Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنت والے نبو ِی اعمال (بنت، فیصل آباد)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2010ء

اگر بیوی اور شوہر کے درمیان ناراضگی ہو تو سونے سے پہلے بستر پر بیٹھ کر سورئہ قریش کو 20 مرتبہ صدق دل اور یقین کے ساتھ پڑھے صلح ہوجائے گی، اللہ جنت میں 20 بنگلے دے گا یا قوت مرجان زمرد کے بنے ہوئے، ہر بنگلے میں سترہزار دروازے ہونگے سورئہ اخلاص روزانہ 200 مرتبہ باوضو پڑھنے سے 9 فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ .1 اللہ رب العزت 300 دروازے غضب کے بند کرے گا۔ مثلاً دشمنی، قہر اور فتنہ وغیرہ۔ .2 300 دروازے رحمت کے کھولے گا۔ .3 300 دروازے رزق کے کھولے گا اور بغیر محنت کے غیب سے رزق عطا فرمائے گا۔ .4 اللہ پاک اپنے علم سے علم دے گا۔ اپنے صبر سے صبر اور اپنی سمجھ سے سمجھ دے گا۔ .5 36 مرتبہ قرآن شریف ختم کرنے کا ثواب دے گا۔ .6 50 سال کے گناہ معاف ہوں گے۔ .7 اللہ پاک جنت میں 20 بنگلے دے گا یا قوت مرجان زمرد کے بنے ہوئے۔ ہر بنگلے میں 70,000 دروازے ہونگے۔ .8 2000 رکعات نفل پڑھنے کا ثواب ملے گا۔ .9 جب بھی مریں گے تو جنازے میں 1,10,000 (ایک لاکھ دس ہزار) فرشتے شمولیت کریں گے۔ (انشاءاللہ) بسم اللہ الرحمن الرحیم کے فضائل ٭روزانہ صبح 19 مرتبہ پڑھنے پر جہنم کے 19 عذاب اور 19 عذاب دینے والے فرشتوں سے 24 گھنٹے کے لئے نجات دی جاتی ہے۔ حتیٰ کہ اسی طرح دوسرے دن دوبارہ پڑھے۔ ٭جو بندہ سورة انعام کی پہلی 3 آیات صبح یا شام میں پڑھے گا تو 40 ہزار فرشتے قیامت تک عبادت کریں گے جس کا ثواب اس بندہ کے نامہ اعمال میں لکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ایک فرشتہ مقرر کردیتے ہیں جو شیطان کو وسوسہ ڈالنے پر اس کے منہ پر کوڑا مارتا ہے تو بندے اور شیطان کے درمیان پردے گرجاتے ہیں۔ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ فرمائیں گے اے میرے بندے آ عرش کے سائے تلے میں تجھے اپنی جنت کے میوے کھلاﺅں حوض کوثر سے پانی پلاﺅں سلسبیل کے چشمے سے تجھے نہلاﺅں۔ ٭جو بندہ فجر کے بعد یَامَالِکُ یَاقُدُّوسُ 11 مرتبہ پڑھے گا اللہ تعالیٰ ستر والی جگہوں کی بیماری سے نجات دے گا۔ ٭جو بندہ روزانہ 40 مرتبہ آیت کریمہ پڑھے گا تو اس کو ہر بیماری سے نجات ملے گی۔ اگر مر گیا تو شہید ہوگا اگر صحت یاب ہوگیا تو تمام گناہ معاف ہوں گے۔ ٭جو بندہ 41 مرتبہ سورة کوثر پڑھ کر اناج وغیرہ پر دم کرے تو رزق کبھی ختم نہ ہوگا۔ ٭جو بندہ 41 مرتبہ سورة قریش پڑھ کر غلہ یا دیگ وغیرہ پر دم کردے تو وہ کافی ہوجائیں گے۔ (ہم جب بھی دعوت کرتے ہیں یا دیگ وغیرہ پکواتے ہیں یہ عمل ضرور کرتے ہیں اس عمل سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوتا)۔ ٭اگر بیوی ناراض ہو تو شوہر اور اگر شوہر ناراض ہو تو بیوی سونے سے پہلے بستر پر بیٹھ کر سورئہ قریش کو 20 مرتبہ صدق دل اور یقین کے ساتھ پڑھے صلح ہوجائے گی۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 415 reviews.