Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال ‘ قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - اپریل 2010ء

مارچ کے جوابات ٭ بیٹی آپ کے جذبات اچھے ہیں اللہ آپ کی مدد ضرور کرے گا۔ ایک دعا ہے اس کو صبح و شام 41,41 باریا ہر نماز کے بعد 11,11 بار پڑھ کر مطلوبہ اشخاص پر پھونک دیا کرو انشاءاللہ کامیابی ملے گی۔ بس اپنا جذبہ نیک رکھو، مل جل کر رہو، صدقہ دیتی رہا کرو۔ دعا: اَللّٰہُمَّ اکفِنَا بِمَاشِئتَ بِمَن شِئتَ وَکَیفَ شِئتَ۔ (سعدیہ نورین، اسلام آباد) جواب: بیٹا آپ پریشان نہ ہوں۔ سود واقعی بہت بڑی لعنت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے خود قرآن میں سود کی زبردست مذمت فرمائی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے بکثرت توبہ اور استغفار کریں اور پانچ وقت نماز کی پابندی کریں اور دو رکعت نماز صلٰوة الحاجہ کے روزانہ پڑھیں اور یَارَزَّاقُ شب و روز کثرت سے پڑھتے رہیں۔ (اختر علی، سرگودھا) جواب: بیٹا آپ کو چاہیے کہ آپ پھل‘ مکھن زیادہ استعمال کریں اور سبزیاں کثرت سے کھائیں۔ دوا کے طور پر ماہنامہ ”عبقری“ کی اکسیر البدن تقریباً تین ماہ مسلسل استعمال کریں۔ آپ کے جسم کی کمزوری بہت جلد دور ہوجائے گی اور آپ بہت جلد موٹے ہو جائیں گے۔ (عبدالجلیل ‘سکھر) جواب: محترم آپ اپنی بہنوں کے سلسلے میں پریشان نہ ہوں۔ گلے کے غدودوں کے سلسلے میں آپ درج ذیل نسخہ استعمال کروائیں۔ ہوالشافی: ہلدی پسی ہوئی 100 گرام، قسط شیریں 70 گرام پسوالیں۔ ان دونوں کو باریک اور بڑے سائز کے کیپسول میں بھرلیں۔ صبح و شام ایک سے دو کیپسول پانی کے ہمراہ استعمال کروائیں۔ 10-15 روز میں ہی انشاءاللہ حیرت انگیز نتائج سامنے آئیں گے۔ ( حکیم فیض الحسن‘ پشاور) اپریل کے سوالات میری نظر بہت کمزور ہے میری عمر 17سال ہے اور مجھے 6(چھ) نمبر کی عینک لگی ہوئی ہے برائے کرم مجھے کوئی ایسا نسخہ بتائیے کہ جس سے میری نظر صحیح ہو جائے اور عینک اتر جائے۔ بہت دعائیں دونگا۔ (جابر بن خالد ‘ڈسکہ) 2-میری عمر 19سال ہے میرا مسئلہ ہے کہ میں رات کو بستر پر سوتے ہوئے پیشاب کرتی ہوں۔ گھروالوں کے سامنے بہت شرمندگی ہوتی ہے۔ امی پریشان ہیں کہ میرا سسرال میں کیا حال ہوگا اور دوسرا مسئلہ ہے کہ میری نظر بہت کمزور ہے اس کے علاوہ میرے اور میری چھوٹی بہن کے منہ سے بہت بدبو آتی ہے جس سے دوسروں کے سامنے بہت شرمندگی ہوتی ہے لوگ کہتے ہیں کہ پیشاب والا مسئلہ دماغی کمزوری کی وجہ سے ہے حالانکہ میں حفظ کررہی ہوں صرف ایک پارہ رہتا ہے۔ (مریم ربانی‘ کراچی) 3- میرا مسئلہ یہ ہے کہ چند سال ہوئے میں نے مثانے کی غدود کا آپریشن کروایا تھا جس کے بعد سے پیشاب کے قطروں کی شکایت پیدا ہوگئی تھی جو کہ ابھی تک جاری ہے۔ پیشاب کے بعد 10تا 15منٹ تک قطرے آتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے بہت پریشانی ہے۔ اگر کسی قاری کے پاس اس کا علاج ہو تو تحریر فرمائیں بہت مہربانی ہوگی۔ بندہ ہمیشہ دعاگو رہے گا۔ (سعید اختر‘ فیصل آباد) 4- قارئین میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے جسم پر بہت زیادہ میل جم جاتا ہے میں دوسرے دن جسم کو رگڑتا ہوں پھر دوسرے دن میل کی تہہ جم جاتی ہے گرمیوں میں تو یہ میل قدرے کم ہوتا ہے لیکن سردیوں میں ہاتھ پیر بلکہ پورا جسم کالا ہو جاتا ہے حالانکہ نہاتا بھی روزانہ ہوں میں اس کی وجہ سے بہت پریشان ہوں لوگ دیکھتے ہیں تو شرم آتی ہے ہاتھ اور پاﺅں چھپا لیتا ہوں۔ کوئی مخلص مجھے اس کا کوئی آسان ٹوٹکہ یا حل بتا دے اللہ جزائے خیر عطا فرمائے گا۔ (ابن محمد عیسیٰ حمدانی)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 421 reviews.