محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !آپ نے جب سے نقش یار غار یار مزار کا عمل بتایاہے‘مایوس زندگی میں خوشیوں کا سامان مل گیا۔جادو کے اثرات اور گھریلو ناچاقیوں کی وجہ سے سخت پریشان تھی ۔میں نے پہلی بار 22 شعبان کو اس نقش کو عبقری سوشل میڈیا سے دیکھ کر لکھنا شروع کیا‘اس نقش کو پانی میں گھول کے جب اس کا آٹا گوندھ رہی تھی تو میں نے صاف طور پر محسوس کیا کہ میرا جسم ہلکا پھلکا ہوا اور سکون ملنا شروع ہو گیا۔جسم بے جان محسوس ہوتا تھا‘ گھر کا کام کاج کرتے ہوئے بہت تکلیف ہوتی تھی مگر اب جتنا مرضی کام کر لوں کوئی پریشانی نہیں ہوتی اور اس نقش کو لکھتے ہوئے ایسی روحانی کیفیات اور سکون ملتا ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔گھر میں ہر وقت لڑائی جھگڑے کا ماحول بنا رہتا تھا‘ شوہر بہت سختی کرتے تھے مگر اس کے باوجود بچے سنورنے کی بجائے مزید بگڑ رہے تھے اورنافرمان ہو چکے تھے۔بات بات پر بدتمیزی کرتے تھے اور کوئی بھی بات نہیں مانتے تھے۔
مگر نقش یارِ غار اور یارِ مزار کے عمل سےہمارے گھر کا ماحول یکسر تبدیل ہو گیا ہے۔چند ہی ہفتوں بعد شوہر کا مزاج نرم ہو گیا۔بات بات پر غصہ کرنے کی عادت ختم ہو چکی ہے۔اب سب کےساتھ عزت اور شفقت سے پیش آتے ہیں۔ بچوں میں مثبت تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہو گئی ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہمارا گھر امن کا گہوارہ بن گیا ہے۔ اس نقش کی ایسی برکات مل رہی ہیںکہ اب ہر اسلامی ماہ کی 22 تاریخ کا انتظار رہتا ہے تاکہ یہ دن آئے ‘ نقش لکھوں اور مرادیں پائوں۔
شیخ الوظائف اور عبقری کی انتہائی مشکور ہوں جن کی وجہ سے گھریلو ناچاقیوں کا خاتمہ ہوا‘آپس میں اتفاق و محبت کی فضا قائم ہوئی۔آپ انسانیت کی بھلائی کے جس عظیم مشن کو لے کر چل رہےاللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے‘ آمین۔(فائقہ احتشام‘اٹک)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں