور جسمانی طاقت کے لئےبہت مفید ہے۔(عبدالستار صدیقی، چکوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں