مفلسی ختم ،دولت کے دریا ملیں
مفلسی سے بے حال ہیں، حالات دن بدن تنگدستی کی طرف جا رہے ہیں تو نقش دریائے نیل کا درج ذیل کریں۔اس عمل سے آپ کو دولت اور رزق کے دریا اور سمندر ملیں گے۔
کامیابی مقدر کا حصہ بن جائے
زندگی کا سفر ہمیشہ ترقی اور کامیابی کے ساتھ طے ہو کبھی ناکامی اور ذلت کا منہ نہ دیکھنا پڑے تو نقش دریائے نیل کاعمل کر کے حسب توفیق رقم پر پھونک مار کر صدقہ کریں۔
دشمن کا عبرت نا ک انجام
نقش دریائے کا اس ماہ کا عمل کرنے والے کو دشمنوں کا خوف نہ رہے گا اور اس کے خلاف دشمنوں کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی ، عمل کے نور کی حفاظت ہمیشہ ساتھ رہے گی۔
اولاد کا شاندار مستقبل
اولاد کے شاندار مستقبل، قابلیت، صلاحیت اور اعلی عہدے پانےکے لئے نقش دریائے نیل کا عمل کریں اور اس ماہ کسی بھی جمعہ کے دن بچوں میں حسب توفیق مٹھائی بانٹ دیں۔
ساڑھ ستی کا سیاہ عمل راکھ ہو جائے
دریائے نیل کے نقش کا نیچے دیا گیا عمل کر کے درخت کا ایک تنکا لیں جسم پر پھیریں اور چلتے پانی میں بہا دیں ۔ ساڑھ ستی جو جادو کی آخری درجے کی غلیظ قسم ہے راکھ ہو جائے۔
بے عزت اور مجبور نہ ہوں گے
اگر چاہتے ہیں زندگی میں کبھی ایسا وقت نہ آئے کہ مجبور ہو جائیں اور عزت اور عافیت سے محروم ہو جائیں تو نقش دریا ئے نیل کا درج ذیل عمل اس ماہ کرنا مت بھولیے۔
عرشی مدد کو اتارنے کا عمل
قید سے خلا صی کے لئے یا ناجائز مقدمات سے نکلنے کے لئے نقش دریائے نیل کا مندرجہ ذیل عمل کر کے کسی پانی کی خدمت میں حصہ ملا لیں چاہے کسی پیاسے کو ایک گلاس پانی پلا دیں۔
نظر بد کے تیر اور تباہ کاریاں
خوبصورت چیز وہ اولاد ہو، اچھا گھر ہو، اچھی گاڑی، اچھا کاروبار ، اچھا عہدہ یا اچھی شکل و صورت ہونظر بد کی تباہ کاری سے بچنا چاہتے ہیں تو نقش دریائے نیل کا عمل ضرور کریں۔
نقشِ دریائے نیل کا عمل(ماہ جون)ـ:اس ماہ روزانہ کسی بھی وقت دریائے نیل کے نقش کو سینے سے لگا کر آنکھیں بند کر کے اول وآخر 3 بار درود شریف،40مرتبہ یَا وَاحِدَ القَہَّار کا ورد کریں۔ اس عمل کا ثواب حضور نبی اکرم ﷺ‘ آپؐ کے تمام گھرانے(آپ ﷺ کے گھرانے میں اہل بیت اطہارؓ‘ آپ ﷺکے دامادؓ‘ امہات المومنینؓ‘ بیٹےؓ‘ بیٹیاںؓ‘ نواسے‘ نواسیاں شامل ہیں)‘ امیر المؤمنین حضرت عمر ؓ ،یاران عمرؓ(حضر ت ابوبکر صدیقؓ، حضرت عثمان غنیؓ، حضرت علی المرتضیٰؓ‘حضرت امام حسنؓ و حسینؓ)‘امام زین العابدینؒ‘امام جعفر صادقؒ‘ان کی آل اولاد‘ عشرہ مبشرہ صحابہؓ اور ان کی آل اولاد کو ہدیہ کریں۔یہ عمل وضوبے وضو ہر حالت میں کر سکتے ہیں۔جو شخص نقش دریائے نیل والا عبقری شمارہ(ماہ نومبر2023ء)7‘ 17،33،70،111 لوگوں تک پہنچائے گا تو ان سب لوگوں کے بقدر اس کی حاجتیں اور مرادیں پوری ہوں گی ۔ہدیہ: اس ماہ 33روپے‘133 یا333 روپے گھر کے ہر فرد یا پورے گھر کی طرف سے صدقہ کر دیں۔نوٹ :اس نقش کی فوٹو کاپی ہرگز نہ کروائیں ورنہ فوائد سے محروم رہیں گے۔
دریائے نیل کا کرشمات سے بھرا خاص نقش عبقری شمارہ نومبر 2023ء کے صفحہ 4 پر شائع ہو چکا ہے۔ہر ماہ اس نقش کا ایک خاص عمل دیا جا رہا ہے جسے کرنے والا کبھی نامراد نہ ہوگا ۔
نوٹ :اس نقش والے رسالہ کو9‘10محرم الحرام کی محفل میں تسبیح خانہ لاہور لے آئیں‘شیخ الوظائف نقش پر خاص عمل کروائیںگےجس سے نقش کی وہ تاثیر جو شیخ الوظائف کو ملی ‘آپ بھی پا لیں گے۔امیر المؤمنین حضرت عمر فاروقؓ کی طرف سے دریائے نیل کو لکھا گیا خط جو کہ حضرت عمر و بن العاصؓ نے دریائے نیل میں ڈالا ‘جس کی برکت سے وہ دریا آج بھی بہہ رہا ہے ۔خط میں لکھے گئے ان الفاظ کی برکتیں آج بھی موجود ہیں جن کی تاثیر شیخ الوظائف کو ملک شام 2023ء کے روحانی سفر میں عطا کی گئی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں