مئی کے جوابات
جواب: آپ ایک چمچ دہی میں آدھا لیموں نچوڑ کر اس میں چٹکی نمک ڈال کر مکس کرکے رات کو چہرے پر لگائیں اور صبح کو چہرہ دھو لیں۔ 21 دن یہ عمل کریں۔
(بیگم عبدالرشید‘ بالاکوٹ)
جواب: بھائی آپ نظر کی کمزوری کیلئے مغز بادام‘ سونف چھوٹی الائچی‘ بڑی الائچی‘ کالی مرچ ہر ایک وزن کا برابر ہے اس سب کے برابر مصری ملا کر کوٹ لیں۔
ایک بڑا چمچہ صبح و شام 5ماہ استعمال کریں۔
(عبدالعزیز‘ کراچی)
جواب: بیٹا آپ کے بال لمبے‘ گھنے بغیر خشکی کے دوبارہ ہوسکتے ہیں آپ درج ذیل نسخہ باقاعدہ استعمال کریں اور پھر دیکھیں: ھوالشافی نسخہ: میتھرے‘ کلونجی‘ تخم تارامیرا‘ خشخاش‘ پلاس پاپڑہ‘ آملہ‘ ریٹھا‘ ہریڑزرد‘ 1,1 پاو یہ تمام چیزیں ہم وزن لے کر مشین پر باریک پسوا لیں۔
رات سوتے وقت 1 کپ میں ایک بڑا چمچ اس سفوف کا ڈال کر رکھ دیں۔ صبح اس کی پیسٹ بن جائے گی یہ بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیں اور کچھ دیر بعد سر دھولیں یہ روزانہ کریں۔ آپ کے بال جیسے آپ چاہتی ہیں ویسے ہی ہوں گے اور سر میں زیتون اور سرسوں کا تیل لگایا کریں۔
جواب: محترم حاجی صاحب! آپ کی خدمت میں نہایت آسان اور سستانسخہ دے رہا ہوں جس سے آپ کا دل کا والو بھی کھل جائے گا۔ شریان کا سکڑاو بھی ختم ہوجائے گا۔ کولیسٹرول‘ یورک ایسڈ بھی کنٹرول میں رہے گا۔
نسخہ: ھوالشافی: ادرک‘ لہسن‘ سیب کا سرکہ (اچھی کمپنی کا) لیموں‘ شہد یہ تمام چیزیں ہموزن لیں یعنی شہد اور سرکہ کے علاوہ تمام کا پانی نکال کر شہد اور سرکہ میں ملانا ہے یعنی آدھا گلاس شہد ہے تو باقی تمام چیزیں بھی آدھا‘ آدھا گلاس ہی ہوں۔ تمام کو ملا کر ایک بوتل میں محفوظ کرلیں اور صبح شام ایک چمچ چاول کھانے والا پانی میں ملا کر استعمال کریں۔ مستقل استعمال کریں اور قدرت کا تماشا دیکھیں۔آپ بہت جلد صحت یاب ہوجائیں گے
جون کے سوالات
سوال: میری نانی اماں جو کہ بزرگ ہیں ان کی عمر 80 سال کے قریب ہے۔ ان کو پیشاب کی بندش کا مسئلہ بن جاتا ہے۔ پیشاب کی حاجت ہوتی ہے لیکن آتا نہیں۔ بار بار باتھ روم میں جانا پڑتا ہے۔ برائے مہربانی اس کا کوئی حل ہے تو بتائیں۔
سوال: میری بھابی کو چہرے پر ہڈیاں بڑھنے کا مسئلہ ہے۔ ماتھے پر چھوٹے چھوٹے ابھار ہیں اور پاوں پر بھی ٹخنے کے پاس۔ ڈاکٹر اس کا حل آپریشن بتاتے ہیں اگر اس کا کوئی حل ہے تو بتائیں‘ ہم آپریشن سے بچ جائیں۔
سوال: میرا بیٹا جو کہ 8 سال کا ہے اس کے پیٹ میں کدو دانے ہیں جو کہ نہایت سخت ہیں جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتے۔ ڈاکٹری‘ ہومیو پیتھک سب علاج کرائے لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔ بہت سخت پریشانی ہے۔ قارئین سے درخواست ہے مہربانی فرما کر اس کا حل بتائیں۔
(طاہر‘ گوجرانوالہ)
سوال: بندہ کو چھ نمبر کی عینک لگی ہوئی ہے مہربانی فرما کر ایسا نسخہ تجویز فرمائیں کہ عینک اتر جائے۔ (جابر بن خالد)
سوال: میری انتہائی سونے کی قیمتی انگوٹھی کھوگئی ہے۔ حالانکہ گھر میں رکھی تھی مگر ابھی تک نہیں مل رہی جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ شوہر بھی مجھ پر شک کررہا ہے۔ پلیز کوئی حل بتائیں۔ (کرن ‘ واہ کینٹ)
سوال:میرا سوال ہے مجھے گزشتہ تین سال سے خارش کی بیماری ہوگئی ہے۔اس سے پہلے مجھے ڈسٹ اور بیف سے الرجی تھی مگر پتہ نہیں کیوں دودھ دہی اور دودھ کی بنی ہوئی ہر چیز سے الرجی ہوگئی ہے۔اگر ذرا سی بھی دودھ دہی آئسکریم کھالوں فوراً سارے جسم پر سرخ نشان بن جاتے ہیں۔ بہت علاج کرایا مگر افاقہ نہ ہوا۔ (کومل ندیم‘ اوکاڑہ)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 542
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں